ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ ہاؤس کا سارا خرچہ میں خود اٹھا رہا ہوں، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا سارا خرچہ خود اٹھا رہا ہوں۔

راوی برج کی تعمیر کے جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں حرام کھانے والے پر لعنت بھیجتا ہوں، جو کھاتے ہیں اور جو کھا چکے ان پر بھی لعنت بھیجتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا ہر فنڈ بند کر دیا ہے، گاڑیوں اور فیول کا خرچہ بھی خود اٹھا رہے ہیں، کوئی منسٹر سیلری نہیں لے رہا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ راوی پل کی توسیع کا کام چل رہا ہے درمیان میں کچھ مسائل آگئے تھے جس کی وجہ سے کام رکا ہوا تھا، کنسٹرکشن میں کچھ چیزوں کیلیے وقت چاہیے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فروری تک راوی پل مکمل ہو جائے گا، راوی، شاہدرہ اور امامیہ کالونی کا پل بنایا جائے گا، اس علاقے کو اتنا ہی خوبصورت کرنا ہے جتنا گلبرگ یا دیگر علاقے ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 1 کروڑ لائسنس بن چکے ہیں، پنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی پہلے سے زیادہ لائسنس بن رہے ہیں، 31 دسمبر تک لائسنس فیس یہی رہے گی پھر بڑھ جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر منسٹر کی ڈیوٹی لگی ہے ہر منسٹر کے پاس ایک اسپتال موجود ہے، کمشنرز کی بھی ڈیوٹیاں لگی ہیں ہر اسپتال میں منسٹرز جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں