ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاق میں پی ڈی ایم حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے اور اس حوالے سے اس کا مشاورتی عمل جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے جن ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں رعنا انصار، علی خورشیدی، خواجہ اظہار الحسن، جاوید حنیف اور محمد حسین شامل ہیں۔ ایک سے دو روز میں رابطہ کمیٹی سے مشاورت کےبعد اپوزیشن لیڈر کے نام کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے 10 اراکین کے منحرف ہونے کے بعد ایم کیو ایم 21 نشستوں کے ساتھ سندھ کی بڑی اپوزیشن پارٹی بن گئی اور اس حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اسمبلی میں حزب اختلاف کی اکثریت ہمارے پاس آگئی ہے اور کوشش کریں گے کہ اپنا اپوزیشن لیڈر لائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کیلیے ایم کیو ایم ایک دو روز میں باضابطہ طور پر درخواست سندھ اسمبلی میں جمع کرائے گی

 

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جو اراکین سندھ اسمبلی پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ان میں عمران شاہ ، سنجے گنگوانی، عمر عماری، بلال غفار، رابعہ اظفر، عباس جعفری، شہریار شر، سچن نند، اسلم ابڑو اور کریم بخش گبول شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں