ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’خاتون نے مجھے حمزہ عباسی کی اہلیہ سمجھ لیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون انہیں حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سمجھ کر کافی دیر تک باتیں کرتی رہیں۔

اداکارہ نوال سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران نوال سعید نے بتایا کہ بزرگ خاتون انہیں حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سمجھ کر ان سے باتیں کرتی رہیں اور حقیقت کا علم ہونے پر افسردہ ہوگئیں۔

- Advertisement -

ایک بار ایئرپورٹ پر ایک خاتون ان سے مل کر ان کے ساتھ کافی دیر تک اچھی اچھی باتیں کرتی رہیں، کیوں کہ وہ انہیں حمزہ علی عباسی کی بیوی سمجھ رہی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق خاتون نے انہیں بتایا کہ انہیں بڑی خواہش تھی کہ وہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سے ملیں۔

نوال سعید نے بتایا کہ جب انہوں نے خاتون سے حمزہ علی عباسی کی بیوی سے ملنے کی خواہش کی بات سنی تو انہوں نے شرمندگی سے انہیں بتایا کہ وہ نیمل خاور نہیں بلکہ نوال سعید ہیں اور وہ دوسری خاتون ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بات سن کر مذکورہ ضعیف خاتون بھی شرمندہ ہوگئیں اور انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے کافی وقت کسی دوسری اور غلط خاتون کے ساتھ گزارا۔

نوال سعید نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں شادی کرنے کا بہت شوق ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا خیال ہے ہر کسی کو ہر وقت یا پوری زندگی کام نہیں کرنا چاہئیے اور شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں