اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان نوجوان پر بدترین تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ممبئی میں ریلوے اسٹیشن پر ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے مسلمان نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس کی ہر کوئی سخت الفاظ میں مذمت کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان باندرہ ریلوے اٹیشن پر ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے نوجوان کو لاتیں، تھپڑ اور گھونسے مار رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار بھی موجود ہے جو خاموشی تماشائی بنا ہوا ہے۔

- Advertisement -

نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے اسے بالوں سے پکڑ کر ریلوے اسٹیشن کے باہر لایا جاتا ہے جہاں ایک خاتون انتہا پسندوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں تاہم ملزمان اسے بھی سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ 21 جولائی کو پیش آیا تاہم اب تک حکام کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما راوث پٹھان نے ویڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو قانون موجود ہے، اس طرح خود سے بدترین تشدد کرنے کا اختیار کس نے دے دیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں