13.9 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

جڑواں بچوں کی پیدائش میں ایک سال کا فرق کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن ان میں سال نو کی وجہ سے ایک سال کا فرق آگیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جو ناصرف مختلف دنوں بلکہ مختلف سالوں میں بھی پیدا ہوئے۔

عذرا ہمفری کی پیدائش 31 دسمبر کی رات 11 بجکر 48 منٹ پر ہوئی جبکہ دوسرے بچے کی پیدائش یکم جنوری کی رات 12 بجکر 28 منٹ ہوگئی۔

- Advertisement -

والد بلی ہمفری کا کہنا ہے کہ میں اپنی سالگرہ کے روز بچوں کی پیدائش پر بہت پرجوش ہوں ہم اس دن اسپتال گئے لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ ان کی پیدائش آج ہوگی یا نہیں لیکن کم از کم ایک بچے کی پیدائش میری سالگرہ کے روز ہونا بڑی نعمت اور تحفہ ہے۔

ایو ہمری نے کہا کہ وہ تیس دسمبر کو اسپتال منتقل ہوئیں لیکن غلط وقت کی وجہ سے انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا پھر وہ اگلے روز پھر اسپتال پہنچی تھیں۔

خوشی سے سرشار والد نے لکھا کہ نوزائئیدہ بیٹے اتنے خاص ہیں کہ وہ ایک ہی سال میں پیدا ہونے کا اشتراک بھی نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں