منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

چارجنگ پر لگا موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا، تین افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گھر کے اندر چارجنگ پر لگا موبائل فون زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے علاقے سڈکواتم نگر میں گھر کے اندر موبائل فون پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کھڑکی اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

موبائل فون پھٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فون کے قریب ہی پرفیوم کی بوتل رکھی تھی جس کی وجہ سے دھماکے کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے جبکہ پڑوسی کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے گھر کے فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں