ہوم بلاگ صفحہ 10578

افغان طالبان کا روس سے متعلق اہم اعلان

0

ماسکو: افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ روس اور پڑوسی ممالک کے خلاف افغانستان کی سرزمین کو کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان افغان طالبان محمد سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہم روسی قیادت کے ساتھ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بات کرنے کے ماسکو آئے ہیں۔

ترجمان طالبان نے روس کو یقین دہانی کروائی کہ ہم روس یا کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: افغانستان دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا: جو بائیڈن

روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضحمیر کابلوف کی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران طالبان کا کہنا تھا کہ روس پر حملہ کریں گے نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں ہماری سرگرمیاں روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پر امن تصفیہ چاہتے ہیں، انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے اور روس کی سلامتی کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جہانگیر ترین کی اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات

0

کراچی: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے پرانے ساتھیوں سے مستقبل کے حوالے سے مشاورت شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی کراچی میں اپنے پرانے دوست سے ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جہانگیر ترین نے کراچی میں حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فکشنل کے رہنما پیر صاحب پگارا سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال سے متعلق صلاح مشورے کیے گئے۔

اس ملاقات میں مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر  صدر الدین شاہ بھی موجود تھے۔  جہانگیر ترین نے ملاقات میں کئی گلے شکوے بھی کیے۔

مزید پڑھیں: میرا پیپلزپارٹی یا کسی اور پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، جہانگیر ترین

واضح رہے کہ یکم جولائی کو  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ’میرا پیپلزپارٹی سمیت کسی اور سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں، پی ٹی آئی قیادت سے انصاف کے حوالے سے بات چیت جاری ہے‘۔

انہوں نے شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’امید ہے انہوں نے جو وعدے کیے، اُن سے لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا‘۔

جنوبی پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے پر فورم پر آواز اٹھاتا رہوں گا، کوئی بھی کام انجام دینےکیلئےضرورت کےمطابق کیاجاتاہے، صوبے کی راہ میں رکاوٹ ہے جسے تلاش کرنا ضروری ہے۔

ایل این جی ریفرنس، نیب کچھ نہ بتا سکا، عدالتی فیصلہ جاری

0

اسلام آباد: ایل این جی ریفرنس میں ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی ریفرنس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ نیب کا کیس ہی نہیں بنتا کہ شاہد خاقان نے کوئی مالی فوائد لیے۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل میں کسی غیر شفافیت کا تنازع ہی نہیں ہے، اس کی منظوری مجاز فورمز نے دی تھی، اور ایل این جی کنسلٹنٹ کو فیس امریکی امدادی ادارے نے دی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ اگر شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کی گئی تھی تو اس کا نیب نے ریکارڈ نہیں دیا، جب کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خط و کتابت کے نتیجے میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی ہوئی تھی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق نیب یہ نہیں بتا سکا کہ شاہد خاقان کنسلٹنٹ کی تعیناتی میں اثر انداز کیسے ہو سکتے ہیں، شاہد خاقان کے خلاف واحد مواد سابق سیکریٹری پٹرولیم کا بطور گواہ بیان ہے، ہم وعدہ معاف گواہ کے بیان کی حیثیت پر کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے، تاہم ایل این جی ٹرمینل عوامی مفاد میں تھا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب نہیں بتا سکا کہ شاہد خاقان کو مزید گرفتار رکھنا کیوں ضروری ہے۔

ترکی خود کفیل، بلندی پر گھنٹوں‌ پرواز کرنے والے ڈرون کا کامیاب تجربہ

0

انقرہ: ترکی میں مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ترک کمپنی بائیکار کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ترک ہوا بازی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

مقامی و قومی وسائل کی مدد سے تیار کیے جانے والے ’آکنجی ڈرون‘ نے آزمائش کے دوران بلند پرواز کی۔

رپورٹ کے مطابق آکنجی ڈرون کو ضلع چورلو میں آزمائش کے لیے چھوڑا گیا تھا، جس نے 38 ہزار 39 فٹ بلندی پر مسلسل 25 گھنٹے 46 منٹ پرواز کی اور پھر  یہ ڈرون کامیابی سے اپنے مقام پر باحفاظت اتر گیا۔

مزید پڑھیں: ترکی: جدید ترین ہتھیاروں سے متعلق دشمن کی نیندیں اڑا دینے والی خبریں سامنے آ گئیں

یہ بھی پڑھیں: مسلح ڈرون واٹر بوٹ: ترکی نے دشمنوں پر رعب بٹھا دیا

ترک حکام کے مطابق مقامی سطح پر تیار ہونے والے کسی بھی ڈرون نے آسمان پر اتنی بلندی میں پرواز کی ہے۔

قبل ازیں ترکی وزیر صنعت مصطفیٰ وارنک نے کہا کہ ’جب ہم اپنے ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی لڑاکا طیاروں ایف 35 کی بجائے ترکی ڈرونز کا ذکر کرے گی‘۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقرہ میں شروع ہونے والی پیداواری استعداد و ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک وزیر کا کہنا تھا کہ ’بہت جلد دنیا بھر میں ترک ڈرونز کا چرچا ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی ایف 35 کو بھول جائے گی: ترکی وزیر

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ترکی ڈرونز کی تیاری میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے چند ممالک میں سے ایک ہے، جب ہم اپنے ڈرونز عالمی سطح پر میدان جنگ میں نکالیں گے تو یقین کریں پوری دنیا ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی بجائے ٹرکش ڈرونز کا ذکر کرے گی۔

اسلام آباد میں ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک اور خاتون پر مبینہ تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کے بعد ایک اور خاتون پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اورخاتون روتی ہوئی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسلام آباد میں رونما ہوا ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے احکامات جاری کردیے، سی پی او کا کہنا ہے کہ ذمہ دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان مرزا سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے پانچویں ملزم بلاول مروت کو بھی گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہر پہلو سے تشدد کیس کی تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

افغانستان دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا: جو بائیڈن

0

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی اہداف پورے ہو گئے، افغانستان دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا افغانستان میں امریکا کے اہداف پورے ہو گئے، اسامہ بن لادن کی ہلاکت ساتھ ہی مشن مکمل ہوگیا تھا، افغانستان دنیا میں اب دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا۔

انھوں نے کہا امریکا کی ایک اور نسل کو افغانستان نہیں بھیجوں گا، 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجی واپس آ جائیں گے، تاہم امریکا امن عمل کی حمایت اور افغان فورسز کی مدد جاری رکھے گا۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ طالبان کا مکمل افغانستان پر کنٹرول مشکل ہے، ہمارا کام ختم ہو گیا، اب افغان عوام کا حق ہے وہ جسے منتخب کریں، اُن پر اپنی مرضی کی حکومت مسلط نہیں کر سکتے۔

امریکی صدر کا 31 اگست تک افغان جنگ ختم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ امریکی فورسز کے انخلا کے ساتھ طالبان نے تیزی کے ساتھ افغانستان کے اضلاع پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے، آج ماسکو میں موجود طالبان وفد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان افغانستان پر قبضے کے قریب پہنچ گئے ہیں، اور 85 فی صد ملک پر قبضہ کیا جا چکا ہے۔

وفد نے دعویٰ کیا کہ وہ 398 میں سے 250 اضلاع میں حکومت بنا چکے ہیں، طالبان نے ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ اسلام قلع بھی فتح کر لیا ہے، سو سے زائد افغان فوجی اہل کار چیک پوسٹ چھوڑ کر ایران بھاگ گئے۔

ہرات میں بھی جنگجوؤں نے پیش قدمی کی، ایک کے بعد ایک ضلعے میں داخل ہو رہے ہیں، جب کہ افغان اہل کار ہتھیار ڈال کر فرار یا طالبان کے ماتحت ہونے لگے ہیں، ترکمانستان کی سرحد پر بھی طالبان کا کنٹرول قائم ہو گیا ہے، تاجکستان کی سرحدی گزرگاہ پر طالبان کے جھنڈے کے لہرانے کی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔

افغانستان کے 85 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان کا دعویٰ

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اضلاع کا کنٹرول رضاکارانہ مل رہا ہے، افغان فوج خود ہتھیار ڈال رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی میزبانی میں انٹرا افغان ڈائیلاگ میں طالبان نے یقین دلایا تھا کہ کابل پر بھی بزور طاقت قبضہ نہیں کریں گے، دوسری طرف طالبان نے افغان فضائیہ کے پائلٹس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی ہے، چند دن میں 7 پائلٹ ہلاک کیے جا چکے ہیں، طالبان کا کہنا ہے یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں، اس لیے ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

ادھر وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات کے بعد طالبان بدل چکے ہیں، طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ ذہین اور قابل لوگ ہیں، پاکستان کو اس بدلتی صورت حال کے لیے تیار ہونا پڑے گا، اشرف غنی طالبان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن طالبان کو اشرف غنی پر اعتراضات ہیں۔

شاہ محمود نے کہا بھارت افغان امن عمل خراب کر رہا ہے، بھارت چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے، ہم اکیلے افغانستان کے ٹھیکے دار نہیں، افغانستان کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا جائز نہیں، پاکستان مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

سعودی عرب میں ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان

0
یو اے ای

ریاض: سعودی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ ’ام القری کیلنڈر کے حساب سے جمعہ 29 ذیقعد ہے، اس اعتبار سے ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں کے علاوہ مقامی رویت ہلال کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ مذکورہ دن میں ممکنہ مطع میں چاند دیکھا جائے۔

چاند دیکھنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔

واٹس ایپ نمبر بلاک معلوم کرنے کا طریقہ

0

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جو یومیہ بنیادوں پر لاکھوں پیغامات اور ہزاروں کالز کر کے سروس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

واٹس ایپ آنے سے قبل صارفین کے  پاس پیغام رسانی کے لیے ایس ایم ایس اور سیلولر کال کا آپشن تھا مگر سائنسی دنیا کی اہم ایجاد موبائل فون کی جدت کے بعد اسمارٹ فون نے بہت ساری مشکلات کو آسان کردیا۔

اسمارٹ فون آنے کے بعد ویسے تو بہت ساری کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں ایپس متعارف کرائی گئیں، جن میں پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز بھی شامل ہیں۔ اسمارٹ فون صارفین کو پیغام رسانی کے لیے بہت ساری ایپس استعمال کرنے کی سہولت حاصل ہے مگر لوگوں کی بڑی تعداد واٹس ایپ استعمال کرتی ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے مطابق وقتاً فوقتاً مختلف فیچرز متعارف کرائے، ان میں ناپسندیدہ شخص کو بلاک کرنے کا فیچر بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کی نئی سروس شروع، کیا آپ کے پاس یہ تبدیلی ہوئی؟

اس سے پہلے تو آپ نے واٹس ایپ پر کسی کو بلاک کرنے کے حوالے سے مختلف تحاریر پڑھی ہوں گی مگر اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ خود  کا نمبر کا بلاک اسٹیٹس کیسے معلوم کرسکتے ہیں۔

اگر کوئی شخص یہ جاننا چاہیے کہ اسے کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کردیا گیا ہے تو کمپنی نے ایسی کوئی سہولت فی الحال فراہم نہیں کی مگر ٹیکنالوجی ماہرین نے کچھ ایسی چیزیں بتائیں جن سے یہ بات آسانی سے معلوم کی جاسکتی ہے۔

نمبر بلاک ہونے کی صورت میں کیا ہوتا ہے؟

اگر کسی نے آپ کے واٹس ایپ نمبر کو بلاک کردیا تو سب سے پہلے اُس کی  پروفائل تصویر غائب ہوجائے گی، آن لائن یا آخری ان لائن اسٹیٹس ظاہر نہیں ہوگا، پیغام بھیجنے کی صورت میں بس ایک ٹک نظر آئے۔

نمبر بلاک کا معلوم کیسے کیا جاسکتا ہے؟

آپ اُس نمبر پر آڈیو یا ویڈیو کال کر  کے  دیکھ سکتے ہیں کیونکہ بلاک کیے جانے کے بعد آپ کسی بھی قسم کی کال نہیں کرسکتے، علاوہ ازیں آڈیو میسج بھیج کر بھی یہ دیکھا جاسکتا ہے جو پہنچتا نہیں ہے۔


نوٹ: یہ طریقہ کوئی نیا نہیں بلکہ پرانا ہے، صارفین کو یاد دہانی کے لیے ایک پھر اسے تحریری صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ آپ موبائل ایپ لیکیشنز کے نئے فیچرز سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

امریکا میں سابق صدور کو کتنی اہمیت دی جاتی ہے؟

0

یہ درست ہے کہ امریکا ہر لحاظ سے دنیا پر اپنی برتری ثابت کرنے کے جنون میں‌ مبتلا ہے۔

امریکا دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کا دعویٰ دار تو ہے ہی، لیکن خود کو جمہوریت کا ‘چیمپئن’ بھی سمجھتا ہے جسے اس کے مخالف ترقّی یافتہ اور طاقت وَر ممالک تسلیم نہیں کرتے، مگر ریاست ہائے متحدہ امریکا کے جمہوری نظام اور طرزِ حکومت و سیاست میں چند ایسی خوبیاں بھی ہیں جو لائقِ توجّہ اور دنیا بالخصوص ترقّی پذیر ممالک کے لیے مثال ہیں۔

پاکستان جیسے ممالک میں‌ ‘جمہوریت’ تو ہے، مگر ملکی تاریخ میں جمہوریت کے لطف و حُسن کا مظاہرہ اور اس کی مثال شاذ ہی ملتی ہے۔ یہ بات آپ کی دل چسپی اور توجّہ کا باعث بنے گی کہ امریکا میں سابق صدور کو نہ صرف سیاسی بصیرت کا حامل اور دانش مند تصوّر کیا جاتا ہے بلکہ ملکی سلامتی اور قوم کے وسیع تر مفاد میں‌ ان کے مشوروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

ملکی اور عالمی سطح کے مختلف امور پر سابق صدور سے سیاسی مشاورت اور ان کے تجربے سے استفادہ کرنا امریکی جمہوریت کا حُسن ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں سابق صدور کو بھی قومی سلامتی کے امور پر باخبر رکھتے ہوئے اس ضمن میں‌ باقاعدہ بریفنگ دی جاتی ہے۔

امریکا کے جمہوری کلچر میں ضرورت محسوس کرنے پر صدر کی جانب سے متعلقہ عملہ سابق صدر سے رابطہ کرکے کسی بھی اہم معاملے میں‌ مشاورت کرسکتا ہے۔ یہی نہیں‌ بلکہ ملکی مفاد میں سابق صدر ضروری سمجھے تو امریکی صدر سے رابطہ اور ملاقات کرکے بھی اپنی رائے اور مشورہ اس تک پہنچا سکتا ہے۔

‏’پاکستان سے افغان امن عمل پر تعاون جاری دیکھنا چاہتے ہیں‘‏

0

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان امن عمل پر پاکستان سے تعاون جاری دیکھنا ‏چاہتے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ‏ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے پائیداراوردو طرفہ تعلقات کی خواہش پرشاہ محمودکوفون کیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ پائیدار اور مستحکم دوطرفہ تعلقات چاہتے ہیں ‏اور افغان امن عمل پر تعاون جاری دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے، علاقائی استحکام اور دیگر اہم امور کا منتظرہوں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹونی بنلکن سے رابطے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دوران ‏گفتگودو طرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال، اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کے ‏فروغ پر بات چیت کی گئی۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ علاقائی امن کیلئےتعاون پرمحیط،وسیع البنیادتعلقات کیلئےپرعزم ہیں ‏تجارت،سرمایہ کاری،اقتصادی تعاون کےفروغ کےخواہاں ہیں۔

ان کے مطابق امریکی مالی تعاون سےوسط ایشیابراستہ افغانستان رابطےجوڑنے پر بھی بات چیت ‏ہوئی، علاقائی امن واستحکام کیلئےمربوط مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان ‏امن کیلئےدونوں ممالک کےنکتہ نظرمیں مماثلت خوش آئندہے امریکاکیساتھ بااعتمادشراکت دار کے ‏طور پر مخلصانہ کاوشوں کیلئےپرعزم ہیں۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سےغیرملکی افواج کےانخلاسےامن عمل کو مدد ‏ملےگی، امن کاقیام افغان قیادت،علاقائی وعالمی متعلقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے متعلقین پرذمہ ‏داری ہے جامع مذاکرات کےذریعےمسئلہ حل کریں، متعلقین افغان مسئلےکےسیاسی حل کی ‏ضرورت پر زور دیں۔