اشتہار

نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

صدرنان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کے سرکاری نرخوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق روٹی اور نان کے سرکاری نرخ کو صدر نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ کنٹرولر جنرل نے روٹی کی قیمت 25 سے 16 جب کہ نان کی قیمت 30 سے 20 روپے کردی ہے۔

صدرنان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کے تعین کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سننا ضروری ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے سیکشن تھری کے تحت نوٹیفکیشن صرف وفاق جاری کرسکتی ہے، درخواست میں روٹی اورنان کی کم ازکم لاگت کاحساب بھی شامل کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ روٹی پر کم ازکم 27 روپے، نان پر کم ازکم 30 روپے لاگت آتی ہے۔ عدالت کنٹرولر جنرل کے 15 اپریل کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں