14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

میامی ایئرپورٹ پر عملے نے سامان سے رقم چرا لی، فوٹیج وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے ایئرپورٹ پر اسکیننگ عملے نے چھپکے سے مسافروں کے سامان سے رقم نکالی، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میامی ایئرپورٹ پر عملے کی چوری اس وقت بے نقاب ہو گئی، جب سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایئرپورٹ عملے کو اسکیننگ کے دوران لوگوں کے بیگز سے پیسے نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔

دو سیکیورٹی اہلکار مہارت کے ساتھ خواتین اور مردوں کے بیگز سے پیسے نکال کر جیب میں رکھتے دکھائی دیتے ہیں، ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے چوری کے الزام میں دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

- Advertisement -

اہلکاروں کا تعلق میامی ہوائی اڈے پر ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) سے تھا، رپورٹس میں ان کی شناخت 20 سالہ جوسو گونزالیز اور 33 سالہ لیباریئس ولیمز کے طور پر ہوئی ہے، یہ واقعہ رواں سال جون میں پیش آیا تھا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

عملے نے مسافروں کے مختلف بیگوں سے 600 امریکی ڈالر کی نقدی چوری کی تھی، دل چسپ بات یہ تھی کہ عملے کی ایک خاتون رکن کو ایک ماہ بعد گرفتار کیا گیا، جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ بھی ان دو اہلکاروں کے ساتھ منظم چوری میں ملوث تھی، اس کی شناخت 22 سالہ الزبتھ فوسٹر کے نام سے ہوئی تھی۔

جوسو اور فوسٹر نے اعتراف کیا کہ انھوں نے روزانہ تقریباً ایک ہزار امریکی ڈالر چرائے، اعتراف کرنے کے بعد الزبتھ فوسٹر کے خلاف ایک ماہ بعد اگست میں الزامات خارج کر دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں