بدھ, جون 26, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10576

پاک بحریہ کا یوم دفاع پر جاری خصوصی نغمے ’دل خوش ہوا‘ کا پرومو جاری

0

پاک بحریہ نے وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے خصوصی نغمے ’دل خوش ہوا‘ کا پرومو جاری کردیا۔

یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فوج کی جانب سے خصوصی نغمے جاری کیے جارہے ہیں جس کے ذریعے فوج کے شہدا و غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

پاک بحریہ نے بھی یوم دفاع پر جاری خصوصی نغمے ’دل خوش‘ ہوا کا پرومو جاری کردیا ہے، پاک بحریہ کا نغمہ وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ نغمے میں یونیفارم سےجڑے فرض ،احساس ذّمےداری اور جذبہ شہادت کی عکاسی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نغمہ 3 یاروں کی کہانی ہے جو جڑے تو آہن بن گئے، پھر شہادت بھی جدا نہ کرسکی۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ نغمے کا پیغام فرض کی راہ میں شہادت سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاسبانی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔

ایک اور ملک نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھالیں

0

منیلا : فلپائن نے پاکستان پر کورونا کے باعث لگی سفری پابندیاں اٹھالیں، تاہم پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے آنےوالوں کو 14 روزہ قرنطینہ کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن نے پاکستان سمیت 10 ملکوں پر کورونا کے باعث لگی سفری پابندیاں ختم کردیں ، جس کے بعد پاکستان،بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ملکوں کےمسافر پیر سے فلپائن آ سکیں گے تاہم پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے آنےوالوں کو 14 روزہ قرنطینہ کرنا ہو گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیویٹرٹے نے پاکستان اور امارات سمیت 10 ملکوں سے مسافروں کے ملک میں آنے پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئی ملکوں نے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، پاکستان اس وقت سفری پابندیوں کی برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل ہے اور فہرست سے نام نکلوانے کے لیے حکام برطانیہ کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

گذشتہ روز ترکی نے پاکستان سےآنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی تھی ، ترک حکام کے مطابق ڈبلیو ایچ او سے مصدقہ ویکسین لگوانے والے مسافر قرنطینہ کی لازمی شرط ‏سے مستثنیٰ ہوں گے، مسافروں کوڈبلیوایچ اوتصدیق شدہ ویکسین کی2ڈوزلگی ہونی چاہئیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ مسافر دونوں ڈوز لگانے کےکم ازکم 14دن کے بعد ترکی آسکتے ہیں البتہ ‏پاکستانی مسافروں کی ویکسی نیشن سے قطع نظر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔

ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آر رپورٹ دکھانےکے پابند ہوں گے ویکسی نیشن ‏سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنےپرمسافروں کوقرنطینہ میں رکھاجائےگا۔

ترک حکومت کے نئے قوائد و ضوابط آج سےنافذالعمل ہوں گے جب کہ 12سال سےکم عمر بچے ‏ویکسی نیشن اورپی سی آرٹیسٹ سےمستثنیٰ ہوں گے۔

افغان طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کردیں

0

کابل: افغان طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کردیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق افغان طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کردیں، طالبان کی جانب سے ایرانی حکام کو امریکی فوجی گاڑیوں کی فراہمی کے بعد قافلے کو تہران کی جانب جاتے ہوئے فلمایا گیا۔

دفاع اور سیکیورٹی کے امور کے ماہر جوناتھن کٹسن کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کا نقصان امریکا کے لیے ایک اور شرمندگی ہے، اور اگر یہ گاڑیاں قیمتی تکنیکی معلومات نکالنے یا عراق میں امریکی فورسز کے روپ میں استعمال ہوتی ہیں تو یہ مستقبل میں نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں واشنگٹن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے سنجیدہ سوالات ہونے چاہئیں جنہوں نے ایسی صورتحال کے بارے میں غلط سوچا۔

یہ پروپیگنڈا اس وقت سامنے آیا جب 31 اگست کو افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کابل میں امریکی ساز و سامان اور آلات کے ساتھ پریڈ کرتے نظر آئے۔ قافلے میں ہمویز اور بارودی سرنگوں سے بچنے کے لیے بھاری بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے کچھ امریکی ٹینک بھی حاصل کیے ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز کو امریکا کی جانب سے 70 ہزار سے زیادہ فوجی گاڑیاں مہیا کی گئیں۔

دوسری جانب واشنگٹن نے کہا ہے کہ ایران نے عسکری اور فوجی آلات کی تربیت کے ذریعے طالبان کے اچانک اقتدار میں آنے میں مدد کی ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ، اسکول 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ

0
اسکول

پشاور : خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف اضلاع میں اسکول 6 سے11ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، متاثرہ اضلاع میں پشاور، صوابی، سوات، مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا صورتحال کے پیش ںظر 8اضلاع میں اسکول 6 سے11ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ فیصلہ کورونا کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں پشاور،صوابی،سوات،مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں تاہم کم کوروناوالےاضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گے۔

گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند ‏کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ جامعات بند کرنےکا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ‏ہے۔ مذکورہ اضلاع میں فزیکل کلاسز کا اہتمام نہیں کیا جائےگا۔

اس سے قبل پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے ‏‏6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل، وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی۔

تفصیلات کے مطابق صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیا۔

سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسپتاالوں میں علاج سہولتوں اورعملےسےمتعلق سمیت اخراجات کی عدم معلومات،تاخیر اورغلط علاج پر بھی شکایات کی جاسکیں گی، صحت کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔

شکایات کےفوری ازالے کے لیے اسٹیٹ لائف کےاعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ الاٹ کردی ہے اور وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے۔

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے افراد کیلئے اہم اطلاع

0

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر ویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے والے افراد کو اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ مسیج کا انتظار کیے بغیر ویکسین سینٹر پہنچے اور ویکسین لگوائیں ،اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز لگوانے والوں کےلیے مقرر کیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ42 سے کم کرکے 28 دن کردیا تھا۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔

مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس : فیکٹری مالکان کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع

0

کراچی : مقامی عدالت نے مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں فیکٹری مالکان کی ضمانت میں 7ستمبر تک توسیع کر دی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالک برطانوی شہری ہے، فرار ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سيشن عدالت میں مہران ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی کیس میں مکان مالک، فیکٹری مالک اور منیجر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی ، دوران سماعت وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ کیس کا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، 2019 میں مکان کرائے پر لیکر فیکٹری قائم کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا جہاں فیکٹری بنی وہ صنعتی علاقہ ہے؟ جس پر وکیل حسان صابر نے بتایا کہ پورا علاقہ انڈسٹریل ایریا ہے، سیکڑوں فیکٹریاں قائم ہیں، فیکٹری میں کیمیکل جیسی چیز موجود ہی نہیں تھی جبکہ فیکٹری مالکان کے دفاتر بھی اسی دفتر میں ہیں ، تحقیقات ہوں گی تو اداروں کی فاش غلطی سامنے آئے گی ، تفتیش میں جس کا بھتیجا مرااسے ملزم بنا دیا۔

وکیل ملزمان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ میں لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں کوبھی شامل کرنا چاہیے تھا، ملزمان تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں ضمانت منظور کی جائے ، واقعے سے پہلے بجلی بند تھی،بجلی آنےپرشارٹ سرکٹ ہوگیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ جو ملزمان نامزد کیے گئے ان کے دفتر بھی اس ہی فیکٹری میں ہے، فائر بریگیڈ لینے گئے تو وہاں صرف ڈمی گاڑیاں کھڑی تھیں،دوسری جگہ آگ بجھانےوالی گاڑیوں میں پانی نہیں تھا،واٹرٹینکر سے پانی بھرا، کولنگ نہ ہونے سے لوگوں کی اموات ہوئیں۔

ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ چھت پر تالے کی بات کا بلدیہ ٹاؤن فیکٹری سے لینا دینا نہیں ہے، تالے کا اور کیمیکل کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں، کیس میں فائربریگیڈ ، سول ڈیفنس اور منسٹری آف انڈسٹری کو بھی نامزد کیا جائے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ فیکٹری مالک برطانوی شہری ہے،ملزمان فرار ہو جائیں گے، لوگ جل رہے تھے دروازے بند تھے ، جس پر عدالت نے کہ جوتعاون نہیں کر رہاہے اس کے ساتھ کیا کرنا ہےقانون میں موجود ہے، وکیل ملزمان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے دھمکا رہے ہیں۔

دوران سماعت عدالت میں متاثرہ افراد کے ورثا بھی پہنچ گئے ، ورثا نے کہا ہم چلاتے رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ،میرا بچہ سمیت میرے سامنے چلاتے چلاتے جان سے گیا، میں نے بچانے کی کوشش کی تو بچانے بھی نہیں دیا۔

بعد ازاں عدالت نے فیکٹری مالکان کی ضمانت میں 7ستمبر تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں فیکٹری کے 16 ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے فیکٹری کے چوکیدار، مینیجر اور سپر وائزر کو حراست میں لے لیا تھا۔

پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

0

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےوزیراعظم آزادکشمیرکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور بھارتی ظلم وجبر پر بات چیت کی گئی اور لائن آف کنڑول کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیرکاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ یکم ستمبر 2021 کو تحریک آزادئ کشمیر کے بانی رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے، سید علی گیلانی کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے ایک روز چھٹی اور3روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے عزم وہمت کا پیکر سید علی گیلانی 26 کشمیری سیاسی و سماجی جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز حریت کانفرنس کے طویل عرصے سے چیئرمین رہے۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن رہے اور بعدازاں اپنی جماعت’ تحریک حریت’ کی بنیاد ڈالی۔

کورونا وائرس : سعودی عرب میں تجارتی مراکز پر نئے قوانین کا نفاذ

0

ریاض : سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے بازاروں اور عوامی مقامات پر نئی پابندیوں کونافذ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے 29 رمضان المبارک کو جو قواعد و ضوابط جاری کیے گئے تھے ان میں مزید تین ضوابط کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئی پابندیاں تجارتی اداروں ، مالز اور تقریبات کے حوالے سے عائد کی گئی ہیں۔ وزارت کے ذرائع نے اس حوالے سے جن

خلاف ورزیوں کا بتایا ہے ان میں تجارتی اداروں اور مالز وغیرہ میں غیر ویکسین یافتہ افراد کو داخل ہونے کی اجازت دینا ہے۔

دوسری خلاف ورزی تجارتی مالز جن کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 100 افراد کی ہے وہاں گیدرنگ پرمٹ کو استعمال نہ کرتے ہوئے گنجائش سے زائد افراد کو اندر جانے کی اجازت دینا جبکہ تیسری خلاف ورزی کسی بھی تجارتی ادارے میں مقررہ حد سے زیادہ افراد کا بیک وقت موجود ہونا شامل ہے۔

ان خلاف ورزیوں کے حوالے سے مقررہ سزا میں تبدیلی بھی کی گئی ہے، متعلقہ ادارے کے انسپکٹر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا جس کے تحت خلاف ورزی کی مرتکب ادارے کو چھ ماہ تک کےلیے سیل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے اس امر پر زور دیا کہ مقررہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے خلاف ورزیوں سے بچا جائے تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے۔

سعودی عرب کی جامعات کے لیے اہم اعزاز

0

ریاض: سعودی عرب کی 15 جامعات کو دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کرلیا گیا، گزشتہ برس جامعات کی یہ تعداد 10 تھی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئیں، وزیر تعلیم نے اس حوالے سے مملکت کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سنہ 2020 کے مقابلے میں ہماری جامعات نے سنہ 2021 کے دوران اچھی پیش رفت کی ہے۔

گزشتہ برس ٹائمز کی درجہ بندی کے تحت مملکت کی صرف 10 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کی گئی تھیں مگر رواں برس ان کی تعداد 15 ہوگئی ہیں، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بہتری آئی ہے۔

وزیر تعلیم نے توجہ دلائی کہ اس سے قبل شنگھائی کی درجہ بندی اور کیو ایس کی درجہ بندی میں بھی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف میں شامل ہونے والی سعودی جامعات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری جامعات عالمی درجے کی یونیورسٹیوں کی حریف بن رہی ہیں۔

سعودی عرب کی جو 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کی گئی ہیں وہ کنگ عبد العزیز، شاہ فیصل، کنگ سعود، کنگ فہد، حائل، تبوک، امیر سطام بن عبد العزیز، ام القریٰ، امام عبد الرحمٰن، کنگ سعود فار ہیلتھ سائنسز، کنگ فیصل، جدہ، قصیم اور طائف یونیورسٹیاں ہیں۔