جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک اور شرپسند کے اہل خانہ کا پیغام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : 9 مئی کو خیبرپختونخوا میں شرپسندی کرنے والے ایاز کے سسر نے پیغام میں منفی ذہن سازی کا ذمہ داری چیئرمین پی ٹی آئی کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ نو مئی میں ملوث ایک اور شرپسند کے اہل خانہ کا پیغام سامنے آگیا ، شرپسند ایاز ولد صاحبزادہ سانحہ نو مئی کی شرپسندی کے دوران کے پی میں توڑپھوڑمیں ملوث رہا۔

شرپسند ایاز کے اہل خانہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کواس کی منفی ذہن سازی کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ ایک سال سے منفی پروپیگنڈا میں ملوث ہے اور ہمارے بچوں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیےگمراہ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

شرپسند ایاز کے سسر نے سانحہ9 مئی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہم لوگوں کو چیئرمین پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا اور شر سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے گھناؤنے واقعات ہمارے ملک کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، ہر ممکنہ طور پر بند ہونے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں