12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مراد سعید کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو گرفتار کیا گیا ہے، کلیم سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

پولیس نے کلیم سعید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ کلیم سعید کے خلاف 10 مئی کو مینگورہ تھانے میں ایس ایچ او مجیب عالم کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مراد سعید مختلف مقدمات میں مطلوب اور روپوش ہیں جبکہ پولیس اُن کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے بھی مار چکی ہے۔

گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص سوات سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان کے کالعدم ٹی ٹی پی کے اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں