جمعہ, مئی 24, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10220

سینیٹرفیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں

0

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ میری والدہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، طبیعت ناسازی کے باعث والدہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ والدہ کی نمازہ جنازہ کل بعد نماز ظہر ڈی ایچ اے فیز سیون کی  جامع مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی، اے آر وائی فیملی کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اظہار تعزیت

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو ٹیلیفون کیا اور ان کے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی فیصل واوڈا کی والدہ کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا سے والدہ کےانتقال پراظہارتعزیت کیا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید نے مرحومہ کے بلند درجات کیلئےدعا کی اور اللہ تعالی فیصل واوڈاکی والدہ کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی جانب سے بھی سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے اور سوگوارخاندان کوصبرجمیل عطافرمائے۔

سعودی عرب؛ نیا سفری ہدایت نامہ جاری

0
ویکسی نیشن

سعودی سول ایوی ایشن (سی اےاے) نے مملکت کے ائیرپورٹس سے متعلق نیاسفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

سعودی سی اےاے نے تمام ائیرلائنز اور نجی طیاروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایپلی ‏کیشن پر عمر اور صحت سے متعلق رنگ ظاہر کیا جائے گا۔

سعودی سی اےاے کا کہنا ہے کہ 12 سے بڑی عمر کے افراد کیلئے ایپلی کیشنز پر سفید رنگ ظاہر ہوگا جب کہ ‏‏12 سے کم عمر کےافرادکیلئےایپلی کیشن پرسبزرنگ ظاہر ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) کے مطابق ایپلی کیشن پر رنگ کی تبدیلی صحت کااسٹیٹس بھی واضح کرےگی، ‏‏7 ستمبر سے ایپلی کیشن کےنئےفیچز پر عملدرآمدشروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چندماہ قبل توکلکنا اپیلی کیشن کورونا کے باعث متعارف کرائی گئی تھی جس میں شہریوں کی ‏سفری اور صحت سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی تھیں۔

"طلب تھی بوند کی دریا اٹھا لیا میں نے!”

0

کہتے ہیں شاعری سچ بولتی ہے، دلوں کے بھید کھولتی ہے۔

خواجہ حیدر علی آتش نے بھی اپنے ایک شعر میں شاعری کو کسی مرصّع ساز کا کام قرار دیا ہے اور کہتے ہیں کہ بندشِ الفاظ نگوں کے جڑنے سے کم نہیں ہے۔

عزم الحسنین عزمی کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات کے گاؤں ڈوڈے سے ہے۔ وہ شاعر ہیں اور ان کا پیشہ درس و تدریس۔ شروع ہی سے کتاب دوست اور مطالعے کا شوق رہا۔ اردو ادب سے لگاؤ نے انھیں شاعری کی طرف راغب کیا اور غزل گوئی کا سفر شروع ہوا۔ شوق نے فکر اور فن کو پختگی عطا کی اور ان کا کلام مختلف ادبی جرائد میں شایع ہونے لگا۔ یہاں‌ ہم عزم الحسنین عزمی کی ایک غزل اپنے باذوق کی نذر کررہے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے۔

غزل
فضول زادِ سفر کو بڑھا لیا میں نے
طلب تھی بوند کی دریا اٹھا لیا میں نے

ہدف تو روح تھی اس تیر کا مری لیکن
بدن پہ اپنی مہارت سے کھا لیا میں نے

مری طلب کا مکمل نہ بن سکا چاہے
کسی کو حسبِ ضرورت بنا لیا میں نے

شکستہ جسم بھی چلنے لگا ہے اچھا بھلا
بس ایک ضبط کا پرزہ نیا لیا میں نے

قریب تھا مرا سارا بدن جلا دیتا
پھر ایک آگ سے پانی بجھا لیا میں نے

طویل بحث سے قائل نہ دل ہوا گاہے
تو گاہے عقل کو پَل میں منا لیا میں نے

قہوہ صحت کے لیے مفید لیکن کون سا قہوہ کس مرض کا علاج؟ جانیے

0

یہ بات سب ہی جانتے ہیں‌ کہ قہوہ صحت کے لیے بے حد مفید ہے لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ کون سا قہوہ کس مرض کا علاج ہے؟

اگرچہ طبی ماہرین کی جانب سے سبز چائے یعنی کہ قہوے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، تاہم یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کس جُز سے بنا قہوہ کس مرض کے لیے علاج ثابت ہوتا ہے۔

سادہ سبز چائے: سادہ سبز چائے جہاں بے شمار فوائد کی حامل ہے، وہیں اس کے باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں ایکنی، کیل مہاسوں سے بچاؤ اور اِن کی افزائش میں کمی ممکن ہے۔

ادرک کا قہوہ: ادرک سے بنے قہوے کے استعمال سے سر درد کا منٹوں میں علاج ممکن ہے، ادرک سے بنے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں پیٹ کی چربی سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پودینے کا قہوہ: پودینے کی سبز پتیوں سے بنے قہوے کا استعمال اپھارے کا بہترین علاج ہے، اس کے استعمال سے پھولا ہوا پیٹ منٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے، جب کہ اس سے گیس، بدہضمی اور بھاری پن کا علاج بھی ہوتا ہے۔

دار چینی کا قہوہ: غذائی ماہرین کے مطابق دار چینی سے بنا قہوہ گلے کی خراشوں، نزلہ، زکام اور کھانسی کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، اگر اس میں شہد بھی شامل کر لیا جائے تو ایک ہی دن میں تین پیالیوں سے ہی علاج ہو جاتا ہے۔

لیموں کا قہوہ: سردی لگنے سے بچاؤ کے لیے سبز چائے میں اگر لیموں اور شہد ملا کر استعمال کیا جائے تو موسمی نزلے زکام اور سردی سے بچا جا سکتا ہے۔

ہلدی اور ادرک سے بنا قہوہ: ہلدی اور ادرک کا قہوہ پینے کے نتیجے میں موسمی الرجیز، سائی نَس، سانس کی بندش، مٹی سے ہونے والی الرجی سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

تُلسی کے پتوں کا قہوہ: تُلسی کے پتوں (باسِل ٹی، Basil Tea)سے بنے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، تُلسی کے پتوں سے بنا قہوہ خوشی محسوس کروانے والے ہامونز کو متحرک کرتا ہے اور فکر مندی، ذہنی دباؤ، پٹھوں سے کھنچاؤ سے نجات دلاتا ہے۔

کیمومائل کا قہوہ: کیمومائل کے پھولوں (chamomile flowers) سے بنا قہوہ بے خوابی کا بہترین علاج ہے، یہ پھول اگر میسر نہ ہوں تو مارکیٹ میں ٹی بیگ کی شکل میں ملنے والی کیمومائل پتی کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائنسی تحقیق

انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ صبح ایک کپ قہوہ پینے کے نتیجے میں انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جن میں نقصان دہ کولیسٹرول اور موٹاپے میں کمی واقع ہونا سر فہرست ہے۔

ماہرین کے مطابق قہوے کے استعمال سے متعدد قسم کے کینسر سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ قہوے میں کیفین کی مقدار پائی جاتی ہے، کیفین کے سبب بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے۔

بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ کوچ نے واضح کردیا

0

لندن: ورلڈکپ فائنل دو ہزار انیس کے ہیرو اور انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرینگے یا نہیں؟ کوچ نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ سلور ووڈ نے کہا کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی شمولیت سے متعلق فیصلے میں تاخیر ہوگئی ہے۔

بین اسٹوکس رواں سال جولائی میں غیرمعینہ مدت کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے تھے، انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے۔

انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ وہ بین اسٹوکس کو مکمل تیار ہونے سے قبل ایکشن میں نہیں لانا چاہتے، کرکٹ کے میدانوں میں لانے کے لئے میں اسٹوکس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں دونگا اور نہ ہی مجھے ایسا کرنے کی جلدی ہے، آل راؤنڈر کو جو بھی مدد درکار ہوگی وہ اسے ملے گی، میری پہلی ترجیح یہ ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سترہ اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا،انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث ایک سال تک کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوچکے ہیں۔

انگلینڈ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بغیر ہوگا ، جو کہنی کی چوٹ کے باعث اگلے سال تک باہر رہے گا۔ وہ جمعرات کو ٹورنامنٹ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

حکومت کا انقلابی اقدام؛ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کا آغاز

0

وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کی ایک اور مشکل آسان کرتے ہوئے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ منصوبے کا ‏آغاز کر دیا۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل لینڈ منصوبےکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بہت ساری ‏چیزوں کو بہت پہلے ہی کمپیوٹرائزڈ کر دینا چاہئےتھا کیونکہ قبضہ گروپ نہیں چاہتےکہ سسٹم کمپیوٹرائزڈہو۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکی ایک ہزارایکڑجنگلات کی زمین پرقبضہ ہوگیاتھا قبضہ گروپ طاقتور ہو چکا ہے قبضہ ‏گروپ نہیں چاہتانظام میں بہتری آئے طاقتور لوگ زمینوں پرقبضہ کرکےپیسہ بناتےہیں اوورسیز پاکستانی محنت ‏کرکےپیسہ کماکرزمین لیتےہیں ان کی زمینوں پربہت قبضےہوتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہوتی ہےتوسرمایہ کاری آتی ہے لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے شفافیت ‏آئےگی، لینڈریکارڈکمپیوٹرائزڈہونےسےتبدیلی آئےگی اب ایف بی آرنظام کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کی کوشش کر ‏رہے ہیں آئندہ 6سے7ماہ میں گھربیٹھےبیٹھےآن لائن زمین بیچ سکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکنالوجی کااستعمال کرکےآسانیاں پیداکرےگی زمینوں کی قیمتیں بہت تیزی ‏سے بڑھی ہیں، قبضہ گروپ کواب یہ ٹیکنالوجی شکست دےگی، جائیدادوں پرقبضےسےزیادہ اوورسیزپاکستانی ‏متاثر ہوتے ہیں 3سال میں ہم نےاربوں روپےکےقبضےچھڑائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد،کراچی ،لاہورکی ڈیجیٹلائزمیپنگ ہوجائےگی، عدالتوں میں 50فیصدمقدمات زمینوں کے ‏ہوتے ہیں زمین کی منتقلی کراناعذاب بن گیاتھا زمین کی منتقلی کیلئےاس کوپیسےدو،اس کوپیسےدو، لینڈ ‏ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نظام سےپتہ چل جائےگاکہ زمین کس کی ہے۔

متحدہ عرب امارات: کون سی ویکسین لگوانے والوں کو سیاحتی ویزا نہیں دیا جائے گا؟

0

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے بتایا ہے کہ صرف ڈبلیو ایچ او کی مںظور شدہ ویکسین لگوانے والوں‌ کو ہی سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویکسین لگوانے والے تمام ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان 28 اگست کو کیا۔ اس بنیاد پر ملکی ایمرجنسی اور ہنگامی مینیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے(، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) نے اعلان کیا کہ تیس اگست سے سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

ادارے نے بتایا کہ وہ تمام لوگ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہوں۔

مزید پڑھیں: یو اے ای، سیاحتی ویزے پر ملازمت سے متعلق اہم خبر

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 49 ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزہ دینے کا فیصلہ

روس کی تیار کردہ ویکسین اسپوتنک V کے حوالے سے کئی لوگ تذبذب کا شکار تھے کیونکہ ڈبلیو ایچ او نے اسے منظور نہیں کیا جبکہ اماراتی حکام نے اس کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

ایک شہری نے متعلقہ محکمے کے حکام سوال کیا اور پوچھا کہ ’جس نے روسی ویکسین لگوائی اُسے ویزا مل جائے گا کیونکہ اماراتی حکام نے اسے منظور کیا جبکہ ڈبلیو ایچ او نے ابھی تک منظوری نہیں دی‘۔

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے اس سوال کا واضح جواب دیتے ہوئے لکھا کہ  عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین ہی لگوانے والوں کو سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین کی فہرست

آسٹرازینیکا

فائزر

جانس این جانسن

جدید

سائنو فارم

سائنو ویک

پی آئی اے ایکٹ: بحال51 ملازمین سے رقم واپس لینے کا فیصلہ

0
پی آئی اے ملازمین

کراچی : پی آئی اے اور دیگر اداروں کے برطرف ملازمین کی بحالی کامعاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پی آئی ‏اے ایکٹ کے تحت بحال51 ملازمین سےرقم واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ملازمین کو ایکٹ کے تحت کروڑوں کی ادائیگی کی گئی تھی تاہم اب پی آئی اے ‏انتظامیہ نے51 ملازمین کو رقم واپس کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 51 ملازمین کومجموعی طور8کروڑ روپےتک ادائیگی کی گئی ہے اور ملازمین کو رقم کی ‏واپسی کے خطوط جاری کر دیئےگئے ہیں۔

تمام رقم دو قسطوں میں واپس پی آئی اے اکاؤنٹ میں جمع کرانےکا حکم دیا گیا ہے۔ پہلی قسط ‏‏30ستمبر،دوسری 31 اکتوبرتک جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے میں 114 ملازمین ایکٹ سےپہلےبحال ہوئےتھے جس میں سے 63 ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں، 51 ‏ملازمین نے پارلیمنٹ ایکٹ 2010 کا فائدہ اٹھا کر رقم لی تھی۔

پی آئی اے میں ایکٹ 2010کےتحت کوئی بحال نہیں ہوا صرف ادا کی گئی رقم واپس لی جارہی ہے۔

اداکارہ صبا قمر اور گلوگار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

0

لاہور : جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسجد وزیر خان میں رقص کرنے اورویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں مسجد وزیر خان میں رقص کرنے اورویڈیو بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر نےکیس پر سماعت کی۔

عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، دونوں ملزمان کے غیر حاضر ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا۔

خیال رہے صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ پر تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

بابر اعظم کا اعتراض؟ پی سی بی نے وضاحت کردی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے متعلق کپتان بابراعظم کے ‏اعتراضات سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے ماحول سے متعلق حقائق کے منافی رپورٹس ‏گردش کر رہی ہیں آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اس سلسلے میں جو ‏سمت اختیار کی گئی ہے ہمارے کپتان بابر اعظم مکمل طور پر اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ منگل کی سہ پہر، کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کے سابق کپتان اور پی سی بی بورڈ آف گورنرز ‏کے موجودہ رکن رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات کی ہے جو بہت صحت مندانہ اور مثبت رہی ہے، اس ملاقات میں ‏اتفاق کیا گیا ہے کہ ہمیں آئندہ سیریز میں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے. ‏

ورلڈ کپ کے لیے ٹیم سلیکشن پر بابر اعظم نے اعتراض اٹھا دیا

ان کا کہنا تھا کہ لازم ہے کہ ہم سب مل کر اس اسکواڈ کو مستحکم کریں اور اس کی مکمل پشت پناہی کریں ‏تاکہ اس کی تمام تر توجہ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہوسکے۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے شکوہ کیا ہے کہ جو کھلاڑی مانگے تھے وہ نہیں ملےکپتان بابر ‏اعظم کو مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود اعظم خان نہیں چاہیے تھے بلکہ انہیں شرجیل خان، فخر زمان اور لیگ ‏اسپنر عثمان قادر درکار تھے۔