ہوم بلاگ صفحہ 10407

واٹس ایپ کا اہم ترین فیچر متعارف

0

اسمارٹ فون میسنجر واٹس ایپ میں اہم فیچر متعارف کروا دیا گیا، اس فیچر کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ میں 2021 کا سب سے بڑا فیچر یعنی بیک وقت متعدد ڈیوائسز میں اس سروس کے استعمال کو پیش کردیا گیا ہے تاہم فی الحال یہ محدود پیمانے پر دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائسز سپورٹ کو پبلک بیٹا ورژن میں ٹیسٹ کے لیے متعارف کرایا ہے جو محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔

فیس بک کی انجنیئرنگ ویب سائٹ پر ایک بیان میں بتایا گیا کہ فیس بک کی زیر ملکیت ایپ کی جانب سے پہلے بیٹا پروگرام کے محدود صارفین میں ملٹی ڈیوائسز سپورٹ فیچر کی آزمائش کی جائے گی۔

اگرچہ ابھی بھی واٹس ایپ صارفین میسجنگ سروس کو متعدد پلیٹ فارمز پر استعمال کرسکتے ہیں، مگر انہیں اپنے اسمارٹ فونز کو کنکٹ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس وجہ
واٹس ایپ کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سسٹم ہے۔

تاہم اب بیٹا ورژن میں صارفین واٹس ایپ کو ایک فون کے ساتھ دیگر 4 لنکڈ ڈیوائسز میں بیک وقت استعمال کرسکیں گے، چاہے ان کا فون بند ہی کیوں نہ پڑا ہو۔

ہر ڈیوائس سے صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ کو آزادانہ استعمال کرسکیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بھی برقرار رہے گا۔

فیس بک کے مطابق ملٹی ڈیوائسز سپورٹ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو برقرار رکھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو تشکیل دیا گیا، جو کانٹیکٹ نیم اور چیٹ آرکائیوز کا ڈیٹا مختلف ڈیوائسز میں سنک کرنے کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو یقینی بنائے گی۔

کوروبا کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

0

عالمی کورونا وبا کے خاتمے کا مشن لیے ماہرین نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی، سونگھنے کی حس سے محرومی کی جان پڑتال کے لیے کیا جانے والا ریپڈ ٹیسٹ کورونا کی تیز ترین تشخیص کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سونگھنے کی حس کو جانچنے والا ریپڈ ٹیسٹ کووڈ 19 کے لیے ایک کارآمد اسکریننگ ٹول ثابت ہوسکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس کا ٹیسٹ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کھانسی یا بخار چیک کرنے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ تحقیق امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ دیگر پہلوؤں کی تشخیص کے مقابلے میں حس سے محرومی کی جانچ کا آلا کورونا کی تشخیص کے لیے اہم ٹول ثابت ہوسکتا ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والے اکثر مریضوں کو بیماری کے باعث سونگھنے کی حس سے محرومی کا سامنا ہوتا ہے، بعض اوقات مریض کو اپنی اس بیماری کا پتا بھی نہیں ہوتا۔ اس مشاہدے کے دوران محققین نے 163 بالغ افراد کو شامل کیا گیا جن کی اسکرین نیسل سواب یا پی سی آر کے ذریعے کی گئی تھی۔

ماہرین نے مذکورہ افراد کو ایک کارڈ دیا گیا جس کی سطح کو کھرچنے پر 8 مختلف بو سونگھی جاسکتی تھی۔

محققین نے بتایا کہ کھانسی، بخار، تھکاوٹ جیسی علامات کے موازنے میں یہ کارڈ ٹیسٹ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کی بہترین پیشگوئی کرسکتا ہے، اور یہ ٹیسٹ فوری طور پر کیا جاسکتا ہے جس سے ممکنہ طور پر کورونا متاثرہ مریض کی تشخیص میں فوری مدد ملے گی، ایسی صورت میں کورونا ٹیسٹ کرایا جاسکے گا۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ زیادہ بڑی تحقیق میں نتائج کی تصدیق کے بعد اس ٹیسٹ کو اسکریننگ ٹول کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے اوٹولری گولوگی میں شایع ہوئی۔

غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، کل سے سفری پابندی کے خاتمے کا اعلان

0

مسقط: عمان نے سنگاپور اور برونائی پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے شہری کل سے عمان میں داخل ہوسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمانی حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر سنگاپور اور برونائی پر سفری پابندی عائد کررکھی ہے تاہم کل سے سرحدیں کھول دی جائیں گی۔

دونوں ممالک سے غیرملکی عمان آسکیں گے۔ عمان میں قائم کمیٹی نے سنگاپور اور برونائی دارالسلام سے عمان آنے والوں پر سفری پابندی پیر 19 جولائی یعنی کل سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب خلیجی ملک عمان نے کورونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں 24 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

سلطنت عمان میں نافذ مکمل لاک ڈاؤن میں 24 جولائی تک توسیع کر دی گئی جس کے تحت دن کے اوقات میں تمام کاروباری سرگرمیاں، لوگوں اور گاڑیوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی ہوگی۔

خلیجی ملک: لاک ڈاؤن میں توسیع، پابندیاں برقرار رہیں گی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ عید تعطیلات کے دوران بھی رہے گا۔

عمانی حکام کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں کاروباری اداروں کی بندش، گاڑیوں اور رہائشیوں کے گھومنے پر پابندی ہوگی تاہم عید کے موقع پر نرمی متوقع ہے۔

امریکا : بیس بال میچ کے دوران فائرنگ،3 افراد ہلاک

0

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بیس بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پارک بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد بیس بال میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس حکام نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، معاملے پر مقامی پولیس کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل پارک کے باہر فائرنگ کی گئی ہے۔

ہلاک افراد سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے دو افراد ان دو گاڑیوں میں سے ایک میں بیٹھے تھے جو فائرنگ میں استعمال ہوئی جبکہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خاتون بھی اس فائرنگ میں ماری گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں یوم آزادی کا خونی جشن، فائرنگ کے واقعات میں 233 افراد ہلاک

واضح رہے کہ امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اپریل میں بھی امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔

اپریل میں ہی امریکی ریاست انڈیانا میں قائم نجی کوریئر کمپنی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چار سکھوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے،امریکی صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں یومِ سوگ کا حکم دیا تھا۔

رواں ماہ سات جولائی کو امریکا کی مختلف ریاستوں میں جشن آزادی کے موقع پر فائرنگ کے واقعات میں 233 افراد جان سے گئے جبکہ چھ سو اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

شکاگو میں اس سال بھی فائرنگ کے واقعات سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، جہاں 92 افراد فائرنگ سے زخمی اور 18 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

بخارا شہر کے دورے پر وزیراعظم کو کس چیز نے متاثر کیا ؟

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کل 15ویں صدی کےعظیم شہر سمرقند کے دورے کو ایک شاندار تجربہ قرار دیا، آج وزیراعظم نے علم و تہذیب کے شہر بخارا کے دورے کی تفصیلات شیئر کیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ازبکستان کے ایک اور تاریخی شہر بخارا کے دورہ کی تصاویز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعے ازبکستان کے قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا، نقشبندیہ سلسلےکےبانی کےمزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بخارا صدیوں تک علم وادب کا مرکز تھا، چنگیزخان اسکےمینار کی بلندی سےاتنا متاثر ہوا کہ 1220ء میں جب اس نےشہر کی اینٹ سےبجائی تو اسےسلامت چھوڑ گیا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ سمرقند کی تصاویرسوشل میڈیاپرشیئرکرتے ہوئےسمرقند کے دورے کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سمرقند15ویں صد ی کےآغازمیں دنیاکےعظیم ترین شہروں میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے ازبکستان کے دورہ کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روانگی سے قبل ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری دی تھی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان میں نئی اور پرجوش شروعات ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں میں کوئی خاص رابطے نہیں تھے، سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کی ایک نئی شروعات کر رہے ہیں، باہمی تعلقات اب مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں گے۔

پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے: گورنر پنجاب

0
سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کے دشمنوں کے ساتھ ہے، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے، دشمنوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ امن کے خلاف سازش کرنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے۔

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

خلیجی ملک: لاک ڈاؤن میں توسیع، پابندیاں برقرار رہیں گی

0

مسقط: خلیجی ملک عمان نے کورونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان میں نافذ مکمل لاک ڈاؤن میں 24 جولائی تک توسیع کر دی گئی جس کے تحت دن کے اوقات میں تمام کاروباری سرگرمیاں، لوگوں اور گاڑیوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ عید تعطیلات کے دوران بھی رہے گا۔

لاک ڈاؤن میں توسیع سے قبل سپریم کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ عمان میں عید کی نماز، عید سے قبل روایتی بازار اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

Oman to enforce lockdown in capital

کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ عید کے اجتماعات، عید کی مبارکباد دینے کے لیے ایک جگہ اکھٹے ہونے اور اجتماعی طور پر عید منانے پر پابندی ہوگی تاہم اب باقاعدہ لاک ڈاؤن میں ہی توسیع کردی گئی جس کے تحت مذکورہ بالا امور پر بھی پابندیاں رہیں گی، شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے۔

عمانی حکام کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں کاروباری اداروں کی بندش، گاڑیوں اور رہائشیوں کے گھومنے پر پابندی ہوگی تاہم عید کے موقع پر نرمی متوقع ہے۔

سلطنت میں شام 5 بجے سے اگلے دن صبح 4 بجے تک کاروبار پر پابندی رہے گی۔

کامیاب جوان پروگرام: کشمیری نوجوان آن لائن 60 ہزار روپے ماہانہ کمانے لگا

0

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والے کشمیری نوجوان شکیل احمد کی کہانی شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں وسیع کردیا گیا۔ حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور جدید کورسز میں ٹیکنیکل تربیت کا مرحلہ جاری ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نےکشمیری نوجوان شکیل احمد کی کہانی شیئرکر دی۔میرپور کا رہائشی شکیل احمد ٹیکنیکل تربیت حاصل کر کے برسر روزگار ہو گیا۔

شکیل احمد نے ویب ڈیولپمنٹ اور گرافک ڈیزائننگ کی تربیت کے لیے حکومتی تعاون حاصل کیا۔ کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ ایف ایس سی تعلیم ہونے کے باوجود بے روزگار رہنے کا دکھ تھا، بغیرفیس اور معاوضے کے نیوٹک سے گرافک ڈیزائننگ کورس مکمل کیا، آن لائن ویب سائٹس کے ذریعے ماہانہ 60ہزارروپے تک کما رہا ہوں۔

سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے شکیل احمد کو اسکل اسکالر شپ پر مبارکباد دی اور کہا خوشی ہےتمام صوبوں،جی بی اور کشمیری نوجوان بھی مستفیدہو رہے ہیں، حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ بےروزگاروں کے لیے امید کی کرن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں سے درخواست ہے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔

قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

0

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی، واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ پشاور کے دوران پور قرنطینہ سینٹر میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

0

اسلام آباد: کوروناوائرس کی چوتھی لہر بھی ملک میں آہستہ آہستہ اپنے پنجے گاڑنے کی کوشش کررہی ہے، مختلف شہروں میں وبا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔

ذرایع کے مطابق ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی، ملک میں کورونا کی یومیہ بلند ترین 35 فیصد شرح گلگت میں ہے، چاروں صوبوں کے22 اضلاع کورونا سے متعلق اہم ہیں، دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 5.19 فیصد ہے، ملک کے 5اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح ایک فیصد ہے۔

مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 17.12، میرپور میں6.45 فیصد، کراچی میں 23.32 فیصد، حیدرآباد میں5.58 اور وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح8.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 13.16، نوشہرہ میں6فیصد ہے۔ ایبٹ آبادمیں کوروناکیسز کی شرح 1.95،چارسدہ میں1.47فیصد، صوابی میں 3.3 فیصد، سوات میں0.34، ملتان میں 1.26 فیصد، بہاولپورمیں 0.28 فیصد اور راولپنڈی میں کورونا کیسز کی شرح11.32 فیصد دیکھ جارہی ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کی شرح لاہور میں2.65فیصد، گوجرانوالہ میں 0.48 فیصد اور گجرات میں0.33 فیصد ہے۔