پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

آج کراچی میں زوردار بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے وقت بھی بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کےمختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بارش کے بعد سڑکوں پر ہونے والی پھسلن کے باعث صبح صبح متعدد موٹر سائیکل سوار گر پڑے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم چند لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بھی بارش جبکہ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سخی حسن، منگھوپیر، نیوکراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن میں بھی بادل برسے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ آج کراچی میں دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔

موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق اس وقت موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چلیں گی۔

دوسری جانب حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درخت گرنے سے 11 کے وی کی تاریں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد شدید گرمی میں کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اس کے علاوہ اندرون سندھ کے شہروں لاڑکانہ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی ہے اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں