ہوم بلاگ صفحہ 10219

پروازیں کب سے بحال ہوں گی؟ جواب آگیا

0

کراچی: افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو قومی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لانے کا آپریشن تاحال معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں قائم حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ابتر صورت حال کے باعث پاکستانی انٹرنیشنل آیئرلائن(پی آئی اے) نے اپنا سفری مشن معطل کر رکھا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، کابل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہونے پر پروازیں شروع کردیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کے لیے ہماری تیاری پوری طرح مکمل ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کے زیر انتظام کابل ایئرپورٹ کھول دیا گیا اور فضائی آپریشن بھی بحال ہوچکی ہے۔

کابل کیلیے خصوصی پروازوں کا اعلان

امریکی جنرل ہینک ٹیلر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی دستے کابل ایئرپورٹ پرسیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ڈھائی ہزار امریکی فوجی کابل میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سے کابل ایئرپورٹ کسی بس اڈے کا منظر پیش کررہا ہے، بغیر کسی سفری دستاویزات کے جس کا جہاں دل کیا اسی جہاز میں سوار ہوگیا۔ دھکا پیل اور افراتفری کے باعث کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان

0

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ کی عالمی کونسل کے شیڈول کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اومان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت کے خلاف ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرامیچ 26اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں (31اکتوبر کو) افغانستان کے مدمقابل ہوں‌ گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل10اور11نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ 2گروپس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کھیلوں کے ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی20ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ‏ہے، یو اے ای میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ‏ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سےآگاہ کیا جائے گا اور 17 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کر لیا ، وفاقی کابینہ کااجلاس 12بجےوزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔

اجلاس کوافغانستان کی موجودہ صورتحال سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی اور قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں سےآگاہ کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس کا17نکاتی ایجنڈے جاری کر دیا گیا ہے۔

کابینہ میں اہم شخصیات کو سیکورٹی پروٹوکول پر سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے جبکہ سرکاری ملازمین کوویکسی نیشن کےپراسس اور پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی104ایکڑز مین کامعاملہ زیر بحث آئے گا، جس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی افسران کی تقرریوں کےقواعدوضوابط طے ہوں گے۔

انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کےڈی جی کی تقرری ، اسلام آبادکےماسٹرپلان میں تبدیلی کےمجازکمیشن کی ازسرنوتشکیل کی منظوری ، مسابقتی ایپلٹ ٹریبونل اسلام آباد میں ٹیکنیکل ممبر کی تقرری اور اسلام آبادمیں یونین کونسلزکی تعداد میں اضافے کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ اجلاس میں کورنگی فش ہاربراتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیئرمین کےاضافی چارج ، نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈکےبورڈآف ڈائریکٹرکی تقرری اور پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی2021کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وفاقی کابینہ ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

کرونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 مریض جاں بحق

0

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس عرصے میں کرونا وائرس کے مزید 95 مریض انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 95 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 304 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 181 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار 196 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 896 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 43 ہزار 317 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار 373 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

کورونا ویکسينيشن سرٹيفکيٹ کی تصديق ، عوام کیلئے اہم خبر

0

کراچی : نادرا نے کورونا ویکسينيشن سرٹيفکيٹ کی تصديق کے لیے موبائل ايپ کا اجرا کردیا ، جس کے بعد کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایپ کے ذریعے  حاصل کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے کورونا ویکسينيشن سرٹيفکيٹ کی تصديق کے لیے موبائل ايپ تیار کرلی گئی ، نادرا حکام کا کہنا ہے کہ کویڈ ویکسینیشن پاس اب باآسانی لیا جاسکتا ہے، جس کے بعد اندرون اور بیرون ملک سفر کے لئے ویکسینیشن سرٹیفیکٹ اپنے موبائل ایپ سے حاصل کیا جاسکے گا۔

حکام نے کہا نادار نے پاک کویڈ 19 ویکسینیشن پاس کا موبائل ایپ کا اجرا کردیا، اب ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے لئے عوام کو کہیں جانا نہپیں پڑے گا ، صرف نادرا کی پاک کویڈ19 ویکسینیشن پاس ایپ میں اپنی شناختی دستاویز کا نمبر درج کرنا ہوگا۔

،نادرا حکام نے بتایا کہ جیسے ہی موبائل ایپ میں نادرا سے ملنے والے کویڈ ویکسینیشن نمبر درج کریں گے ، ایپ میں ویکسینین پاس کھل جائے گا اور جہاں بھی ضرورت ہو ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کی تصیدق حکام کو دیکھائی جاسکے گی۔

8، 9 اور 10 محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری

0

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج 8 محرم الحرام کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچے گا، شہر میں نقل و حرکت کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

8 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دن ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو سولجر بازار سے نشتر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے گارڈن موڑا جائے گا جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو جیل روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو گرو مندر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی صرف اسٹیکرز والی گاڑیاں ہی گرو مندر سے آگے جا سکیں گی۔

افغانستان میں جنگ ختم کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: جو بائیڈن

0

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہمارا مشن کبھی بھی قوم کی تعمیر نو نہیں تھا، افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکتے، افغان فورسز لڑنے کو تیار نہیں، امریکی فوجی کیوں اپنی جانیں گنوائیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی قوم سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان جانے کا مقصد تعمیر نو نہیں تھا، افغانستان میں ہمارا مشن دہشت گردی کی روک تھام تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے پاس بطور صدر 2 ہی راستے تھے، امن معاہدے پر عمل پیرا ہوتا یا دوبارہ افغانستان میں لڑائی کرتا، ہم نے افغان فوج پر اربوں ڈالرخرچ کیے، ہر طرح کے ہتھیار فراہم کیے، افغانستان سے فوج واپسی کا فیصلہ درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا تیزی سے خاتمہ حیرت کی بات ہے، افغان فورسز کی تنخواہیں تک ہم ادا کرتے تھے، افغان فوج خود لڑنے کے لیے تیار نہیں تھی، انہوں نے سرینڈر کردیا، افغان فورسز خود نہیں لڑنا چاہیں تو امریکی فوج کیا کر سکتی ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کو مشورہ دیا تھا افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کریں، اشرف غنی نے ہماری تجویز مسترد کی اور کہا افغان فوج لڑے گی، افغان طالبان کے ساتھ معاہدہ سابق صدر ٹرمپ نے کیا تھا، دوسروں کی غلطیوں کو ہم نے نہیں دہرانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس نے افغانستان کے لیے کچھ نہیں کیا، چین اور روس کی خواہش ہوگی کہ امریکا افغانستان میں مزید ڈالر خرچ کرے، امریکی فوج وہ جنگ نہیں لڑ سکتی جو افغان فوج خود اپنے لیے نہ لڑے، افغان عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکتے، افغان فورسز لڑنے کو تیار نہیں، امریکی فوجی کیوں اپنی جانیں گنوائیں۔ افغان جنگ میں مزید امریکی نہیں جھونک سکتے، افغانستان سے اتحادی افغان شہریوں کو نکال رہے ہیں، اگر انخلا روکنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکیوں کو واپس لایا جائے گا، انسانی حقوق ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح ہونی چاہئیں، انخلا مکمل ہونے پر امریکا کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا، افغانستان میں جنگ ختم کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، افغانستان سے انخلا کا فیصلہ درست اور امریکی عوام کے مفاد میں ہے۔

جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے اور عملے کو واپس بلا لیا ہے، اگر طالبان نے امریکی مفادات پر حملے کیے تو سخت جواب دیں گے، افغان عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا مشن کبھی بھی قوم کی تعمیر نو نہیں تھا، ہم 20 سال پہلے واضح اہداف کے ساتھ افغانستان گئے تھے، ہمارا ہدف 11 ستمبر کو حملے کرنے والوں کو پکڑنا تھا اور القاعدہ کو حملوں کے لیے افغانستان کو بطور بیس استعمال سے روکنا تھا۔

ٹویٹ میں صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ ہم نے ایک دہائی پہلے ہی افغانستان میں اہداف حاصل کر لیے تھے، افغانستان میں جو واقعات دیکھ رہے ہیں وہ افسوسناک ہیں، امریکی فوج کی چاہے کتنی بھی تعداد ہو وہ افغانستان کو مستحکم و محفوظ نہیں بنا سکتی، جو آج ہو رہا ہے وہ 5 سال پہلے بھی ہو سکتا تھا اور 15 سال بعد بھی۔

افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال، شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ

0

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی ہم منصب کے درمیان رابطے میں افغانستان میں تیزی سےبدلتی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاامریکی ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں میں افغانستان میں تیزی سےبدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرروشنی ڈالی اور صورتحال میں تبدیلی سمیت تشدد سے بچنے کیلئے پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان عالمی برادری سے پر امن افغانستان کی حمایت پر رابطے میں رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان کیساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کو سفارتی مشن کے انخلا میں سہولت دینے سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہمارا مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے، قوی امید ہے مل کر امن اور مفاہمت کوآگےبڑھاسکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کے لیے لازم ہے کہ وہ تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے، افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔

راحت فتح علی کا نصرت فتح علی خان کو دل چھولینے والا خراج عقیدت

0

استادوں کے استاد نصرت فتح علی خان کی برسی پر گلوکار راحت فتح علی خان نے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

فوٹوزاینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کا پوٹریٹ شیئر کیا، راحت فتح علی خان نے دل کی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خان ہمیشہ ہمارے دلوں میں ہیں۔

راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ صرف ایک نصرت ہوسکتا ہے، میرا رہنما اور میرا استاد۔

واضح رہے کہ مشہور پاکستانی قوال اور دنیا بھر میں موسیقی اور اپنی گائیکی سے پہچان بنانے والے نصرت فتح علی خان 2007ء میں‌ آج ہی کے دن اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آج مشہور قوّال اور موسیقار نصرت فتح علی خان کی برسی ہے

نصرت فتح علی خان نے فنِ قوالی، موسیقی اور گلوکاری کے اسرار و رموز سیکھے اور وہ عروج حاصل کیا کہ آج بھی دنیا بھر میں‌ انھیں ان کے فن کی بدولت نہایت عقیدت، محبت اور احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔

یہ نصرت فتح علی خان کا کارنامہ ہے کہ انھوں‌ نے قوالی کو مشرق و مغرب میں مقبول بنایا اور خاص طور پر صوفیائے کرام کے پیغام کو اپنی موسیقی اور گائیکی کے ذریعے دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ انھوں‌ نے اپنے فن کے ذریعے دنیا کو امن، محبت اور پیار کا درس دیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

 

یو اے ای اتھارٹی کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

0

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یو اے ای اتھارٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔

مزید پڑھیں: یو اے ای کیلیے مسافروں کو ایئرپورٹس پر اہم سہولت مل گئی

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں داخلےکیلئے ریپڈپی سی آر کی لازمی شرط پر سول ایوی ایشن نے ملک ‏کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کرا دیا ہے۔

ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ‏کےآغازکےبعداسلام آبادایئرپورٹ سےپروازوں کی یواےای روانگی ہوئی ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک63پروازوں سے11995مسافر سفر کر چکےہیں ‏اس میں سے 8910مسافروں کاریپڈپی سی آرٹیسٹ ائیرپورٹس پرکیاگیا۔