بدھ, جون 26, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10575

اب سموسوں پر بھی سیریل نمبر؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

0

سموسے پکوڑے اور دیگر چٹ پٹی اشیاء ہمارے معاشرے میں بہت ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہیں اور ان چیزوں کی خریدو فروخت بھی ہر موسم میں جاری رہتی ہے۔

مختلف چیزوں یا پروڈکٹس کی شناخت کے لیے سیریل نمبر نہایت ہی اہم ہوتے ہیں، کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ان چیزوں کو بھی نمبر لگا کر فروخت کیا جائے گا ؟

جی ہاں ! اب سموسوں پر بھی سیریل نمبرز لگا کر انہیں فروخت کیا جارہا ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ایسا ہی کچھ شمالی بھارت کے شہر گڑ گاؤں کے رہائشی نتیش مشرا کے ساتھ ہوا، ان کی جانب سیریل نمبر والے سموسوں پر لگایا گیا پوسٹ اب آن لائن کافی وائرل ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سموسے منگوانے کے لیے آرڈر کیا جب سموسے آئے تو ان پر سیریل نمبر لگے ہوئے تھے۔ نتیش مشرا کی اس پوسٹ سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے اور دلچسپ تبصرے کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک پوسٹ کو 9 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور سیکڑوں ریٹویٹس اور تبصرے موصول ہوئے ہیں۔

تصاویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دو سموسے شانہ بشانہ رکھے گئے ہیں اور چار حروف تہجی کا سیریل نمبر دونوں کے نچلے حصے پر ابھرا ہوا ہے۔

ٹوئٹر صارف نے اپنی مزاحیہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ سموسے پیش کرنے کے نئے انداز نے ٹویٹر صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے، جس میں ہم ٹیکنالوجی سے چلنے والی دنیا کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

آسمانی بجلی کیسے بنتی ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

0

آسمانی بجلی کا مشاہدہ عموماً بارش کے دنوں میں ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آسمانی بجلی بنتی کیسے ہیں اور بجلی کا کڑاکا فضا میں کتنی حرارت پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے آسمانی بجلی کے بننے اور اس سے پیدا ہونے والی حرارت سے متعلق کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی اونچے بادلوں میں پیدا ہوتی ہے جسے کیومیولونمبس بادل کہا جاتا ہے۔

آسمانی بجلی کو ظاہری طور پر دو اہم اقسام میں بیان کیا جاسکتا ہے، پہلی یہ کہ بجلی بادل کے اندر، ایک بادل سے دوسرے بادل تک سفر کرتی ہے تو آسمان پر کیمرے کے فلیش کی طرح روشنی دکھائی دیتی ہے جسے چادر والی بجلی (شیٹ لائٹننگ) کہا جاتا ہے۔

دوسری جو بادل سے زمین پر سفر کرتی ہے، اس میں آسمان پر بجلی ٹیڑھی لکیروں کی طرح دکھائی دیتی ہے جسے دراڑ نما بجلی یا فورک لائٹننگ کہا جاتا ہے۔

بارش کے دوران بادل میں پانی کے قطرے انتہائی سرد ہو کر برفیلے ذرات میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور بارش برسنے سے بادل کے اوپری حصے پر مثبت چارج آ جاتا ہے جبکہ بادل کے نچلے حصے پر منفی چارج بنتا ہے۔

جب یہ چارج ایک خاص سطح تک پہنچ جائے تو برقِ سکونی کی وجہ سے بجلی نیچے کی جانب سفر کرتی ہے۔

جب بجلی آسمان سے زمین کی طرف آتی ہے تو اس کے اطراف ہوا بہت گرم ہوجاتی ہے اور پھر زور دار دھماکہ ہوتا ہے ججسے بادلوں کی گرج کہا جاتا ہے۔

آسمانی بجلی سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

پاک بھارت میں توہم پرستی تو عام ہے کرونا سے متعلق توہمات پیدا ہوسکتے ہیں تو یہ پھر آسمانی بجلی ہے، دونوں ممالک کے لوگوں کا خیال ہے کہ جو لوگ کالے کپڑے پہنتے ہوتے ہیں ان پر بجلی زیادہ گرتی ہے یا پہلا بچہ بجلی کی زد میں جلدی آجاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

محکمہ موسمیات سے بتایا کہ بجلی کڑکنے کے دوران درخت کے نیچے گرنے ہونے سے گریز کریں اور فولادی چیزوں سے بھی دور رہیں۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات نے ان دقیانوسی خیالات کو توہم قرار ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام باتوں کا بجلی گرنے سے کوئی تعلق نہیں البتہ کوشش کرنی چاہیے کہ جب بجلی چمک رہی ہو اس وقت ہاتھ میں کوئی موبائل فون نہ ہو اور نہ آپ ٹیلیفون اور بجلی کی تاروں کے قریب ہوں۔

اسی طرح محکمہ موسمیات نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی اشیاء سے بھی اس دوران دوری اختیار کریں اور دھاتی چیزوں سے بھی، امریکا میں ہر سال ہزاروں مرتبہ مچھیروں اور گالفرز پر بجلی گرتی ہے جس کی بڑی وجہ ان کے ہاتھ میں موجود دھاتی چھڑی اور پانی ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار

0

کراچی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہوگیا ،جس کے بعد طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ پپش آیا ، حادثے میں ٹگ ماسٹر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث ایئر بس 320طیارے کے نوزوہیل (اگلے وہیل)کو نقصان پہنچا۔

طیارے کے پش بیک کے دوران ٹگ ماسٹر کے کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے طیارے کے اگلے وہیل کو نقصان پہنچا ، جس کے بعد طیارے کو گراونڈ کردیا گیا اور مسافروں کو لاونچ منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے ایئر بس 320طیارے کو حادثے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ٹگ ماسٹر کے بریک فیل ہوگئے تھے اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے پریشر پن ،کنکٹنگ راڈ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پریشر پن ،کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے کے باعث ایئر بس 320طیارے کے اگلے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا، جس پر طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے اور طیارے کو ٹھیک کرنے کیلئے انجینئر کی ٹیم کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کو متبادل پرواز پی کے325کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔

بہادر ماہی گیر جان بچانے کے لیے شیر سے لڑتا رہا

0

بھارت میں گھنے جنگلات میں شیر نے ایک ماہی گیر پر حملہ کردیا، ماہی گیر 20 منٹ تک شیر سے لڑتا رہا اور اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سندر بن کے جنگلات میں کپورا نامی علاقے کے قریب پیش آیا۔ 4 لائسنس یافتہ کسان شکار کے لیے ندی پر پہنچے تھے جن میں سے ایک کشتی کو کنارے لگا کر اسی پر موجود تھا۔

اسی وقت گھنے جنگلات سے اچانک ایک شیر نے کشتی پر چھلانگ لگائی اور کشتی پر موجود ماہی گیر پر حملہ کردیا، ماہی گیر اکیلا 20 منٹ تک شیر سے لڑتا رہا اور اپنی جان بچانے کی کوششیں کرتا رہا۔

اس دوران دوسرے ماہی گیر بھی واپس لوٹ آئے جنہوں نے ماہی گیر کی مدد کی اور اسے شیر کے جبڑوں سے بچایا۔

زخمی ماہی گیر کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ماہی گیر شکار کے لیے گہرے پانی میں گئے تھے، یہ مقام جنگلی جانوروں کی موجودگی کی وجہ سے ممنوعہ قرار دیا گیا تھا۔ زخمی ماہی گیر کے علاج کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔

سعودی عرب : اسکولوں میں نئی پابندیاں عائد، سخت سزاؤں کا عندیہ

0

ریاض : سعودی حکومت نے اسکولوں میں طلباء کی اخلاقی تربیت اور اصلاح کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں، جس پر عمل درآمد نہ کرنبے کی صورت میں سخت سزا کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ بغیر اجازت اساتذہ کی تصویر بنانے پر طلبہ کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ بغیر اجازت کسی استاد کی تصویر لینے پرطالب علم کو ایک ماہ کے لیے کلاس سے معطل اور سرپرست کی منظوری کے بعد اسے رضا کارانہ طور پر سماجی کاموں کا پابند بھی بنایا جاسکتا ہے۔

ترجمان وزارت تعلیم نے حال ہی میں اسکولوں کے اندر خلاف ورزیوں کا ایک چارٹ جاری کیا ہے جو6 شعبوں پر مشتمل ہے۔ وزارت تعلیم نے خلاف ورزیوں کے اندراج اور ان کے ثبوت کی بابت بھی حکمت عملی متعین کی ہے، خلاف ورزی ثابت ہوجانے پرمرحلہ وار سزاؤں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

تفصیلات میں اول درجے کی خلاف ورزیوں کا تعین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی میں فضول حرکتیں کرنا، یونیفارم کی پابندی نہ کرنا، دوسرے درجے کی خلاف ورزیوں میں انارکی پھیلانا اور کلاس سے بھاگ جانا وغیرہ ہے۔

اس کے علاوہ تیسرے درجے کی خلاف ورزیوں میں طلباء کا آپس میں لڑائی جھگڑا کرنا، نماز میں لاپروائی برتنا اور سماجی آداب کا احترام نہ کرنا شامل ہے۔

چوتھے درجے کی خلاف ورزیوں میں کسی ساتھی کو جان بوجھ کر جسمانی تکلیف پہنچانا یا اسکول میں سگریٹ پینا یا اپنے ساتھی کے ساتھ سختی سے پیش آنا وغیرہ شامل ہیں۔

جہاں تک پانچویں درجے کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ہے تو اس میں اسلحہ رکھنا، تیز دھار والے آلات لے کر آنا یا کسی ٹیچر یا دفتری کارکن کو دھمکانا یا اس کی لاعلمی میں اس کی تصویر لینا شامل ہے۔

چھٹے درجے کی خلاف ورزی میں اسلام کی کسی علامت کا مذاق اڑانا یا انفارمیشن کرائم میں سے کسی ایک کا ارتکاب کرنا یا کسی استاد یا دفتری کارکن کے ساتھ لڑنا شامل ہے۔

پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز، 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

0

لاہور : پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے45 آپریشنز کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے پنجاب میں 45 آپریشنز کئے ، اس دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مشتبہ دہشت گردوں میں ممتاز ، صاحب شاہ، محمد نعیم،شاہد سعید اور محمد سیف اللہ شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں سے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر برآمد ہوا ہے اور ان دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے،مشتبہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیئے تھے ، دہشت گرد فیروزوالا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

اس ضمن میں سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد حساس اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں زیر التوامقدمات کی تعداد ساڑھے 53 ہزار سے تجاوز کرگئی

0
سپریم

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ساڑھے 53 ہزار سے تجاوزکرگئی ،16 سے 31 اگست تک 825 نئے مقدمات کا اندراج اور 255 مقدمات نمٹائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیرالتوامقدمات کی 15روزہ رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا ہے کہ عدالت عظمی میں زیر التوامقدمات کی تعداد 53 ہزار 6 سو 86 تک پہنچ گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 اگست تک تعداد 53 ہزار 118 تھی، 16 سے 31 اگست تک 825 نئے مقدمات کا اندراج اور 255 مقدمات نمٹائے گئے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں6 ستمبر کے عدالتی ہفتے میں سماعت کے لیے 3بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ، بینچ نمبرایک میں چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس محمدعلی مظہر اور بینچ نمبر2میں جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس مظہر عالم ،جسٹس مظاہرعلی نقوی شامل ہین۔

عدالتی ہفتے میں بینچ نمبر3میں جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس قاضی امین احمد کراچی رجسٹری میں سماعت کریں گے ، چیف جسٹس گلزار احمد بیرون ملک واپسی پر 8 ستمبر سے بینچ کی سر براہی کریں گے۔

وہ عادات جو آپ کی کھوئی ہوئی خوشیاں لوٹا دیں

0

ہماری زندگی میں موجود بہت سی پریشانیاں ہماری خوشیاں چھین لیتی ہیں اور ہم ہنسنا مسکرانا بھول جاتے ہیں، ہم ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں جو ہمیں خوشی فراہم کرسکتی ہیں۔

تاہم کچھ ایسی عادات ہیں جنہیں اپنا کر زندگی میں خوشیاں واپس لائی جاسکتی ہیں۔

دوسروں کی مدد کریں

زندگی میں برے لمحات کسی کامیابی کے لیے معاون نہیں ہو سکتے، ایک سنہرا اصول ہے کہ کچھ لینے کے بجائے کسی کو کچھ دینے والے بنیں، آپ اس وقت تک حقیقی مزا نہیں پا سکتے جب تک کسی ضرورت مند کی مدد نہ کریں۔ مشکل کا شکار فرد کی مدد کرتے ہوئے آپ اپنے مسائل بھی بھول جاتے ہیں۔

شکر گزاری

کیا آپ شکر گزاری کا جذبہ رکھتے ہیں؟ اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو آپ بہت خوش قسمت ہیں، یہ وقت ہے کہ کروڑوں اور اربوں روپے کے مکان میں نہ رہنے اور قیمتی گاڑی نہ رکھ کر بھی خود کو میسر نعمتوں پر شکر گزاری کا اظہار کریں۔

خود سے محبت کریں

کیا آپ جانتے ہیں کہ خود سے محبت کرنا آپ کی مجموعی خوشی کے لیے لازم ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق خوشگوار تعلق قائم رکھنے، دن بھر کی تھکن سے دور رہ کر کچھ وقت گزارنے اور خود کو ترجیح دینے سے مجموعی صحت کو بہتر رکھا جا سکتا ہے۔

مدد کے لیے کہنا سیکھیں

کیا آپ خود کو اس لیے مشکل میں ڈال رہے ہیں کہ آپ نہیں جانتے کہ کب کسی سے مدد مانگی جائے؟ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ گھر یا دفتر میں خود کو تھکا لیں گے۔

پروفیشنل یا گھریلو زندگی میں سبھی کچھ خود کرنے اور ضرورت کے باوجود مدد نہ لینے کے چکر میں نہ صرف آپ خود مشکل کا شکار ہوں گے بلکہ خدشہ رہتا ہے کہ اس سے کام بھی خراب ہو جائے۔

اپنے لیے تحائف خریدیں

کبھی کبھار خود کو ذرا سا بگاڑ لینا بھی چل جاتا ہے۔ خود پر کچھ خرچ کریں، کسی وقت اپنے لیے کوئی چھوٹا سا تحفہ خرید لیں۔ یقینا آپ بھی جانتے ہوں گے کہ اپنے لیے نیا لباس لینا یا چھوٹا موٹا کچھ اور خرید لینا مورال بہتر کرنے کے لیے مفید ہے۔

سوشل میڈیا کو محدود کریں

ہو سکتا ہے کہ آپ سوچتے ہوں کہ دنیا سے اپنے رابطے کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنا نا مناسب ہو، لیکن لازم نہیں کہ ہر بار معاملہ یہی رہے۔ آپ لوگوں کو اچھی اچھی پوسٹس کرتے تو دیکھتے ہوں گے لیکن ان کے پس پردہ موجود پریشان کن مواد نظروں سے اوجھل رہتا ہوگا۔

اگر آپ اپنی خوشیوں سے مطمئن نہیں تو دوسروں کی یہ پرفیکٹ زندگیاں دیکھنا بھی فائدہ مند نہیں رہے گا۔

نہ کہنا سیکھیں

بہت سے لوگ نہ کہنے سے ڈرتے ہیں، ایک بالغ فرد کے طور پر آپ کو لازماً سیکھنا چاہیئے کہ کب کسی کو نہ کہی جائے۔

کوئی مشغلہ رکھیں

مشاغل دوسروں سے رابطے میں رہنے اور کچھ مفید لمحے گزارنے کا اچھا ذریعہ ہیں، بہت سے ایسے کھیل ہیں جو آپ کو فٹنس کے ساتھ خوشیوں بھرے لمحات دے سکتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ باہر نکلیں اور کچھ خوشگوار لمحے گزاریں۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فری لانسرز کو بڑی خوشخبری سنا دی

0
امین الحق

اسلام آباد : فری لانسرز کیلئے آئی ٹی ایکسپورٹ کی مد میں ایک ارب ڈالرز کا ہدف رکھا ہے، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی ایکسپوٹرز کو خوش خبری سنا دی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں فری لانسرز کا اہم کردار ہے۔

امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ترسیلات حاصل کی گئیں جس میں سے فری لانسرز کےلیے آئی ٹی ایکسپورٹ کی مد میں ایک ارب ڈالرز کا ہدف رکھا ہے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس موقع پر کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی مقررہ وقت پر کروانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں لہذا ٹیلی کام آپریٹرز سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اضافی اسپیکٹرم حاصل کریں۔

کراچی ایئر پورٹ جدید سہولیات کی فراہمی، سول ایوی ایشن کا بڑا فیصلہ

0
ایئر پورٹ

کرا چی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئر پورٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے لیے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا، اس حوالے سے ایئر پورٹ پر دو اہم پروجیکٹ پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر سی اے اے نے عالمی معیار کا جدید ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے نے نئے اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن سے متعلق کمپنیز سے درخواستیں طلب کرلی، دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 28 ستمبر تک درخواستیں سی اے اے کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاریکٹوریٹ میں جمع کرائیں۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت قائم کرنا ہوگا، اے ٹی سی ٹاور 50 سال پرانا ہو گیا ہے، بلندی کم ہو نے کی وجہ سے طیاروں کو کنٹرول کرنا دشوار ہو رہا ہے۔

نیا اے ٹی سی ٹاور 125 فٹ سے زائد بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جدید ائیر ٹریفک کنٹرول کی تعمیر سے اے ٹی سی کی حد نگاہ میں اضافہ اور طیاروں کی سیفٹی میں مزید کارآمد ہوگا۔

ٹاورکو، رن وے اور طیاروں کی پارکنگ اور پش بیک میں بھی مدد فراہم کرے گا، نئے اے ٹی سی ٹاور میں ایریا ریڈار سینٹر کو بھی منتقل کیا جائے گا او ریڈارر ڈسپلے ایریا بھی شامل ہوگا۔/

سول ایوی ایشن ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید عالمی میعار کے اے ٹی سی کمپلیکس کی تعمیر سے اکاؤ اور سیفٹی آڈٹ میں بھی اہم کردار ادا کر ے گا۔