اشتہار

حب،لسبیلہ اور پشین بلدیاتی انتخابات، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے تین اضلاع پشین،حب اور لسبیلہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پشین کے 14وارڈزکا مکمل غیرسرکاری نتیجہ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق جےیوآئی ف7،اےاین پی 3نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ پختونخواملی عوامی پارٹی3 ،آزادمیدوارنے 1نشست پرکامیابی حاصل کی۔

پشین:وارڈ نمبر 1پرجمعیت علما اسلام کے سعیدالدین کامیاب

- Advertisement -

پشین:وارڈنمبر2پراےاین پی کےامیدوارحبیب اللہ کامیاب

پشین:وارڈنمبر3پرجمعیت علما اسلام کےامیدوارروزالدین کامیاب

پشین:وارڈنمبر4پراےاین پی کےمحمدوسیم کامیاب

پشین:وارڈنمبر5پرجمعیت علما اسلام کےمحمدخان کامیاب

پشین:وراڈنمبر6پراےاین پی کےشاہجہاں آغاکامیاب

پشین:وارڈنمبر7پرجمعیت علما اسلام کےمحمدحذیفہ کامیاب

پشین:وارڈنمبر8پرپشتونخوامیپ کےفاروق احمدکامیاب

پشین:وراڈنمبر9پرآزادامیدوارشراف الدین کامیاب

پشین:وارڈنمبر10پرجمعیت علما اسلام کےامان الدین کامیاب

پشین:وراڈنمبر11پشتونخوامیپ کےعبدالقہارکامیاب

پشین:وارڈنمبر12پرپشتونخوامیپ کےہدایت اللہ کامیاب

پشین وارڈنمبر13پرجمعیت علما اسلام ملک ضیا الدین کامیاب

وارڈنمبر14پرجمعیت علمااسلام کےرحمت اللہ کامیاب

لسبیلہ اور حب کے غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج

لسبیلہ اور حب سے بھی غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج موصول ہونے کاسلسلہ جاری ہے، اب تک موصول غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق لسبیلہ عوامی اتحاد تیرہ نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب رہا۔

جبکہ سابق وزیراعلٰ بلوچستان جام کمال کا حمایت یافتہ’ جام گروپ دس نشستوں پر کامیاب ہوگئی ، لسبیلہ سے ایک آزاد امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ حب میں بتیس اور لسبیلہ میں ستائیس امیدواربلامقابلہ بھی کامیاب ہوچکےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں