12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مائیکل میک کال نے جان کربی کے افغانستان میں چھوڑے ہوئے اسلحے کے بیان کو چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : کانگریس کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کال نے جان کربی کے افغانستان میں چھوڑے ہوئے اسلحے کے بیان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا میں افغانستان میں چھوڑے ہوئے اسلحے اور نقد رقوم کےثبوت دکھا سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کال نے افغانستان میں چھوڑے ہوئے اسلحے کے بیان کا نوٹس لے لیا۔

کانگریس مین مائیکل میک کال نے کہا کہ جان کربی آن ریکارڈ پیش ہوں اور سوالات کاجواب دیں، جان کربی کا بیان کہ افغانستان میں اسلحہ نہیں چھوڑاپاگل پن ہے، میں افغانستان میں چھوڑےہوئےاسلحے اور نقد رقوم کے ثبوت دکھا سکتا ہوں۔

- Advertisement -

غلط معلومات فراہم کرنےپرکانگریس مین نے جین ساکی اور نیڈ پرائس کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، جین ساکی وائٹ ہاؤس،نیڈپرائس امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رہ چکے ہیں۔

یاد رہے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے افغانستان میں چھوڑے ہوئے اسلحے پر بات کی تھی، جس پر اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے جان کربی سے سوال کیا تھا کہ
امریکا نے افغانستان سے انخلا کے موقع پر 7 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑا تھا۔

جس پر جان کربی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے افغانستان میں کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں