اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

مائی ری! عینا آصف نے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا اعزاز قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینی کا کردار نبھانے والی اداکارہ عینا آصف نے مایا خان کے ساتھ اداکاری کرنا اعزاز قرار دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینا آصف (عینی)، ثمر عباس (فاخر)، نعمان اعجاز (ظہیر)، ماریہ واسطی (ثمینہ)، مایا خان (عائشہ)، رمہا احمد (آمنہ)، ساجدہ سید، پارس منصور، عثمان مظہر، آمنہ ملک، بسمہ بابر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عینا آصف نے آن اسکرین والدہ مایا علی (عائشہ) کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عینا آصف نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک اور واحد مایا خان کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ عائشہ کا کردار ادا کررہی ہیں اور میں ان کی بیٹی بنی ہوں، ایک فنکار ہونے کے ناطے وہ میری بہت عزت کرتی ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں