جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

مزید بارشیں اور برفباری، این ڈی ایم اے کی نئی ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں 10 سے 12 مارچ تک مزید بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق  نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقے اب بھی مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہیں جس کے نتیجے میں 10 سے 12 مارچ کے دوران بلوچستان کے جنوبی اور شمالی حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کیچ، گوادر، لسبیلہ، کوئٹہ، قلات، خضدار میں بارش اور آندھی کی توقع ہے جب کہ خضدار، قلات اور قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے مغربی، بالائی حصوں اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر، جی بی میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے،خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں شانگلہ، مالم جبہ، دیر اور چترال میں برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے کچھ حصوں میں برفباری ہو سکتی ہے جب کہ سوات، اپر دیر، کوہستان، چترال، ہنزہ، کوئٹہ، چاغی، کیچ کے نالوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں