جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

چیئرمین PTI کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاق اور پیمرا کو نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ کم از کم پیمرا کوئی قانون تو بتائے کہ کس کے تحت پابندی لگائی گئی؟ تقریر اور تصاویر پر پابندی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

بیرسٹرعلی طاہر نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 4 واضح ہے کہ قانون کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی، اس طرح پیمرا کی کارروائی خلاف قانون ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کو کیس کا فیصلہ جلد دینا چاہیے تھا یہ آئینی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں