12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نیرج چوپڑا نے جسپریت بمراہ کو بولنگ اسپیڈ بڑھانے کا طریقہ بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

 جیولین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو بولنگ اسپیڈ بڑھانے کا طریقہ بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھلیٹس نیرج چوپڑا نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے جسپریت بمراہ بہت پسند ہیں اور ان کا بولنگ ایکشن بھی منفرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بولنگ اسپیڈ بڑھانے کے لیے بمراہ کو رن اپ تھوڑا بڑا کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

نیرج چوپڑا نے کہا کہ جیولین تھرور کی حیثیت سے ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ فاسٹ بولرز کیسے بولنگ اسپیڈ بڑھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا تریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران موجود تھے تاہم آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب میں نے کوئی میچ پورا دیکھا ہو جب میں فلائٹ پر تھا تو بھارت کی تین وکٹیں گر چکی تھیں جب میں پہنچا تو ویرات کوہلی اور کے ایل راہول بیٹنگ کررہے تھے، کچھ تکنیکی چیزیں ہیں جو مجھے سمجھ نہیں آتی ہیں۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ دن کے وقت بیٹنگ کرنا اتنا آسان نہیں تھا، شام کو میرے خیال میں بیٹنگ آسان ہوگئی تھی، کھلاڑیوں نے اچھی کوشش کی لیکن فائنل کا دن ہمارا نہیں تھا تاہم یہ ایک زبردست ٹورنامنٹ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں