اشتہار

توانائی کے بحران کے خاتمے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ولی (بیٹانی) آئل اینڈ گیس فیلڈ سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق توانائی کے بحران کے خاتمے کے سلسلے میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ، پاکستان تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ولی آئل اینڈ گیس فیلڈ سے پیدا تیل و گیس قومی پیداوار میں شامل کر لی گئی ہے۔

اوجی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ولی (بیٹانی) آئل اینڈ گیس فیلڈ سے پیداوار کا آغاز کردیا ہے، گیس کی پیداوار10 ایم ایم سی سی ایف یومیہ جبکہ تیل کی پیداوار (کیو آئل) 1000 بیرل یومیہ ہے۔

- Advertisement -

قومی اہمیت کے حامل اس منصوبے کی تمام تر سیکورٹی کے سلسلے میں پاک آرمی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

او جی ڈی سی ایل اگلے چند ماہ کے دوران اس فیلڈ کے دو اضافی کنووں کی کھدائی شروع کرے گی اور مالی سال 2023-24 کے اختتام تک مکمل پیداوار پر بچت 176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ برس لکی مروت میں گیس ذخائردریافت کیے تھے، جس کے بعد وزیراعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرسوئی ناردرن نے ہنگامی بنیادوں پرپائپ لائن بچھائی، سوئی نادرن نے گیس کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے 66 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی۔

سوئی ناردرن بورڈ اور موجودہ مینجمنٹ کی کاوشوں سے پائپ لائن کو وقت سے پہلےمکمل کرلیا گیا، ولی گیس فیلڈ سے ابتدائی طور پر 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع ہوچکی ہے۔

مستقبل میں ولی فیلڈ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی تک قدرتی گیس سپلائی ہونے کی توقع ہے، سوئی ناردرن توانائی بحران کے خاتمے کے حکومتی وژن میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں