12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رواں سال ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد 5 ہزار سے متجاوز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے اور رواں سال اس کے کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزارت قومی صحت نے رواں سیزن کے ڈینگی کیسز کی رپورٹ تیار کر لی جس کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 2 ستمبر تک 5564 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سیزن ملک میں ڈینگی سے تین 3 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، بیشتر ڈینگی کیس اور اموات بلوچستان سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبے میں 2623 ڈینگی کیس اور 3 اموات ہو چکی ہیں۔

- Advertisement -

پنجاب میں 1675 جبکہ سندھ میں 935 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا سے 87 جبکہ آزاد کشمیر 17 ڈینگی کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

رواں سال پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے اموات نہیں ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں