12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وزیرخزانہ کی زیرِصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوگا، جس میں روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی اجازت دی جائے گی، سولر پینل اینڈ الائیڈ ایکویپمنٹ مینوفیکچرنگ پالیسی 2023 کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ای سی سی ایجنڈا کے مطابق رواں مالی سال کے لیے وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

ایجنڈا کے تحت وزارت ہاؤسنگ کے لیے 47 ارب کی گرانٹ منظور کی جائے گی، 47 ارب روپے کی رقم ایس ڈی جیز کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ایکسپورٹ پراسسنگ زونز رولز میں ترمیم کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،1263 میگاواٹ کے پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ کو چلانے کی منظوری کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق پاسکو کی گندم صوبوں اور ایجنسیز کو دینے کے لیے طریقہ کار پر بھی غور ہوگا، اٹک ریفائنری کے فریٹ چارجز سے متعلق سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیبٹ کی ادائیگیوں کے سلسلے میں سمری بھی زیر غور آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں