ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں میوزک نائٹ، دل دل پاکستان کی گونج

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر جدہ پاک سعودی میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مشہور ملی نغمہ دل دل پاکستان گونج اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ماہ آزادی کے حوالے سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تقریبات جاری ہیں، اسی سلسلے میں پاک سعودی میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں نے شرکت کی اور دل دل پاکستان گا کر شرکا کے دل جیت لیے۔

اس میوزیکل ائنٹ کا اہتمام نوشین کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر نے ارسال کے تعاون سے کیا تھا جس کی سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے خصوصی طور پر اجازت دی تھی۔

- Advertisement -

پاک سعودی کلچرل نائٹ میں سینکڑوں پاکستانیوں کے علاوہ سعودی خاندانوں نے شرکت کی جو رات گئے تک ملی نغموں پر جھومتے رہے اور مشہور زمانہ دل دل پاکستان سمیت دیگر سعودی اور پاکستانی گیتوں پر داد دیتے رہے۔

جدہ کے قبا لاؤنج میں تمام سامعین کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی جس کے غیر ملکی اسٹاف نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا۔

پاکستان سے مشہور ٹک ٹاکر سڈ مسٹر ریپر، شہباز خان، مقامی پاکستانی فنکار سلیم رفیق اور سعودی عرب کے مشہور گلوکار محمد الزلال نے شہر نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سماں باندھا جب کہ آخر میں فنکاروں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں