اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10574

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے بیانات کو مسترد کر دیا

0
کشمیر

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات کومسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے بیانات کو ‏مسترد کرتا ہے راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نےپاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے بھارتی وزیردفاع نے ‏بیان میں پاکستان کےخلاف دھمکی آمیزرویہ اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی ہمیشہ سےتاریخی حقائق کومسخ کرتی آئی ہے بھارت میں انتخابات ‏کےوقت بی جےپی یہی رویہ اپناتی ہے بی جےپی نےاترپردیش میں انتخاب جیتنےکیلئےاشتعال ‏انگیز زبان استعمال کی۔

اس سے قبل 21 نومبر کو پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ‏مسترد کیا اور باور کرایا کہ ‏پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ‏ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ ‏بیان کو مسترد ‏کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔ ‏

‏’بلدیاتی ایکٹ کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا‘‏

0

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے طالبان سے ڈائیلاگ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے فیصلے خود نہ کریں بلکہ پارلیمان سے مشورہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ٹانک میں حملہ کیا جس کی پیپلزپارٹی مذمت کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کو مشورہ دیا کہ پاکستانی ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے لیکن حکومت نے تو تحریک طالبان کیساتھ ڈائیلاگ کا فیصلہ کیا ہے لیکن ایسے از خود فیصلے قابل قبول نہیں۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھی پاکستان میں کیوں دہشت گردی کررہے ہیں؟ ہمیں دہشت گردوں کی جانب سے حملے پر سوال کرنے چاہیے۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے فیصلے خود نہ کریں پارلیمان سے مشورہ کریں کیوں کہ ایسے از خود فیصلے قابل قبول نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موؤمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے تھے پڑھے لکھے لوگ ہیں سیاست کریں گے لیکن ایم کیو ایم تو نعروں میں گالیاں دیتی تھی۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کے حوالے سے کہا کہ سندھ میں لوکل باڈی الیکشن بہت جلد ہوں گے اور سندھ حکومت بالکل قانونی طریقے پر عمل کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک سروس کمیشن پر مسئلہ کھڑا کیا گیا تھا جس سے تاخیر ہوئی۔

بلاول بھٹو نے عوام سے متعلق کہا کہ ہم نے مزدور کی بنیادی تنخواہ 25 ہزار روپے رکھی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ 25 ہزار کی بنیادی تنخواہ پر اسٹے آرڈر ہٹایا جائے کیوں کہ کوئی ہمارا اختیار چھینے گا تو ہم احتجاج کریں گے۔

ڈاکٹرز و نرسز کا وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ، متعدد مظاہرین گرفتار

0

کراچی : شہرقائد سمیت سندھ بھر کے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج نویں روز میں داخل ہوچکا ہے، آج مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی جانب سے مطالبات کی منظوری کےلیے احتجاج کا رُخ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب موڑ دیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کو پولیس نے پولو گراؤنڈ کے پاس روک لیا تاہم کچھ لیڈی ڈاکٹرز آرٹس کونسل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کےلیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا، پولیس نے مظاہرے میں شریک خواتین ڈاکٹرز کو بھی حراست میں لیا۔

مظاہرین کی گرفتاری اور لاٹھی چارج پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاجاً کل سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر ڈاکٹرز اور نرسز فورم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کےلیے ہر صورت وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے۔

ڈاکٹر حسین چانڈیو نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ منظور کرلیا لیکن احتجاجی ڈاکٹرز نے دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹرز کے احتجاج سے متعلق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے احتجاج پر ریگولائز کرنے کے حق میں ہیں لیکن ہمیں قانونی اور لیگل طریقے کا انتخاب کرنا ہوگا اور سندھ حکومت بلکل قانونی طریقے پر عمل کرے گی۔

ایسی کیا بات ہوئی جس پر توصیف احمد شو کے دوران آبدیدہ ہوگئے؟

0
توصیف

کراچی : شارجہ کے میدان میں بھارت کیخلاف تاریخی چھکا لگانے کیلئے جاوید میانداد کو بیٹنگ کا موقع دینے والے سابق کرکٹر توصیف احمد نے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

پاکستان قومی ٹیم کے سابق کرکٹر توصیف احمد جنہوں نے سال1980ء سے1993ء تک 36 ٹیسٹ اور70ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان میں گفتگو کرتے ہوئے روصیف احمد اپنے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے انہوں نے اپنے والد کی محنت اور قربانیوں کا ذکر کیا۔

توصیف احمد نے کہا کہ ہم تین بھائی تھے جب میں چار سال کا تھا تو میری والدہ کا انتقال ہوگیا، ہمارے والد نے ہمیں بہت محنت اور مشقت سے پالا اور ہمارے بہتر مستقبل کی خاطر دوسری شادی بھی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد کمپاؤنڈر تھے اور اتوار کی چھٹی کے دن لوگوں کے گھروں پر انجکشن لگانے جایا کرتے تھے جس کے انہیں فی انکٓجکشن ایک روپیہ ملا کرتا تھا۔ جب وہ گھر آتے تھے تو ہم بھائی مل کر ان نوٹوں کو ترتیب سے رکھا کرتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری کامیابی پر وہ بہت خوش تھے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا لیکن انہوں نے کبھی ایسا محسوس نہیں ہونے دیا، آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے والد کی وجہ سے ہوں۔

چیئرمین پی پی نے بلدیاتی بل پر بے جا تنقید مسترد کر دی

0

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلدیاتی بل پر بے جا تنقید مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی بل کی حمایت کے لیے میدان میں اترنے کی ہدایت کرتے ہوئے بل پر بے جا تنقید کو مسترد کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا مخالفین بل کی مخالفت کی آڑ میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، وہ خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہیں، ہم نے بلدیاتی اداروں کو انتظامی، مالی اور سیاسی طور پر مستحکم کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے رہنماؤں اور کارکنان کو ضلعی سطح پر عوام کو بل سے متعلق معاملات سمجھانے اور بل کے حق میں عوامی رابطہ مہم کی ہدایت جاری کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ میں سب سے زیادہ سہولتیں دے رہا ہے، لوکل باڈی الیکشن میں کو چیئرمین ہوں گے، لوکل کونسلز کو ہیلتھ، تعلیم، قانون نافذ کرنے والے جواب دہ ہوں گے، سندھ بلدیاتی ایکٹ کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، ہم چاہتے ہیں لوکل گورنمنٹ اپنا ریونیو خود بنائے، اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے تو مسائل جلد حل ہوں گے۔

ادھر سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے خلاف پی ٹی آئی متحرک ہو گئی ہے، ارکان نے قومی اسمبلی میں بل کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آج پی ٹی آئی کراچی کی کور کمیٹی کا خرم شیر زمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ بل کے خلاف لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی 19 دسمبر کو دن 12 بجے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرے گی، اجلاس میں ضلعی صدور کو احتجاج کے لیے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا، ارکان اسمبلی کو بھی کارکنان اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ایس ایل چھوڑنے کے بعد کامران اکمل کا بڑا بیان

0

کیٹگری میں تنزلی پر دلبرداشتہ ہو کر پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کرنے والے کامران اکمل نے کہا ‏ہے کہ مجھے پشاور زلمی کی ہمدردی نہیں چاہیے۔

پاکستان سپرلیگ 7 کی فرنچائز پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹگری میں پک کیا، جس کے ‏بعد انہوں نے احتجاجاً پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں جب پلاٹینیم سےگولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا تو میں ‏نے زلمی مینیجمنٹ کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے گئے جس پر میجمنٹ نے آئندہ برس ‏کیٹگری میں ترقی دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ میرے ساتھ اس بنا کر ہمدردی کا اظہار نہ ‏کرے کہ میں نے ان کے لیے 6 ایڈیشن کھیلے مجھے ان کی ہمدردی نہیں چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ سلورکیٹیگری میں نوجوان کھلاڑیوں کے نام شامل کرنا چاہیں، میرا خیال ہے ‏کہ اس تمام صورت حال میں مجھے پی ایس ایل سے علیحدگی ہی اختیار کرنا چاہیے جو میرے اور ‏نئے کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے۔

وازیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا

0
عمران خان

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے سال مارچ تک پورے پنجاب کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ مل  جائے گا، احساس راشن کارڈ بھی جلد جاری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا کے حوالے سے حکومت پاکستان کےاقدامات کی تعریف کی۔

پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا سےعوام اور معیشت دونوں کو بچایا، پیسے والے لوگوں کوعام آدمی کی فکر ہی نہیں، کورونا وائرس کے دوران کہتےتھے لاک ڈاؤن لگادو، لاک ڈاؤن لگاتا تو دہاڑی دار مزدور، ٹیکسی اور رکشے والوں کا کیا بنتا؟

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی آمدنی50ہزارسے کم ہےانہیں احساس راشن کارڈ دیا جائے گا، ہمارا مشکل وقت ہے، پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ پرعثمان بزدار، ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب میں نے ان کوپنجاب کو ہیلتھ کارڈ دینے کا کہا تودونوں کوبڑا جھٹکا لگا، عثمان بزدارکا سب سے زیادہ پسماندہ علاقے سے تعلق ہے، 3سالوں میں440ارب ہیلتھ انشورنس پرخرچ ہونگے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ہیلتھ کارڈ سے غریب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے، آٹا،گھی،دالوں پر30فیصد رعایت ملیں گی، پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی ہے، مشکل وقت میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، 47ارب کی 62لاکھ طلبا کواسکالرشپس دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کو ریاست مدینہ کی سمجھ نہیں، لوگوں کی آگاہی کے لیے رحمت للعالمین اتھارٹی بنائی۔ جب نبی ﷺ نے ریاست کی سربزراہی سنبھالی تو مسلمان غریب تھے، غربت کی انتہا کے باوجود نبی ؐ نے فیصلہ کیا فلاحی ریاست بنائیں گے، نبی ؐ نے دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی، ہم 74 سال سے انتظار کر رہے تھے پیسہ آئے گا تو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

 

برطانیہ میں اومیکرون سے پہلی ہلاکت

0

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کے نئے اور سب سے زیادہ متعدی ویرینٹ اومیکرون سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک شخص کی اومیکرون ویرینٹ سے موت واقع ہوئی ہے۔

بورس جانسن نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا نتیجہ مریضوں کے اسپتال داخلے کی صورت میں بھی نکل رہا ہے اور لوگ جو "بہترین چیز” کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ بوسٹر ڈوز حاصل کی جائے۔

لندن میں ایک ویکسینیشن کلینک کا دورہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اس خیال کو ایک طرف رکھ دینا چاہیے کہ اومیکرون کرونا کی بغیر شدت والی ایک ہلکی قِسم ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم جانسن نے انگلینڈ میں تمام بالغوں کے لیے ایک نیا ہدف مقرر کیا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک ان کے لیے بوسٹر ڈوز کی شروعات کر دی جائیں۔

یاد رہے کہ پیر کے روز برطانوی سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے کہا تھا کہ 10 لوگ اومیکرون ویرینٹ کے ساتھ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شوہر کوقتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنیوالی خاتون کے حوالے سے اہم انکشاف

0

کراچی : شہر قائد میں 70سالہ شوہر کوقتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنیوالی خاتون آئس کے نشے کی عادی نکلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ جس رات قتل ہوا دونوں میاں بیوی آئس کا نشہ کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیوی کے ہاتھوں 70سالہ شوہر کے قتل کیس میں پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ خاتون اور اس کا شوہر دونوں آئس کا نشانہ کرتے تھے اور جس رات قتل ہوا دونوں آئس کا نشہ کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون حد سے زیادہ نشہ کرچکی تھی، مقتول کےبیٹھ کر نشہ نہ کرنے پر خاتون نے شوہر کو تھپڑ مارا جس پر جھگڑا شروع ہوگیا ، اس دوران خاتون نے شوہر کے منہ پر لوہے کی راڈ ماری۔

پولیس نے کہا کہ خاتون شوہر کا خون صاف کرنے لگی ، پھر جھگڑا ہوا تو خاتون مارتی چلی گئی، خاتون نے لاش کے ٹکرے کرکے کھڑکی سے پھینکے جسےچوکیدار نے دیکھا، خاتون نیچے گئی اور دونوں ہاتھ اٹھا کر ساتھ لے آئی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے تھے اور واردات کے بعد آرام سے سو گئی تھی۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے۔

ملزمہ دوران گرفتاری اور دوران تفتیش نشے میں مدہوش تھی، اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔

پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

0

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو بڑا ‏دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلوی پیس اٹیک میں شامل جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو ‏گئے ہیں۔

گابا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جوش ہیزل ووڈ کو سائیڈ انجری کی شکایت ‏پر اگلے میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

Australia fast bowler Hazlewood to miss second Ashes Test

وہ میچ کے اختتام پر ٹیم کے ساتھ اگلے معرکے میں شرکت کی بجائے سڈنی سے اپنے گھر لوٹ ‏گئے جہاں وہ اسکین کروائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر کی انجری پر کہا ہے کہ اگلے میچ میں شرکت سے متعلق ان کی ‏فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ایشز سیریز کا پہلا ٹاکرا کینگروز کے نام

سیریز کا دوسرا پنک بال ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا تاہم ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے میچ ‏نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی جگہ رچرڈسن یا نیسر کو موقع دیا جا سکتا ہے۔