ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ میں عمدہ آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں عمدہ آغاز کیا ہے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم نیدر لینڈ اور پاکستان کا میچ 3 تین گول سے برابر ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے جا رہے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے پہلا میچ ٹورنامنٹ کی فیورٹ نیدر لینڈ کے خلاف تین تین گول سے برابر کھیلا ہے۔

میچ میں نیدر لینڈز ابتدا میں حاوی رہا اور اپنی برتری دو صفر کر لی جس کو ارشد لیاقت نے 32 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے کم کیا اور چار منٹ بعد سفیان نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔ میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا۔

- Advertisement -

چوتھے کوارٹر میں نیدر لینڈز کے اولیورز نے گول کر کے ایک بار پھر برتری قائم کی تاہم کچھ دیر بعد ارباز احمد نے بھی گول کر کے مقابلہ پھر سے برابر کر دیا۔

جونیئر ہاکی ٹیم اپنا اگلا میچ کل بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے اس کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونیئر ہاکی  ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ نیدر لینڈ جیسی ٹیم کے خلاف میچ برابر کرنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں