12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پرویز الٰہی کی گرفتاری پر مونس الٰہی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری پر بیٹے مونس الٰہی کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا تب والد نے کہا تھا چاہے گرفتار کرلیں پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی، اب کہا جارہا ہے پولیس نے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔

- Advertisement -

مونس الٰہی نے کہا کہ ’ہم انشا اللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔‘

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل چوہدری پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب اورپولیس نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ، ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ گاڑی میں بیٹھ کر جارہے تھے۔

پرویزالٰہی پرمنڈی بہاوالدین اورگوجرانوالہ میں کرپشن کےمقدمات درج ہیں،ضمانت منسوخ ہونے پر پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہورہےتھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو لاہورکی اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہردی پرویزالٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتارکرکے2جون تک پیش کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں