ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ماشااللہ! وارنر کا عثمان خواجہ کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیوڈ وارنر نے ایشیز کے پہلے میچ میں مرد آہن قرار پانے والے عثمان خواجہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد خواجہ نے انسٹاگرام پر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں کیپشن کے ساتھ لکھا، “کیا؟ ایشیز کلاسک!

وارنر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس تصویر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، ’’ماشااللہ۔‘‘

- Advertisement -

Image

خواجہ سے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایک نوجوان کے طور پر مجھے رنز بنانے کے لیے طویل بیٹنگ کرنا پڑی، میں چھوٹا تھا، میرے پاس زیادہ شاٹس نہیں تھے اس لیے میں نے چھوٹی عمر سے ہی لمبے عرصے تک بیٹنگ کرنا سیکھ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کا پانچواں دن مشکل تھا کیونکہ میں اسے مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے سوچ رہا تھا کہ اسکور کی رفتار بڑھائی جائے دوسرے سے تیسرے گیئر میں لے جائیں لیکن دماغ میں یہی تھا کہ جتنا کوشش ہو سکے آخر تک لے جاؤں کیونکہ میں جانتا تھا کہ اگر ہم آخری گھنٹے میں پہنچ جائیں اور 100 سے کم رنز درکار ہوں تو ہم اسے حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں