ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، مشاہد حسین سید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ چین سے فول پروف سکیورٹی کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا جبکہ پاکستان بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ خارجہ امور پر کچھ حد تک بحرانی کیفیت نظر آ رہی ہے، گزشتہ 5 سال میں 3 ہمسائیوں کے ساتھ ہماری جھڑپ ہو چکی ہے جبکہ چین دہشتگردی سے متعلق خوش نہیں ہے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ میں نے 3 ماہ پہلے ہی کہا تھا کہ ریجنل ری سیٹ کرنا پڑے گا جبکہ معیشت کے ساتھ ساتھ خارجہ امور کے معاملات بہتر کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور اندرونی خلفشار کا خاتمہ ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 5 سال میں 6 حملے ہوئے 13 چینی مارے گئے ان کا ہم پر کیا اعتماد ہوگا؟ سکیورٹی سے متعلق ہم سسٹم اب تک بنا نہیں سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کی اہمیت اور کردار ہے لیکن ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ پاکستان میں سکیورٹی، معیشت اور سیاسی لحاظ سے جنگی حالات ہیں۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکمران طبقے نے اپنے ذاتی فائدے کیلیے ملک کا کیا حشر کر دیا ہے، حکمرانی کی کرسی پر جو بھی بیٹھا ہے ذلیل ہو کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسی پر بیٹھتے ہیں تو عوام کیلیے بھی کچھ کریں صرف خاندانوں کیلیے نہ کریں؟

مشاہد حسین سید نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ایک طرف اندرونی محاذ چل رہا ہے جبکہ دوسری طرف  ججز کے خط کا معاملہ  سامنے آگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں