ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

استاد کا شاگرد کو ’پڑھائی پر توجہ دو‘ کہنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ممبئی میں طالب علم نے کلاس میں پٹائی کرنے اور ’پڑھائی پر توجہ دو‘ کہنے پر سابق استاد کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے ایک کمسن طالب علم کو گرفتار کیا ہے جس نے سرِ عام اپنے سابق استاد راجو ٹیگور کے پیٹ میں متعدد بار چاقو گھونپا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجو ٹیگور مِیرا روڈ پر اپنے چند دوستوں کے ساتھ باتوں میں مصروف ہے اور اس دوران سامنے سے ملزم ہاتھ میں چاقو لیے آتا ہے اور سیدھا پیٹ میں گھونپ دیتا ہے۔

- Advertisement -

ملزم متعدد بار پیٹ میں چاقو گھونپتا ہے جبکہ راجو ٹیگور کے دوست اسے روکنے کی بھی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ کسی کی بات نہیں سنتا۔

ایک موقع پر جب راجو ٹیگور زمین پر گر جاتا ہے تو ملزم چاقو پھینک کر موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔ راجو ٹیگور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ راجو ٹیگور پر الزام ہے کہ وہ کوچنگ میں بچوں کو بغیر کسی بات کے مارتا پیٹتا تھا۔

راجو ٹیگور پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے کوچنگ سینٹر میں ایک طالبہ کو وہ پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے اس سے بات چیت کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں