جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

فہمیدہ مرزا  کے خواتین کی مخصوص نشست سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے جی ڈی اے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے بینک ڈیفالٹ کی شکایت الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا کو 21 کروڑ روپے کے بینک قرضے کے الزام پر نوٹس جاری کیا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ اس قرضے کے بارے میں سندھ ہائیکورٹ پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فہمیدہ مرزا کے بدین سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کو بھی اسی بنیاد پر مسترد کیا جا چکا ہے۔

ڈی آر او آفس کا کہنا تھا کہ مرزا فیملی نجی بینک کی 21 کروڑ 19 لاکھ روپے کی ناہندہ ہے،  اسٹیٹ بینک رپوٹ کی روشنی میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں