اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10706

‏’افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں‘‏

0

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا ہے کہ افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئےمربوط کوششیں کی جانی ‏چاہئیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بحرین کےچیف آف اسٹاف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں ‏باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی تعاون کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئےمربوط کوششیں کی جانی چاہئیے علاقائی ‏امن واستحکام کیلئےافغانستان پر عالمی توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دورس تعلقات کے فروغ کےخواہاں ہے۔

کراچی، نجی مال کی تیسری منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگادی

0

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی مال کی تیسری منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی مال کی تیسری منزل سے نوجوان کود گیا، 29 سال کا زخمی نوجوان زبیر نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر والوں کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد وجوہات کا پتا چل سکے گا، نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ لڑکے سے متعلق دو ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان تیسری منزل سے چھلانگ لگا رہا ہے جبکہ دوسری ویڈیو اسے نیچے گرا دیکھا جاسکتا ہے۔

متوفی کے دوست کے مطابق زبیر بیروزگاری کی وجہ سے معاشی حالات کافی خراب تھے جس کی وجہ سے اس نے موت کو گلے لگالیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی غیرشادی شدہ تھا اور والدہ اسکول میں ٹیچر تھیں جو گھر کا خرچ برداشت کرتی تھیں، یہ تین بھائی اور ایک بہن تھی جبکہ پڑوسی کا کہنا ہے کہ گھر والے تنگ دستی کا شکار تھے۔

 

پولیس کے مطابق اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

 

حکومتی دباؤ مسترد، ای وی ایم کی خریداری پر الیکشن کمیشن کا واضح پیغام

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومتی دباؤ مسترد کرتے ہوئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی خریداری سے متعلق واضح پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے حوالے سے حکومتی دباؤ مسترد کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے لیے ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس پر ای وی ایم کے حوالے سے ٹینڈرز جاری کرنے کا دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، تاہم الیکشن کمیشن ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ کار کے مطابق ہی امور انجام دے گا، الیکشن کمیشن ای وی ایم اور منسلک ایشوز پر 3 کمیٹیاں تشکیل دے چکا ہے، تینوں کمیٹیاں 4 ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں، ان کمیٹیز کی سفارشات پر کنسلٹنٹ ہائر کر کے ٹینڈرز سمیت دیگر امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں‌ تشکیل دے دیں

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں ہے جس پر کوئی دباؤ قبول کریں، میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھانا یا بیانات سے ای سی مرعوب نہیں ہوگا۔

ٹوئٹر کا نیا سی ای او کون ہے؟

0

بھارتی نژاد پراگ اگروال نے معروف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پراگ اگروال نے ٹؤئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالی گئیں۔

پراگ اگروال

بھارتی نژاد نے سابق سی ای او اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دس برس قبل ٹوئٹر سے منسلک ہوئے اور اس دوران انہوں نے کئی چیلنجز، کامیابیاں، اتار چڑھاؤ اور غلطیاں دیکھی ہیں اور ان سب کے باوجود ٹوئٹر کے حیرت انگیز اثرات اور مسلسل ترقی کرتا رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پراگ اگروال ٹوئٹر میں بحیثیت چیف ٹیکنیکل آفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ 2022 میں اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ کا حصّہ رہیں گے۔

مکئی کا رنگین دانوں والا انوکھا بُھٹہ، حیرت انگیزتصاویر

0
مکئی

تحریر و تحقیق  : ستونت کور
اکثر اوقات ہم گھروں میں طرح طرح کی سبزیاں پکاتے اور کھاتے ہیں لیکن ہم تصور نہیں کر سکتے کہ دنیا میں ایسی سبزیاں بھی ہیں جو دیکھنے والے کو حیران کردیتی ہیں۔

یہ سبزیاں کبھی کبھار کتنی مختلف نظر اتی ہیں، محققین نے تحقیق کی اور دنیا بھر میں سب سے عجیب سبزیوں کو پایا۔

 ان میں سے ایک ہے” رنگین کارن” ( Glass Gem Corn)

یہ مکئی کا بھٹا رنگا رنگ اناج کے ساتھ امریکی کسان کارل بارنس کی طرف سے اگایا گیا، اسے گلاس جم کہا جاتا ہے. یہ مکئی ابلے ہوئے بھٹے کی مانند نہیں ہوتی اور یہ کھانے میں بھی سخت ہوتی ہے. یہ پاپ کارن اور مکئی کا آٹا بنانے کے کام بھی نہیں آتی۔

May be an image of food and corn

گلاس جم مکئی دیکھنے میں تو لگتا ہے کہ شاید یہ کسی فوٹو شاپ کے ماہر کا نتیجہ ہے مگر منفرد شکل اور رنگ برنگے دانوں پر مشتمل یہ مکئی حقیقت میں وجود رکھتی ہے۔

May be an image of food and corn

گلاس جم مکئی کا تعلق امریکہ سے ہے۔

یہ مکئی انتہائی نایاب ہے اور اس کی بیجوں کی قیمت ہی 500 ڈالرز کے قریب بتائی جاتی ہے۔ اس بھاری قیمت کے باوجود بھی گلاس جم مکئی کھانے کے لیے مناسب نہیں کیونکہ اس کا ذائقہ ناخوشگوار سا ہوتا ہے۔  اسے محض آرائشی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

May be an image of corn

نامور صحافی ستونت کور  کی رپورٹ کے مطابق گلاس جم مکئی قدرتی نہیں ہے بلکہ امریکی ریاست "اوکلاہوما” کے ایک کسان محقق "کارل برنس” کی طرف سے سلیکٹو بریڈنگ کے تجربات کے دوران حادثاتی طور پر اگ گئی، پہلی مرتبہ اسے2012 میں اگایا گیا تھا۔

امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

0

بھارتی عدالت نے اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف 32 لاکھ 25 ہزار روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں بھوپال کی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا کے خلاف یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا۔

اداکارہ پر مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے 2019 میں اندور کے رہائشی سے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی جب امیشا نے کمپنی کو دو چیک دیے تو دونوں ہی چیک باؤنس ہوگئے۔

امیشا کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا، اگر اداکارہ سماعت میں حاضر نہ ہوئیں تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امیشا پٹیل کہو نا پیار ہے، غدر ایک پریم کتھا، بھول بھلیا اور ہمراز جیسی معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ایک اور یونیورسٹی طالبہ کی مبینہ خودکشی، لاش برآمد

0

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق طالبہ زرعی یونیورسٹی میں بی ایس فوڈٹیکنالوجی میں پڑھتی تھی جس کی لاش گرلز ہاسٹل سے ‏برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا ‏جائے گا۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی خودکشی کرنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ابتدائی شواہد جمع کر لیے گئے ہیں ‏اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ‏

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں چوتھی کلاس کی میڈیکل طالبہ نوشین کاظمی کی ‏گرلز ہاسٹل نمبر 4 کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی تھی۔ نوشین کاظمی کی لاش برآمد ہونے کے بعد ‏سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’جسٹس فار نوشین کاظمی‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ بن گیا جس میں ‏صارفین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

نوشین کاظمی نے خودکشی کی ہے یا انھیں قتل کیا گیا ہے، میڈیکل کالج کے طالب علموں نے واقعے کی شفاف ‏تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

‏25 نومبر کو نوشین کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی ‏موت لٹکنے اور دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی، نوشین کاظمی کے گلے پر 26 سینٹی میٹر لمبے اور 1 سینٹی میٹر ‏چوڑے نشانات پائے گئے، ان کے دونوں پھیپھڑوں میں خون کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، تاہم جسم پر کسی ‏تشدد کے نشانات کا رپورٹ میں ذکر نہیں۔

انیل کپور کے دل میں کنگنا سے شادی کی خواہش جاگ اُٹھی

0

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے دل میں متنازع اداکارہ کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش جاگ اٹھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور ناصرف شاندار ادارکار ہیں بلکہ باکمال حس مزاح سے بھی مالا مال ہیں۔

انیل کپور ساتھی اداکار وں سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ ہدایت کار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئے جس سے متعلق ایک رپورٹ بھارتی میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انیل کپور کی شادی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔

کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور اپنی اہلیہ سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟

اس پر انیل کپور نے فوراً کنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟ اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناً کنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔

یاد رہے بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے 1984 میں سنیتا کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں، ان کی بیٹی سونم کپور بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں۔

کراچی کنگز کیا بڑا اعلان کرنے جا رہا ہے؟

0

پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی اور مقبول فرنچائز کراچی کنگز جلد ہی بڑا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

پی ایس ایل سیون کی تیاریوں کا آغاز ہوتے ہی فرنچائزز اپنی اپنی لائن اپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور جلد ‏ہی پلیئرز ڈرافٹنگ متوقع ہے۔

لیگ کا ساتواں ایڈیشن آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ جیسے جیسے وقت قریب ‏آ رہا ہے شائقین کرکٹ کے دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جارہی ہے۔

کراچی کنگز نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جلد ہی بڑا اعلان کیا جارہا ہے اس پیغام کے بعد کنگز کے فینز اعلان ‏جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

اس اعلان کے بعد بعض افراد نے ٹوئٹر پر اپنے اپنے اندازے بیان کرنا شروع کر دیے ہیں تاہم جلد ہی بڑے اعلان کا ‏تجسس ختم ہو جائے گا۔

آئندہ 3 ماہ بہت اہم، وزیر اعظم نے تمام وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

0

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، اس لیے کوئی وزیر بیرون ملک نہ جائے، کوئی وزیر اجازت لیے بغیر بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے گلاسگو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے، کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے، وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ کانفرنس میں وزرا سے متعلق جو بیانات دیے گئے وہ انتہائی افسوس ناک ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کانفرنس میں پاکستان کی کارکردگی شان دار رہی، گلاسگو کانفرنس میں پاکستان کا نام سرفہرست رہا، ملک امین اسلم نے کانفرنس میں پاکستان کی زبردست نمائندگی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کانفرنس سے متعلق متنازع بیانات دینے والے پارٹی ارکان کو شٹ اپ کال دے دی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے ملک میں گیس کی قلت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا ملک میں گیس کی قلت ہے، پاکستان میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، لیکن صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔