12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 11

والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

0
ریحانہ ڈار

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ میری والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کیساتھ دیگر خواتین کو بھی گرفتارکیاگیا ہے۔

یاد رہے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ریحانہ ڈار کو سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے شکست دی تھی۔

نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف 118566ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا

0
لاہور ایئرپورٹ

لاہور : لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا، جس سے 30بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پرامیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد انٹرنیشنل لاؤنج میں امیگریشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی۔

جس کے بعد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن رات 10بجے تک کیلئے بندکردیا گیا، امیگریشن سسٹم میں بہتری نہ ہونے پردورانیہ بڑھایا گیا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ آج سہ پہرساڑھے لاہور سےجانے اور آنیوالی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

لاہور سے جانے اور آنےوالی 30بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ دوحہ سےلاہورآنے والی قطرایئر کی پرواز کا طیارہ واپس خالی روانہ کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن کاعمل مکمل نہ ہونے سےطیارہ مسافروں کولیے بغیردوحہ چلا گیا۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےکی ٹیکنیکل ٹیم نے سسٹم کی بحالی کا کام شروع کردیا، جیسے ہی امیگریشن سسٹم بحال ہوگا فلائٹ آپریشن بھی بحال کردیا جائے گا۔

اذان سمیع خان کا بہن کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

0

گلوکار عدنان سمیع خان کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے اپنی سوتیلی بہن مدینہ کی سالگرہ پر خاص پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے اداکار و گلوکار اذان سمیع نے اپنی چھوٹی سوتیلی بہن کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے اپنی چھوٹی بہن مدینہ کیساتھ لی گئی ایک یادگار سیلفی پوسٹ کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’7ویں سالگرہ مبارک ہو میری چھوٹی بہن، دعا ہے کہ یہ تمہاری ایک بہترین سالگرہ ہو، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں، ساتھ ہی اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’بابا مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Medina Sami Khan (@medinasamikhan)

واضح رہے کہ عدنان سمیع نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد بھارت منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، عدنان سمیع خان کو 2015 میں بھارتی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اب وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ بھارت میں مقیم ہیں۔

عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعدازں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اذان سمیع زیبا بختیار اور عدنان سمیع کی پہلی اولاد ہیں۔

پاکستان میں ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر 165 سگریٹ برانڈز فروخت ہونے کا انکشاف

0

اسلام آباد: پاکستان میں ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر 165 سگریٹ برانڈز فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر ایک سو پینسٹھ سے زائد برانڈز کی سگریٹ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کا حجم 56 فی صد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اپسوس سروے رپورٹ کے مطابق سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ 300 ارب روپے سے زائد نقصان ہو رہا ہے، 104 سگریٹ برانڈز حکومت کی مقرر کردہ کم از کم قیمت سے بھی کم پر فروخت ہو رہے ہیں۔

سروے کے مطابق ملک میں 65 سے 220 روپے تک فی پیکٹ فروخت ہونے والے سگریٹ کا حجم 95 فی صد ہے، جب کہ مقررہ کردہ قیمت سے بھی کم پر فروخت ہونے والے سگریٹ برانڈز کا مجموعی حجم 53 فی صد ہے۔

بغیر ٹیکس سگریٹ پیکٹ اب 25 اور 30 سگریٹوں کی پیکنگ میں بھی فروخت ہو رہے ہیں، اپسوس سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین تیزی سے غیر ڈیوٹی ادا شدہ و اسمگل سگریٹ برانڈز پر منتقل ہو رہے ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ آتشزدگی، بلیک لسٹ اور ای سی ایل ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

0

لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے واقعے میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز اور سسٹم جلنے سے ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز پر آتشزدگی کی وجہ سے ڈیٹا پر مشتمل پرانی ہارڈ ڈسکیں آگ کی لپیٹ میں آ کر ضائع ہو گئی ہیں۔

بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں ناموں والے مسافروں کا گزشتہ 10 سال کا مینول ریکارڈ بھی ضائع ہو گیا، آتشزدگی کے باعث سرور روم اور ریکارڈ روم میں موجود ڈیٹا جل کر خاکستر ہو گیا ہے، ریکارڈ روم میں موجود پرانی ہارڈ ڈسکیں اور بیک اپ ڈسک بھی ضائع ہو گئیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق مین سرور کا 25 فی صد ڈیٹا جل کر ضائع ہو گیا ہے، جب کہ تقریبا 75 فی صد ڈیٹا آگ سے بچا لیا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کی جانب سے سرور میں موجود ڈیٹا ریکور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایوی ایشن حکام نے ایف آئی اے اور سی اے اے عملے کو رات 10 بجے تک کاؤنٹرز پہ امیگریشن سسٹم کی بحالی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئی ایم ایس سسٹم بحال ہوتے ہی انٹرنیشنل آپریشنز شروع ہو سکیں گی، انٹرنیشنل ایئرلائنز کی آگاہی کے لیے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ لاہور ایئرپورٹ ڈومیسٹک اور کارگو آپریشنز کے لیے معمول کے مطابق دستیاب ہے۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی سے متعلق لب کشائی

0

سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی دوسری شادی اور دوسری محبت سے پر لب کشائی کردی۔

اداکارہ حال ہی میں عمران اشرف کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے محبت اور شادی سمیت اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے پروگرام میں دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ میری جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں یک طرفہ محبت بھی ہوتی ہے، لیکن یک طرفہ محبت تکلیف دہ ہوتا ہے، زندگی بہت عجیب چیز ہے، اگر ہمیں کوئی خوشی ملتی ہے تو اس کے ساتھ میں غم کا شاشے بھی لگا ہوتا ہے، ہر چیز کی قیمت ہے۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحیٰ صدیقی کی جانب سے پیش کش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

 شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں، کیوں کہ میں پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں، اس لیے میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پریشانی تھیں کہ نہ جانے میرے ہونے والے شوہر میری بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟ اس خوف کی وجہ سے میں نے دو سال کا وقت لیا۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ان کے شوہر یحیٰ سچے تھے، وہ وقت ے ساتھ میری بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد میں نے ان سے شادی کی۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز نے یحیٰ صدیقی سے کئی سال قبل دوسری شادی کی تھی، ان کے شوہر ڈراما پروڈیوسر رہے ہیں، ان کی بھی اداکارہ سے دوسری شادی تھی۔

100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

0
100 یونٹ

لاہور: 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس سے انھیں بھاری بلوں سے نجات مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یک طرف بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز کے باعث عوام کا زندہ رہنا اجیرن بنا دیا گیا ہے تو دوسری طرف سولر سسٹم بھی عوام کی پہنچ دور ہوتے جا رہے ہیں۔

تاہم 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روشن گھرانہ پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں : بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100یونٹ پرٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹرلیب اور گاڑیوں کی ریٹرو ریفلکٹو نمبر پلیٹس کیلئے فنڈز منظور کرلیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے5ماہ میں نمبر پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا حکم دے دیا اور انٹرنیشنل انڈر گریجویٹ سکالرشپ اور لوکل سکالرشپ پروگرام کی اصولی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ چولستا ن میں 2500 قبل مسیح کےگنویری والہ گاؤں آرکیالوجی ایکسی ویشن کیلئے 20ملین فنڈزکی منظور کئے گئے۔

مودی نے اپنے ڈانس کی میم خود شیئر کر دی، لوگ ہنسنے پر مجبور

0

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو ان دنوں لوک سبھا الیکشن مہم میں مصروف ہیں تاہم اسی مصروفیت کے دوران انہوں نے اپنی مزاحیہ میم خود ری ٹوئٹ کی ہے۔

‘ایکس’ پر ایک صارف نے اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کی جس میں مودی کو مجمع کے درمیان اسٹیج پر کھڑے ہو کر ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے کیپشن میں لکھا کہ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے میں جانتا ہوں کہ ‘ڈکٹیٹر’ مجھے اس کی وجہ سے گرفتار نہیں کرے گا۔

نریندر مودی نے ویڈیو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دنوں میں اس طرح کا تخلیقی کام دیکھنا واقعی خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے ہنسنے والی ایموجیز کے ساتھ مزید لکھا کہ آپ سب کی طرح مجھے بھی خود کو ناچتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

(ایکس/نریندر مودی)

اس پوسٹ سے محض چند گھنٹے قبل کولکتہ پولیس نے ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف کارروائی کی جس نے ‘ایکس’ پر بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ایک ایسی ہی میم پوسٹ کی تھی جس میں انہیں ناچتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

چور کی چالاکی، مسجد سے نمازی کا لیپ ٹاپ چوری کرنے کی ویڈیو وائرل

0
ویڈیو وائرل

کراچی : چور نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد میں پہلے وضو کیا اور پھر نمازی کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 کی مسجد سے لیپ ٹاپ چوری کرلیا گیا، ملزم نے پہلےوضو کیاپھر نمازی کا لیپ ٹاپ چوری کیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی گئی ہے، جس کمیں کیپ پہنے ملزم کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک طرف مسجد میں نماز مغرب ادا کی جارہی تھی اور دوسری صف میں موجود نمازی کالیپ ٹاپ پیچھے رکھا ہوا تھا، ملزم نے صورتحال کا جائزہ لیا اور لیپ ٹاپ اٹھا کر چلتا بنا۔

شہری نے گلشن اقبال تھانے میں رپورٹ جمع کروادی ہے۔

سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں نیا موڑ آ گیا، شوٹرز کے اہم انکشافات

0

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر گزشتہ ماہ فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے انکشاف نے نیا موڑ لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر گزشتہ ماہ 12 اپریل کی علی الصباح فائرن کی گئی تھی۔ اداکار تو محفوظ رہے تھے تاہم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اداکار کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز نے دوران تفتیش کئی ایسے انکشافات کیے ہیں جن سے کیس کے رخ کا دھارا ہی مڑ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے۔ جب ہتھیار اور گولیاں پنویل میں ان کے لیے گئے کرائے کے مکان تک پہنچائے گئے تو ہدف کا بتایا گیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کو معلوم ہوا کہ ساگر پال اور وکی گپتا کو فائرنگ کا کام جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی نے دیا تھا، لیکن انہیں اس کا علم نہیں تھا۔ لیکن ہتھیاروں کی ترسیل کے بعد انہیں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنا پڑی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کو لارنس بشنوئی گینگ میں بھرتی کرانے والا انکیت نامی شخص تھا جو ساگر پال کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا اور وہیں وہ دوست بنے تھے۔

انکت نے ساگر پال اور وکی گپتا کو اچھی رقم کے عوض ایک جگہ فائرنگ کرنے کا کام دیا اور 30 ہزار روپے نقد دے کر انہیں ممبئی کے علاقے پنویل میں کرائے کا مکان لے کر رہنے کا کہا جہاں دونوں ملزمان دو ماہ تک مقیم رہے۔

رقم ختم ہونے پر وہ واپس بہار چلے گئے تو فروری میں گینگ نے انہیں دوبارہ 40 ہزار روپے دے کر کرائے پر مکان لے کر رہنے کو کہا اور اب جو انہیں مکان ملا تھا وہ پنویل سے 60 کلومیٹر دور ہری گرام کے علاقے میں ملا۔ گینگ نے بعد ازاں انہیں موٹر سائیکل خریدنے کی ہدایت کی اور اس کے لیے رقم بھی فراہم کی۔

انمول بشنوئی کی ہدایت پر ہی محمد رفیق چودھری نے ان شوٹروں سے 8 مارچ کو ممبئی کے مضافاتی علاقے کرلا میں ملاقات کی۔ رفیق چودھری نے بھی کئی بار سلمان خان کے گھر کی ریکی کی تھی۔ فائرنگ کے واقعے سے دو دن پہلے 12 اپریل کو سلمان خان کے گھر کے باہر ایک ویڈیو ریکارڈ کی گئی تھی اور انمول بشنوئی کو بھیجی گئی تھی۔

دونوں ملزمان اب تک اپنے ہدف سے نا واقف تھے اور جب انہیں اسلحہ پہنچا دیا گیا تو پھر انہیں سلمان خان کے گھر اور فارم ہاؤس جو پنویل کے علاقے میں ہی واقع ہے کا جائزہ لینے کا کہا اور پھر رہائشگاہ پر فائرنگ کرنے کا حکم دیا ساتھ ہی کام مکمل ہونے پر اچھی رقم دینے کا وعدہ بھی کیا گیا۔

14 اپریل کو ساگر اور وکی نے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی اور شہر سے فرار ہو گئے۔ اس کے بعد کرائم برانچ نے ان دونوں کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔ ان دونوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے انوج تھاپن اور سونو بشنوئی پنجاب سے پکڑے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ان شوٹروں کو پیسے پہنچانے والے محمد رفیق چودھری کو راجستھان سے گرفتار کیا گیا۔

تفتیشی افسران کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا اس کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات کی رہائش گاہوں پر بھی تصاویر کلک کی گئیں۔

واضح رہے کہ فائرنگ کیس میں اب تک 5 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انوج تھاپن نامی ملزم نے پولیس لاک اپ میں خودکشی کر لی ہے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی احمد آباد کی سابرمتی سینٹرل جیل میں بند ہے۔ جبکہ اس کا بھائی انمول بشنوئی امریکہ یا کینیڈا میں مقیم ہے۔