اشتہار

امریکی سیاسی رہنماؤں کے وفد کی عمران خان سے خصوصی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امریکا کے سیاسی رہنماؤں کے ایک وفد نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان اور امریکی وفد کے مابین خصوصی ملاقات میں دو طرفہ امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور جمہوریت کے فروغ و استحکام پر گفتگو کی گئی جبکہ دستور و قانون کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیاسی فلسفے کی اساس اور عالمی امور پر کثیر الجہتی مؤقف پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام میں مساوات اور احترام باہمی پر قائم تعلقات پُرامن بقائے باہمی کی بنیاد ہیں، پاکستان جغرافیے اور اسلامی دنیا میں اپنی حیثیت کے اعتبار سے اہم ملک شمار ہوتا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن میں پاکستان کا کردار نہایت روشن اور قابل تحسین ہے، بطور سیاسی جماعت بات چیت سے تنازعات کے پُرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔

امریکی وفد میں اسپیکر کیلیفورنیا انتھونی رینڈن، ایلوائس گونز رئیس کیلیفورنیا کے اکثریتی لیڈر، کرس ہوکڈن اسپانسر، چیئرپرسن اپروپریشن کمیٹی، مائیک گبسن چیئرپرسن ڈیموکریٹک کاکس، وینڈی کیریلو چیئرپرسن اسمال بزنس اور رکن آئی ٹی کمیٹی ملاقات میں شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں