12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’9مئی سول وار کی صورتحال، ایٹمی ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایسی ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا ہے کہ 9 مئی سے متعلق تمام کیسز کے چالان جمع کرا دیئے ہیں، شواہد کی بنیاد پر غداری اور عوام کو اکسانے سے متعلق دفعات تحقیقات میں لگائی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ منظم طریقے کی اسکیم تھی جس کی بنیاد پر غداری جیسی دفعات شامل کیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سول وار کی صورتحال بنا دی گئی تھی ایٹمی طاقت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا تھا۔

- Advertisement -

انوش مسعود کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو سربراہ پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے لیکن ماسٹرمائنڈ کا پتہ چلانا تھا سربراہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مجھےگرفتار کیا جائے گا تو ایسے ہی حملے ہوں گے۔

پولیس افسر نے کہا کہ نومئی سے متعلق قانون پر مکمل عملدرآمد ہو گا جو کیس تیار کر کے ہم نے پیش کرنا تھا وہ کر چکے ہیں اب عدالت فیصلہ کرے گی، ایف آئی اے، پیمرا اور دیگر اداروں کی رپورٹس پر مبنی شواہد جمع کرا چکے ہیں ایک جرم ہوا ہے ہم چاہتے ہیں جو مجرم ہیں انہیں سزا ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں