ہفتہ, مئی 25, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10577

سارہ خان نے ’اپنی ناک‘ کاٹ دی

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ حادثہ پیش آیا، جس میں اُن کی ناک زخمی ہوگئی۔

سارہ خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پہلے ناک پر سفید کپڑا رکھی ہوئیں تھیں۔

ویڈیو میں تھوڑی ہی دیر بعد جب انہوں نے ناک سے کپڑا یا ٹشو پیپر ہٹا کر دکھایا تو اُس پر زخم تھا، جس میں سے خون رس رہا تھا۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے’سوری اماں ابا لگے، ناک کاٹ دی میں نے‘لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

یاد رہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی ہیں، جو اب بطور اداکارہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ سارہ جلد اکشے کمار کے ساتھ آئندہ برس اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ سارہ خان نے فلمی کیریئر کا آغاز 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم کیدرناتھ سے کیا، جس کے بعد اُن کی ترقی کا سفر شروع ہوا اور پھر انہیں سمبا فلم میں بھی کاسٹ کیا گیا۔ اپنی جان دار اداکاری کی وجہ سے انہیں 2020 میں لو آج کل، قلی نمبر ون میں کام کرنے کا موقع ملا جبکہ رواں سال اُن کی فلم اترنگی رے ریلیز ہوئی۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تکنیکی طورپر پاکستان کا حصہ نہیں ہیں، فروغ نسیم

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے متعلق اقدامات کررہی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تصدیق کی کہ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانےسے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں، جس کے بعد قومی اسمبلی میں سینیٹ میں بھی وہاں کی نمائندگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں گلگت بلتستان کے معاملے میں قومی قانون کو دیکھنا اور کشمیرکاز کو مدنظر رکھنا ہے، اپوزیشن کو اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے‘۔  فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پورا پیکج ہے، جس کو باریک بینی سے دیکھا گیا تاکہ کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تکنیکی طورپرپاکستان کا حصہ نہیں ہیں، اقوام متحدہ کےمطابق جو علاقہ جس ملک میں آئے وہاں اُس کی انتظامیہ چلتی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جوکیا وہ اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اٹھارویں ترمیم مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے مل کرمنظور کی، جس میں مزید بہتری کی ضڑورت ہے،  اس معاملے کی آڑ میں ایک جماعت نے عجب رویہ اپنایا ہوا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سندھ میں پی پی کی کرپٹ گورننس سے ملک کو بہت نقصان ہو رہا ہے، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم  پاکستان کو سندھ میں بھرپور الیکشن لڑنا ہوگا کیونکہ پی پی کی وجہ سے وہاں کی صورت حال بہت خراب ہے‘۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ’آرٹیکل149کے تحت بلدیاتی حکومت کوپورےسندھ میں لاناچاہیے، نئے صوبے بنانےسے متعلق ابھی کوئی بحث نہیں ہے، آئندہ حکومت سے متعلق مجھے بڑی تواقعات ہیں کیونکہ پی ٹی آئی،ایم کیوایم پاکستان سندھ میں پرفارم کررہی ہیں‘۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ’کرپشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کسی کو این آراو بھی نہیں ملے گا’۔

ویکسین شدہ افراد میں کورونا سے انتقال کی شرح کتنے فیصد؟

0

دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، سائنس دانوں کی جانب سے بھی مختلف کمپنیوں کی ویکیسین کی افادیت سے متعلق تحقیق کی جارہی ہے۔

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکمل ویکسین شدہ 0.004 فیصد افراد کورونا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے جبکہ مکمل ویکسین شدہ 0.001 فیصد افراد کا کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال ہوا۔

مزید پڑھیں: کرونا سے صحت یاب افراد نئے مسئلے کا شکار

امریکی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا یا اموات کے کیسز 95 فیصد سے زائد غیرویکسین شدہ افراد کے ہیں، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسینیشن کے ہدف تک پہنچ گیا ہے، 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسینیشن ہدف تک پہنچنا اہم قدم ہے۔

علاوہ ازیں امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہوکر اسپتال پہنچنے، شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے۔

بل گیٹس اور میلنڈا میں باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی، جائیداد کی تقسیم کیسے ہوگی؟

0

واشنگٹن: بِل اور میلنڈا گیٹس کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی،   عدالت نے ان کے درمیان جائیداد کی منصفانہ تقسیم کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مئی میں بل گیٹس اور میلنڈا فرینچ کی طلاق کے انکشاف کے بعد سے بل گیٹس کی کمپنی کیسکیڈ انویسٹمنٹ کے 3 ارب ڈالر سے زائد کے حصص میلنڈا کے نام ٹرانسفر کیے جا چکے ہیں۔

بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق یہ تین ارب ڈالر ان کی طلاق کے اعلان کے وقت 146 ارب ڈالر کی جائیداد کا حصہ ہیں، تاہم اس بات کا ممکنہ طور پر پتا لگانا مشکل ہے کہ اس سابقہ جوڑی کے بیچ اثاثے کیسے تقسیم ہوں گے، جب کہ 65 سالہ بل گیٹس کے اثاثوں کی لاگت 150 ارب ڈالر ہے۔

واشنگٹن کے قوانین کے مطابق شادی شدہ زندگی کے دوران ایک جوڑا جو بھی جمع کرتا ہے اس پر دونوں کا برابر کا حق ہوتا ہے، تاہم اگر دونوں فریقین اس پر اتفاق کریں اور عدالت اسے مناسب سمجھے تو علیحدگی کے کانٹریکٹ میں تقسیم کا فیصلہ اس سے ہٹ کر کیا جا سکتا ہے۔

جب کہ بل اور میلنڈا کی طلاق کا فیصلہ سنانے والے جج نے دونوں کی جائیداد کی ’عادلانہ اور منصفانہ‘ تقسیم کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بِل گیٹس، اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے تین مہینے پہلے طلاق کا اعلان کیا تھا، اور اب ان کی 27 سالہ شادی شدہ زندگی کا حتمی طور پر اختتام ہوگیا ہے۔

واشنگٹن کے قوانین کے تحت طلاق کی درخواست دائر کروانے سے لے کر اس پر حتمی فیصلہ سنائے جانے کے درمیان 90 دن کا دورانیہ ہوتا ہے۔ عدالتی ریکارڈز میں بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا میں سے کوئی بھی اپنا نام نہیں بدلے گا نہ ہی ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو مالی معاونت دینے کا قائل ہوگا۔

پینٹاگون کو بند کردیا گیا مگر کیوں؟

0

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جو کہ پینٹاگون ٹرانزٹ سینٹر کا حصہ ہے اور پینٹاگون سے محض چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے، فائرنگ کے بعد پینٹاگون کو مکمل بند کردیا گیا ہے اور آمدورفت کو بند کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے،نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اہلکار نے بتایا کہ وہ اس طرح کی تحقیقات پر عوامی سطح پر بات کرنے کے مجاز نہیں ہے۔

عمارت کے قریب ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے تصدیق کی ہے کہ پینٹاگون کے قریب متعدد گولیوں کی آوازیں سنائی دی گئیں ہیں، موقع پر موجود ایک اور صحافی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہاں شوٹر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے وقت سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل مارک ملی ، وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ دو ہزار دس میں بھی پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی کے دو افسران کو اس وقت فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کردیا گیا تھا جب وہ سیکیورٹی ایریا کی جامع تلاشی میں مصروف تھے، پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، جس کی شناخت جان پیٹرک بیڈل کے نام سے ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں نازیبا تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

قائد اعظم پوٹریٹ کےسامنےغیراخلاقی تصاویربنانےکامعاملے پر سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث ‏جاری ہے اور نے نازیبا انداز میں فوٹو شوٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے ‏کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس حوالے سے تھانہ کورال پولیس نےشہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے متن ‏میں کہا گیا ہے کہ لڑکےلڑکی نےقائد اعظم کےپوٹریٹ کےسامنےنیم برہنہ تصاویربنائیں جو سوشل ‏میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

پولیس نے اندراج مقدمےکے بعد مزیدتفتیش شروع کر دی ہے اور فوٹوشوٹ میں ملوث افراد کی ‏شناخت کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی ملوث افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ‏کہا ہے کہ فوٹوشوٹ کرنے والوں کے بارے میں اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں تو انتظامیہ ‏کو آگاہ کرے۔

سندھ میں خاتون کے ہاں دو جڑے ہوئے بچوں کی پیدائش

0

جیکب آباد: سندھ کے شہر جیکب آباد میں خاتون کے ہاں دو جڑے ہوئے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جیکب آباد کے سول اسپتال میں خاتون کے ہاں دو جڑے ہوئے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، گاؤں محمد علی بروہی کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا۔

ڈاکٹر شازیہ کا کہنا ہے کہ جڑے ہوئے دونوں بچے ماں کے پیٹ میں مرچکے تھے، دونوں بچوں کے دو بازو، چار ٹانگیں اور دو سر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں بچوں کو مردہ حالت میں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا، آپریشن کرکے خاتون کی زندگی بچالی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دھڑ جڑے بچوں کو نئی زندگی مل گئی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی ڈاکٹرز کے بروقت اقدام نے دھڑ جڑے بچوں کی زندگی بچالی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ صحت سعودی عرب کا کہنا تھا کہ مکہ معظمہ کے ایک نجی اسپتال میں دھڑ جڑے بچوں کو لایا گیا تھا جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے تاہم فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد بچوں کی نئی زندگی مل گئی۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق نے بتایا کہ بچوں کے سینے اور پیٹ آپس میں جڑے ہوئے تھے، ان کے سر اور ٹانگیں الگ ہیں جبکہ بازو تین ہیں۔

موسمیاتی تبدیلیاں: اہم یورپی ملک بدترین ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا

0

ایتھنز: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یونان جیسے ٹھنڈے ملک کو تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونانی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان کو تیس سالوں میں بدترین گرمی کی لہر کا سامنا ہے، یونان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے جبکہ اس ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت مزید بلند ہوگا۔

یونان کے وزیر اعظم کیریکوس مٹسوٹاکیس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ملک میں انیس سو ستاسی میں گرمی کی بدترین لہر آئی تھی، جس نے ایک ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کیا تھا، حکومت نے شہریوں کو گھروں سےغیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان میں گرم موسم کے باعث جنگلات میں لگی آگ بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، جو اب تک سات ہزار چار ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر خاکستر کر چکی ہے، ان میں زیادہ تر پائن ایپل اور زیتون کے جنگلات تھے، یونان کے فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کررہے ہیں، شدید ترین آگ کے باعث مشہور ہائکنگ اسپاٹ جسے "تتلیوں کی وادی ” کہا جاتا ہے، سیاحوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپ میں اب تک ریکارڈ کیا جانے والا بلند درجہ حرارت اڑتالیس سینٹی گریڈ تھا جو انیس سو ستتر میں ایتھنز میں رپورٹ ہوا تھا۔

کرونا ویکسین کی خریداری، ورلڈ بینک کا پاکستان کو 150 ملین ڈالرز دینے کا اعلان

0

اسلام آباد: عالمی بینک نے کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے عالمی بینک کےریجنل نائب صدر کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ورلڈ بینک کے ملکی ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک کی جانب سے ترقی پذیرممالک کیلئے کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے12ارب ڈالرز  کے مختص کردہ فنڈ کی تعریف کرتے ہوئے اس اقداما کو سراہا۔  ورلڈ بینک کےمجوزہ12ارب ڈالرسے 1 ارب افرادکیلئےکروناویکسین خریدی جائےگی، یہ فنڈ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کو دیا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے پاکستان میں گورننس،سروس ڈلیوری کیلئے ورلڈ بینک کے تعاون پر اظہارتشکر کیا۔ عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر نے کرونا سے نمٹنےکیلئے پاکستان کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی۔

ورلڈ بینک کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ عالمی بینک ویکسین خریداری کیلئے پاکستان کو 150ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرےگا۔

عالمی بینک کے حکام نے کلین اینڈگرین انرجی منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی پیش کش کی جبکہ ڈیجیٹل اکنامی آپریشن کیلئے اپنی آئی ٹی ٹیم کی گائیڈنس فراہمی پر رضامندی کا اظہار بھی کیا۔

‏’قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی گلگت بلتستان کی نمائندگی ہو گی‘‏

0

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانےسےمتعلق اقدامات ‏اٹھارہےہیں گلگت بلتستان کی نمائندگی قومی اسمبلی میں سینیٹ میں بھی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ ہمیں قومی ‏قانون کو دیکھنا ہے اور کشمیرکاز کو بھی مدنظررکھناہے اپوزیشن کواس پرسیاست نہیں کرنی چاہیے ‏پورا پیکج ہے باریک بینی سے دیکھا گیا ہے تاکہ کشمیرکازمتاثرنہ ہو۔

فروغ نسیم نے کہا کہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیر تکنیکی طورپرپاکستان کاحصہ نہیں ہیں یواین ‏کےمطابق جوعلاقہ جس ملک میں آیاوہاں ان کی ایڈمنسٹریشن ہوگی بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں ‏جوکیایواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نےمل کر منظور کی اٹھارویں ترمیم ‏میں مزید بہتری کی ضرورت ہے لیکن اٹھارویں ترمیم کی آڑمیں ایک جماعت نےعجب رویہ اپنالیاہے ‏سندھ میں پی پی کی کرپٹ گورننس سے بہت نقصان ہورہاہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آرٹیکل149کےتحت لوکل گورنمنٹ کوپورےسندھ میں لاناچاہیے نئے صوبے ‏بنانے سے متعلق ابھی کوئی بحث نہیں ہے آئندہ حکومت سےمتعلق مجھےبڑی توقعات ہیں پی ٹی ‏آئی، ایم کیوایم پاکستان سندھ میں پرفارم کررہی ہیں۔