ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بھارتی ریاست منی پور میں ریاستی کارروائیاں، کئی گرجا گھر اور مکانات کو نذرآتش

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مودی سرکار کی زیرسرپرستی بھارت میں گجرات جیسا ایک اور واقعہ رونما ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں کاشتکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے، جہاں مودی سرکار کی زیرسرپرستی غریب عوام پر بدترین ریاستی کارروائی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور کے اہم علاقے امپھال میں متعدد گرجا گھر اور مکانات کو نذرآتش کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زندہ جھلس جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق امپھال میں مختلف ہتھیاروں کے استعمال سےعلاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے، جلاؤگھیراؤ کے سبب حالات قابوسےباہر ہوگئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے چوراچندپورمیں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ کشیدگی کے خوف سےمودی سرکار نےریاست میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بربریت کے باعث پوری ریاست آگ میں ڈوب گئی، تاہم پاکستان کے معمولی واقعے پرراگ الاپنے والا بھارتی میڈیااس باربھی خاموش تماشائی بناہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور کے علیحدگی پسند سیاسی قائدین نے بھارت سے یکطرفہ آزادی اور برطانیہ میں جلا وطن حکومت کے قیام کا اعلان کررکھا ہے۔

منی پور کا شمار بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ‘سیون سسٹرز’ میں شامل چھوٹی ریاستوں میں ہوتا ہے جس کی آبادی 28 لاکھ کے قریب ہے۔

یہ خطہ مسلح تصادم اور عدم استحکام کا بدترین شکار رہا ہے جہاں دہائیوں سے 100 سے زائد جنگجو گروہ ریاست کی خودمختاری اور علیحدگی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

پُر تشدد ماحول منی پور کی معمول کی زندگی کا حصہ ہے، یہ علاقہ میانمار کی سرحد کے قریب ہے جہاں بھارتی فورسز کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں