ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

محمد سراج اور عُمران ملک ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کرکٹ ٹیم کے مسلم فاسٹ بولرز محمد سراج اور عُمران ملک ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹرز محمد سراج اور عُمران ملک نے ہوٹل کے استقبالیہ پر ماتھے پر ’تلک‘ لگوانے سے انکار کیا تو انہیں ہندو انتہا پسندوں نے نشانے پر لے لیا۔

سوشل میڈیا پر انتہا پسندوں نے ہم میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہیں پاکستان کے نہیں انٹرنیشنل کرکٹر بننے  کے بعد بھی ان کا رجحان مذہب کی طرف ہے۔

واضح رہے کہ سراج اور عُمران کے ساتھ کچھ غیرمسلم کھلاڑیوں نے بھی تلک لگوانے سے اجتناب کیا لیکن نشانہ مسلمان کھلاڑیوں کو ہی بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ تِلک لگانا بھارت میں ہندو مذہب کی برسوں پرانی رسم ہے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے یہ لگایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں