منگل, مئی 28, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10405

میسنجر میں نئے فیچرز کا اضافہ

0

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے میسنجر میں کچھ نئے فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے، یہ فیچرز بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کروائی جائیں گے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی مین ایپ میں میسنجر کے چند اہم فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے۔

فیس بک نے میسنجر کے اہم ترین فیچرز یعنی وائس اور ویڈیو کالنگ کو اپنی مین ایپ کا حصہ بنا دیا ہے اور یہ یقیناً فیس بک صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ہوگی۔

فی الحال محدود صارفین کو وائس یا ویڈیو کالز کی سہولت فیس بک ایپ میں دستیاب ہوگی جو بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کروائی جاسکتی ہے۔

میسنجر کے پراڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک ایپ کا یہ نیا فیچر تو فی الحال ٹیسٹ ہے مگر اس سے صارفین کو فیس بک کی مین ایپ اور میسنجر سروس کو بار بار کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

فیس بک نے مسینجر کو الگ کر کے صارفین کو اپنے موبائل فون میں پرائیوٹ میسنجر کے لیے ایک نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ اب وائس اور ویڈیو کالز کی آزمائش کمپنی کی جانب سے فیس بک ایپس اور سروسز کو مدغم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک نے میسنجر کو خود مختار ایپ کی بجائے ایک سروس کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے۔

یعنی میسنجر ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اور ویڈیو کالز فیس بک کے دیگر پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام، اوکیولس اور پورٹل ڈیوائسز کا بھی حصہ بن سکے گی۔

کونر ہیز کے مطابق وقت کے ساتھ آپ زیادہ تبدیلیوں کو دیکھیں گے اور میسنجر سب کو جوڑنے کا کام کرنے والی ایپ ہوگی۔

پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق ‘دوستریم تھری’ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

0

راولپنڈی : پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق ‘دوستریم تھری’ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، مشق کا مقصد دونوں افواج میں شعبہ انسداد دہشت گردی کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق’’دوسترم 3‘‘کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، افتتاحی تقریب آج قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی، مشق کا مقصد دونوں افواج میں شعبہ انسداد دہشت گردی کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز یرغمالی ریسکیو ، کمپاؤنڈ کلیئرنس ، ہیلی ریپلنگ میں حصہ لیں گی جبکہ فورسز کلوز کواٹر بیٹل کی مشقوں اور طریقہ کار میں حصہ لیں گی، مشق ہم آہنگی، تعاون ،فیصلہ سازی اورحکمت عملی پر تیزی سے اقدامات پرمرکوز ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے فوجی حکام موجود تھے، اس دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، دوسترم 2فوجوں میں 2سالہ مشق کے طریقہ کار کےطور پرمنعقد کی جا رہی ہے۔

خیال رہے پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان اوردوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی تھی۔

کرونا ویکسینیشن: حکومت کا بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کیلئے اہم فیصلہ

0

اسلام آباد : محکمہ صحت نے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا اور بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسینیشن کےلیے اسٹڑیٹجی کی تیاری بھی کرلی۔

حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کےلیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بوسٹر ویکسینیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا اور یہ ویکسینیشن کا سلسلہ مخصوص شہروں میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسینیشن کےلیے الگ کاؤنٹر ہوں گے اور ان افراد کو امریکی اور برطانوی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز والوں سے ویکسین قیمت اور ایڈمنسٹریشن چارجز لیے جائیں گے لیکن بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسینیشن سفری دستاویز سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق بوسٹر ویکسینیشن کے خواہش مند افراد کےلیے ویزہ دکھانا لازم ہوگا پھر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی اور بعدازاں بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کی سادہ مزاجی : بھائیوں کے ساتھ نایاب تصویر وائرل

0
شاہ سلمان

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تاریخی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپنے بھائیوں کے ہمراہ ایک پرانی تصویر میں شاہ فہد اور شاہ عبداللہ بھی موجود ہیں۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تاریخی تصویر میں وہ شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔

اخبار 24 اور المرصد نے اس تصویر کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر منصوبہ بندی ہشام ناظر نے شاہ فہد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا- اس وقت وہ مملکت کے فرمانروا نہیں بلکہ ولی عہد تھے- اسی موقع پر یہ تصویر لی گئی ہے۔

یہ تصویر 1975 کی ہے۔ اس میں وزیراعظم کے نائب ثانی شہزادہ عبداللہ اور نائب وزیر دفاع شہزادہ ترکی ( الثانی) بن عبدالعزیز بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پرصارفین اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں, ان کا کہنا ہے کہ یہ سعودی حکمرانوں کی سادہ مزاجی کی تصویر ہے۔

گھارو میں ملزمان کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

0

ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے علاقے گھارو میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، ملزمان کے خلاف علاقے میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے گھارو میں 2 گروپوں میں کشیدگی کے مقدمے میں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے گئی جس کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ترجمان ٹھٹھہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی سخی محمد بخش اور علی نواز چنڑ شامل ہیں، فائرنگ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران بھی گھارو پہنچ گئے ہیں، ملزمان کے خلاف علاقے میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیر اعظم سینسرز سے لیس اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے

0

لاہور: وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے، یہ اسمارٹ جنگل سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں رکھ جھوک جنگل کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔

رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اہم منصوبہ ہے، جنگل 24 ہزار کنال اراضی پر مشتمل ہے۔ پاکستان کا یہ پہلا اسمارٹ جنگل سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہوگا۔

اس موقع پر چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ہواوے کو منصوبے کا اسمارٹ شراکت دار بنانے کے لیے یادداشت پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اسمارٹ جنگل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

افغانستان سے انخلاء کا عمل اسی ماہ مکمل کرلیں گے، امریکی صدر

0
جوبائیڈن

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کے انخلا کاعمل مکمل رواں ماہ 31تاریخ تک مکمل کرلیں گے، جتنا جلدی ختم کریں گے اتنا بہتر ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر انخلا کا عمل مکمل کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ طالبان انخلا کے عمل میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور متعدد پرتشدد واقعات کے باوجود وہاں سکیورٹی برقرار ہے۔

صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ اس آخری تاریخ سے پہلے انخلا کا ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ عسکریت پسندوں کے حملوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نازک صورتحال ہے، وقت گزرنے کے ساتھ اس کے ٹوٹنے کا شدید خطرہ ہے، افغانستان سے امریکا آنے والوں کا بیک گراؤنڈ چیک کیا جارہا ہے،

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کے بیانات نہیں بلکہ ان کا طرز عمل دیکھیں گے، جس کو دیکھ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ موجودہ حالات2001سے بہت مختلف ہیں، متحد ہوکر انخلا کاعمل مکمل کریں گے، ساتھ دینے پر تمام اتحادی ممالک کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کی نئی صورتحال سامنے آنے کے بعد امریکہ اپنے فضائی آپریشن میں تیزی لایا ہے تاکہ امریکی شہریوں سمیت ان ہزاروں لوگوں کا انخلاء مکمل کیا جا سکے جنہیں طالبان سے انتقام کا خوف ہے اور جو ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ تاجکستان پہنچ گئے

0

دوشنبے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے پہنچ گئے، وہ تاجکستان، ازبکستان، ترکمانسستان اور ایران کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی علیٰ الصبح تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے پہنچ گئے، وزیر خارجہ 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں مصروف دن گزاریں گے۔

بعد ازاں شاہ محمود قریشی تاجکستان کی وزارت خارجہ پہنچے، اس موقع پر نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر خارجہ تاجک ہم منصب سراج الدین سے ملاقات کریں گے، بعد ازاں وہ تاجک صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کے لیے صدارتی محل جائیں گے۔

وزیر خارجہ دوپہر کے بعد ازبک دارالحکومت تاشقند کے لیے روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ تاشقند میں ازبک ہم منصب اور ازبک صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔

اگلے روز وزیر خارجہ ترکمانستان اور ایران بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں ہوں گی، ان کا یہ دورہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ہے۔

وزیر خارجہ کا دورہ علاقائی ممالک کے ساتھ متفقہ اور مربوط لائحہ عمل اپنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ملک میں کورونا کا بڑا حملہ، ایک دن میں 141 مریض جاں بحق

0
کرونا

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا، مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھنے لگیں، ایک دن میں تعداد 141تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 141 مریض جاں بحق ہوگئے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں کورونا سے تاحال 25ہزار220اموات ہوچکی ہیں،24گھنٹےمیں 4199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ایک دن میں61ہزار410کورونا ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91ہزار204ہے، جبکہ ملک میں مجموعی طور پر11 لاکھ 35 ہزار 858 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،جبکہ کورونا کے 503 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

آن لائن منگوائے گئے پیزا سے کیلیں برآمد

0

گھر بیٹھ کر آن لائن پیزا منگوانے والی خاتون کے ساتھ ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا، جس کی تصاویر دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے۔

انگلینڈ کے شہر لانس شائر کی رہائشی خاتون جیما بارٹن نے گھر بیٹھ کر آن لائن پیزا منگوایا اور جسے ہی آرڈر گھر پہنچا تو انہوں نے ڈلیوری بوائے کو پیسے دے کر روانہ کردیا۔

خاتون نے بھوک کے عالم میں پیزا کا ڈبہ کھولا اور اس کا ایک ٹکڑا اٹھا کر کھانا شروع کیا تو اُن کے منہ میں لوہے کے ٹکڑے، نٹ بولٹ آگئے۔

خاتون نے پیزا کا یہ ٹکڑا منہ سے نکال کر دوسرا اٹھایا تو اُس میں پنیر میں کیلیں اور نٹ بولٹ تھے۔

جیما نے پیزا کی تصاویر بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں اور متعلقہ کمپنی سے اس بات کی شکایت کی۔

Absolutely horrified by what I found in my dominos order the other night. Can’t believe I ate half of this 🤢 Dominos do…

Posted by Gemma Barton on Friday, 13 August 2021

پیزا کمپنی نے خاتون کی شکایت پر اُن سے معذرت کرتے ہوئے دوسرا پیزا بھیجنے کی پیش کش کی اور یقین دہانی کرائی کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔