اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10707

کراچی کنگز کیا بڑا اعلان کرنے جا رہا ہے؟

0

پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی اور مقبول فرنچائز کراچی کنگز جلد ہی بڑا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

پی ایس ایل سیون کی تیاریوں کا آغاز ہوتے ہی فرنچائزز اپنی اپنی لائن اپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور جلد ‏ہی پلیئرز ڈرافٹنگ متوقع ہے۔

لیگ کا ساتواں ایڈیشن آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ جیسے جیسے وقت قریب ‏آ رہا ہے شائقین کرکٹ کے دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جارہی ہے۔

کراچی کنگز نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جلد ہی بڑا اعلان کیا جارہا ہے اس پیغام کے بعد کنگز کے فینز اعلان ‏جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

اس اعلان کے بعد بعض افراد نے ٹوئٹر پر اپنے اپنے اندازے بیان کرنا شروع کر دیے ہیں تاہم جلد ہی بڑے اعلان کا ‏تجسس ختم ہو جائے گا۔

آئندہ 3 ماہ بہت اہم، وزیر اعظم نے تمام وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

0

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، اس لیے کوئی وزیر بیرون ملک نہ جائے، کوئی وزیر اجازت لیے بغیر بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے گلاسگو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے، کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے، وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ کانفرنس میں وزرا سے متعلق جو بیانات دیے گئے وہ انتہائی افسوس ناک ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کانفرنس میں پاکستان کی کارکردگی شان دار رہی، گلاسگو کانفرنس میں پاکستان کا نام سرفہرست رہا، ملک امین اسلم نے کانفرنس میں پاکستان کی زبردست نمائندگی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کانفرنس سے متعلق متنازع بیانات دینے والے پارٹی ارکان کو شٹ اپ کال دے دی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے ملک میں گیس کی قلت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا ملک میں گیس کی قلت ہے، پاکستان میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، لیکن صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

’انتخابات میں حساب لیں گے، بھاگنے نہیں دیں گے‘

0

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں آپ سے حساب لیں گے، بھاگنے نہیں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے پہلے جو کرسی پر بیٹھے تھے وہ بھی چور چور کہتے تھے، آپ سے پہلے جو کرسی پر بیٹھے تھے وہ بھی امپائر کی انگلی کا انتظار کرتے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی اور زرداری کو بیس، بیس سال سزا دلانے کے لیے فون کرتے تھے، ہمیں کوئی خوشی نہیں ہورہی ہے کہ آج ان کے خلاف آڈیو ٹیپس مل رہی ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ فون کال کرنیوالا نظام غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر جمہوری سیاست بند کردیں ورنہ آپ کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو آپ سے پہلے بیٹھے تھے ان کے ساتھ ہوا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انشا اللہ بلدیاتی الیکشن میں آپ سے انصاف لیں غے، آنے والے الیکشن میں آپ سے حساب لیا جائے گا، بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کوئی ہوائی جہاز آپ کو لینے نہیں آئے گا، این اے 133 میں ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت کی ویڈیوز پر تشویش ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو تکالیف آپ کو پہنچائی گئی ہے وعدہ ہے مل کر حساب لیں گے، پی پی کا نعرہ ہے مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان، انشا اللہ جیت پیپلزپارٹی اور عوام کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 17 دسمبر کو ہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں گیس بحران پر احتجاج کریں گے، گڑھی خدا بخش میں 27 دسمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا اسی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

بائیڈن نے بگرام ایئربیس خالی کرکے بہت بڑی غلطی کی، ڈونلڈ ٹرمپ

0

واشنگٹن : امریکا کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس خالی کیوں کیا؟ یہ بائیڈن کی سب سے  بڑی غلطی تھی۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں امریکا کے سابق صدر نے ملک کے موجودہ صدر کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن نے بگرام چھاونی کو خالی کرکے غلطی کی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین سے نزديکی تعلقات ہونے کی وجہ سے بائیڈن کو بگرام چھاونی یا بگرام ایئربیس کو کسی بھی حالت میں خالی نہيں کرنا چاہئے تھا۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ بگرام ایئربیس خالی کرنا امریکا کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ یہ تھا کہ بگرام چھاونی کو اپنے قبضے میں ہی رکھا جائے کیونکہ یہ چھاؤنی چین سے نزدیک ہے جس کی وجہ سے چین کے ایٹمی تنصیبات ہماری گرفت میں ہوتے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بگرام ایئربیس سے چین کے وہ ایٹمی تنصیبات بہت نزدیک ہے جہاں پر چینی ایٹم بم تیار کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے یہ منصوبہ بھی تیار کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد ان تما چھاؤنیوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا جاتا جہاں پرامریکی فوجی تعینات تھے۔ یہ اس لئے کیا جانا تھا تاکہ افغان فوجی اس کا استعمال نہ کرسکیں۔

پاکستان کی مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری میں بڑی کامیابی

0

اسلام آباد : میک ان پاکستان پالیسی کے حوصلہ افزانتائج برآمد ہونے لگی ، پاکستان میں مقامی سطح پر جنوری سے اکتوبر تک 18.87ملین موبائل فون تیار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوری تااکتوبر 18.87ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے جبکہ اسی عرصےمیں 7.93ملین فور جی موبائل فون بنائے گئے۔

مالی سال کےپہلے 10ماہ میں 9.45ملین موبائل فون درآمدکئےگئے، میک ان پاکستان پالیسی کےحوصلہ افزانتائج برآمدہورہےہیں، موبائل فون مینو فیکچررنگ میں پائیدار نمو دیکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے۔

اس سے قبل پاکستان میں مقامی سطح پر جنوری سے جولائی تک ایک کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار فونز بنائے گئے تھے، پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار فونز میں 48 لاکھ 70 ہزار 4 جی اسمارٹ فونز شامل ہیں ، 26 کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی اجازت دی گئی، جنوری سے جولائی کے دوران درآمد موبائل فونز کی تعداد 82 لاکھ 90 ہزار رہی۔

کراچی :ایم نائن موٹر وے پرموٹرسائیکل ریس لگانے والے شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،8 افراد گرفتار

0

کراچی : ایم نائن موٹر وے پر موٹرسائیکل ریس لگانے والے 8افرادکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، آئی جی موٹر وے انعام غنی کی ہدایت پر ریسرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم نائن پر موٹرسائیکل ریس لگانے والے شہریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ، آئی جی موٹروےانعام غنی کی ہدایت پر ریسرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کریک ڈاؤن میں ریس لگانے والے 8افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ، موٹروے ایم نائن پر ریس لگانے والے افراد کی خبر موصول ہوئی، تمام ریس لگانے والے ایک مخصوص مقام پرجمع ہورہے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فوری طور پرتمام پیٹرولنگ موبائلز کو الرٹ کردیا گیا، جیسے ہی موٹر سائیکل سوارایم نائن پر آئے کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ریسرز کےساتھ 3گاڑیاں بھی موجود تھیں، گاڑیاں ریس لگانے والے عناصرکو کور دے کر چل رہی تھیں۔

معذور آرٹسٹ عمر جرال کا وزیراعظم کو اپنے ہاتھوں سے بنی پوٹریٹ کا تحفہ

0

اسلام آباد : معذور آرٹسٹ عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کئے ، جس کی عمران خان نے تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے دماغ کے فالج میں مبتلا آرٹسٹ عمر جرال کی ملاقات ہوئی ، جس میں عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم کو پیش کیے۔


وزیر اعظم خان نے عمر جرال کے فن پارے کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ 34 سالہ عمر جرال دماغی فالج ’cerebral palsy‘ نامی بیماری میں کا شکار ہے، دماغی فالج یعنی Cerebral Palsy ایک بہت ہی اہم طبی مسئلہ ہے، جو بچوں کے اعصابی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے ۔

پیدائش کے ابتدائی سالوں میں بہت سارے بچے اس مرض کا شکار ہوتے ہیں ۔ دماغ کا وہ حصہ جو حرکت کو کنٹرول کرتا ہے اس مرض کے باعث کمزور ہو جاتا ہے۔

مقبول ترین ڈرامہ نگار اور انشا پرداز آسکر وائلڈ کی برسی

0

آسکر وائلڈ کی ادبی تحریریں اسلوبِ بیان اور ندرتِ ادا کے لحاظ سے بے حد دل کش تسلیم کی گئی ہیں۔ اس کی یہ خصوصیت اس کے ڈرامے میں بھی بدرجۂ اتم موجود ہے۔ وہ شاعر بھی تھا، لیکن ڈرامہ نویسی میں اس نے بڑا نام و مقام پیدا کیا اور مقبول ہوا۔

آسکر وائلڈ کا تعلق آئرلینڈ سے تھا۔ اس کے والد سَر ولیم وائلڈ مشہور ڈاکٹر تھے جب کہ والدہ جین وائلڈن ڈبلن کی مشہور شاعرہ اور ادیب تھیں۔ 1854ء میں دنیا میں آنکھ کھولنے والے آسکر وائلڈ کی پہلی معلّمہ اس کی والدہ تھی جنھوں نے اس کی بنیادی تعلیم و تربیت کے ساتھ اسے باذوق اور کتاب دوست بھی بنایا۔

آسکر وائلڈ کی ادب میں دل چسپی نے اسے کالج تک پہنچتے ہوئے شاعر بنا دیا تھا۔ جب اسے زمانۂ طالبِ علمی میں اپنی ایک نظم پر انعام ملا تو اس کا خاصا شہرہ ہوا۔

1878ء میں آسکر وائلڈ کی ملاقات ادب کے پروفیسر رسکن سے ہوئی جنھوں نے اس کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔1881ء میں آسکر وائلڈ کی چند نظموں کا ایک مجموعہ شایع ہوا اور 1891ء تک وہ ڈرامہ نویسی کی طرف مائل ہوچکا تھا۔ اس نے رزمیہ اور بزمیہ ڈرامے لکھے جنھیں بہت پسند کیا گیا۔

آسکر وائلڈ نے اپنے زمانے کی مختلف ادبی اصناف میں طبع آزمائی کی جن میں ناول، مضمون نگاری اور ڈرامہ نویسی شامل ہیں۔ اس نے آرٹ اور تخلیقی ادب کے حوالے سے لیکچرز بھی دیے اور امریکا و کینیڈا کا دورہ کیا جہاں اسے ایک نثر نگار کی حیثیت سے اپنے افکار و خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔

1890ء کی دہائی کے آغاز میں آسکر وائلڈ لندن کا سب سے مشہور ڈراما نگار بن چکا تھا۔ اسے جرمن اور فرانسیسی زبانوں‌ پر بھی عبور حاصل تھا۔

اس کی جدّتِ طبع اور شگفتہ نگاری خصوصاً مغالطہ آمیز مزاح کے علاوہ چھوٹے چھوٹے خوب صورت جملے اور شگفتہ و برجستہ فقرے اس کی انفرادیت ہیں۔ نقّادوں کے مطابق انشا پردازی میں اس کا مخصوص رنگ ایسا ہے جس کا تتبع آسان نہیں۔ اس نے اپنے سحر نگار قلم سے قارئین اور ناقدین دونوں کو متاثر کیا۔

برطانوی ہند میں آسکر وائلڈ کی تخلیقات کا اپنے وقت کے بلند پایہ ادیبوں اور تخلیقی شعور کے حامل ماہر مترجمین نے اردو ترجمہ کیا جس نے یہاں قارئین کو اس کی تخلیقات سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا اور اس کے افکار و اسلوب سے متعارف کروایا۔

آسکر وائلڈ کی زندگی کے آخری ایّام بڑی مصیبت اور مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے گزرے جس میں‌ اکثر اسے پیٹ بھر کھانا بھی نصیب نہیں ہوتا تھا۔ ایک بیماری نے اس کے دماغ اور اس کے نتیجے میں‌ ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کیا تھا، جس سے وہ اذّیت میں‌ مبتلا ہوگیا اور اپنے بیٹے کے گھر پڑا زندگی کے دن گنتا رہا۔ 1900ء میں آج ہی کے دن 46 سال کی عمر میں‌ آسکر وائلڈ کی زندگی کا سفر تمام ہوگیا۔

موسم سرما کا یہ پھل بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار

0

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر آج کل ایک عام مرض بن چکا ہے، بی پی کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔

سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

آباد وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کی خواہش، گورنر سندھ نے یقین دہانی کرا دی

0

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے، گورنر سندھ نے آباد وفد کو ملاقات کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق آج گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے تعمیراتی صنعت سے متعلق اہم تنظیم آباد کے 15 رکنی وفد نے محسن شیخانی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

وفد نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور دیگر مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا اور انھیں تجاویز پیش کیں۔

وفد کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لیے ریگولرائزیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے، اور ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولرائزیشن کمیشن کا قیام بھی ناگزیر ہے۔

وفد نے تجویز دی کہ تعمیرات کے حوالے سے بلڈنگ این او سی اور اپروول پروسیجرز وَن ونڈو آپریشن کے تحت ممکن بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ونڈو آپریشن پر عمل درآمد سے پروجیکٹ مکمل ہونے پر بلڈرز اور رہائشیوں کو بعد میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔

آباد کے وفد نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے مکین جس پریشانی سے گزر رہے ہیں، اسے انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے، اور ان کی بحالی کے لیے کوئی حکمت عملی تیار کی جائے۔