ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اب گھریلو تشدد پر انوکھی سزائیں ملیں گی!

اشتہار

حیرت انگیز

گھریلو تشدد کا شکار افراد کو بچانے کے لیے کویت کی حکومت نے ذمے داروں کو غیر روایتی انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں حکومت گھریلو تشدد کا شکار افراد کو بچانے کے لیے نیا قانون بنایا ہے جس میں اس کے مرتکب ذمے داروں کے لیے غیر روایتی مگر انوکھی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جو بھی گھریلو تشدد کا مرتکب پایا جائے گا اس کو میتوں کو غسل دینا، پارکوں اور پبلک مقامات کی صفائی جیسی غیر روایتی سزائیں دی جائیں گی۔

- Advertisement -

نئے جاری قانون کے مطابق گھریلو تشدد کے ملزمان سے 6 مختلف شعبوں میں معاشرے کی خدمت بلا معاوضہ کرائی جائے گی، فیلڈ میں مختلف کام کرانے کے علاوہ دستکاری اور تعلیم وتربیت کے کام بھی لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کس ملک میں چُھرے اور چاقو رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کڑی سزا ہوگی

ایسے ملزمان کی سزاؤں کی مدت تین ماہ ہوگی اور ہفتے میں پانچ دن ان سے ڈیوٹی لی جائے گی جب کہ روزانہ چار گھنٹے تک ان سے کام لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں