ہوم بلاگ صفحہ 12246

کورونا کی نئی قسم، سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایت

0

ریاض: سعودی وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی کا کہنا ہے کہ مملکت میں ابھی تک کورونا کی نئی قسم کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، مملکت میں کورونا کی نئی قسم کے مریض کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے بارے میں ماہرین تحقیق کررہے ہیں، نئے وائرس کے جینیاتی مرکب کے حوالے سے مصدقہ رپورٹس کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری غیر مصدقہ باتوں پر اعتبار نہ کریں، درست خبریں، مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت صحت کی جانب سے اس حوالے سے ٹول فری نمبر 937 بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر @saudiMOH937 پر بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث ماہرین درست طور پر تشخیص نہیں کرسکے ہیں، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک نے احتیاطی طور پر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ مہلک وبا کرونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا اور ساتھ ساتھ حکومت نے زمینی اور سمندری راستے بھی عارضی طور پر بند کردئیے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو گزشتہ 3 ماہ کے اندر کسی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

 

’’برطانیہ میں 5 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دیدی گئی‘‘

0

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں، 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دیدی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق دوست ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور ان کا احساس ہے، عالمی ادارہ صحت کو بروقت وائرس کی نئی قسم سے آگاہ کردیا تھا۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ نئے علاج، ویکسین میں جدت کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وائرس کو شکست دینے کے لیے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی نئی قسم کے باعث 40 سے زائد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، پابندیوں کے سبب سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکی نے چار ممالک سے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی

کرسمس سے قبل اپنے گھروں کو واپس جانے والے یورپین مسافر بھی پروازوں کی بندش کے سبب پھنس گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ترکی نے کورونا کی نئی قسم کے باعث 4 ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں جن میں برطانیہ، ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

عمان اور سعودی عرب نے بھی ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں، معطلی کا فیصلہ برطانیہ اور یورپ میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے سبب کیا گیا۔

آخری ٹی 20، قومی ٹیم پر وائٹ واش کی تلوار لٹکنے لگی

0

نیپئیر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج نیپئر میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز ہارنے کے بعد وائٹ واش کا چیلنج درپیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تیسرے ٹی20 میں آج مدمقابل ہوں گی، قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اوپنر عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور عبداللہ شفیق کی جگہ محمد حسنین اور افتخار احمد کی شمولیت کا قوی امکان ہے، واضح رہے کہ وہاب ریاض دو میچ میں کوئی وکٹ نہ لے سکے جبکہ عبداللہ شفیق بھی دونوں میچز میں رنز نہیں بناسکے تھے۔

یہ پڑھیں: کیویز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، محمد رضوان قیادت کریں گے 

یاد رہے کہ کیویز نے ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، پہلے ٹی 20 میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی 20 میں کیویز نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، محمد حفیظ کی 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی رائیگاں گئی تھیں۔

ٹی 20 کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، انجرڈ بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، شان مسعود، فواد عالم، عمران بٹ، حارث سہیل، سرفراز احمد، سہیل خان، نسیم شاہ، محمد عباس، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

‘برطانیہ کےساتھ دیگر معاہدوں پر بھی نوازشریف کو لایا جا سکتا ہے’

0

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لوگوں کےتبادلےکامعاہدہ نہ بھی ہوتوعالمی معاہدے موجود ہیں برطانیہ کے ساتھ دیگر معاہدوں پربھی نوازشریف کو لایا جا سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاور پلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانےکیلئے قانونی اقدامات اٹھا رہے ہیں ہم چاہتےہیں برطانیہ نوازشریف کو ڈی پورٹ کردے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف برطانیہ علاج کیلئےگئےویزےکی مدت185دن تھی اور یہ مدت بھی پوری ہو چکی، نوازشریف نےمزیدرہائش کیلئےبرطانیہ میں درخواست دی ہوئی ہے، برطانوی ہوم سیکریٹری کےسامنےساری صورتحال رکھی ہے۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کو نیب دفتر بلایا گیا تو وہاں پتھراؤ کرا دیا گیا، پتھراؤ کرنے والا گروپ کھوکھر تھا جو لاہورکاقبضہ گروپ ہے قبضہ گروپ کا سیف الملوک کھوکھر ان کی پارٹی کا بڑا لیڈر بناہواہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھوکھربرادران کیخلاف کارروائی ہو گی ریاست کارروائی کرنےجاتی ہےتو وہاں بھی یہ جوابی کارروائی کرتےہیں، لاہورکےکھوکھرپیلس میں بھی ایک بیوہ کی زمین پرقبضہ کیاگیاہے مختلف زمینوں پر کھوکھربرادران نےقبضےکیےہوئےہیں جسٹس ثاقب نثار نےزمینوں پرقبضےکیخلاف کارروائی کی تھی ان کے جانےکےبعدمعاملہ پھر ٹھنڈا ہو گیا تھا۔

کراچی : کالعدم تنظیم کا شدت پسند گرفتار، شہری دس لاکھ روپے سے محروم

0
تنخواہ ملازم

کراچی : سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا شدت پسند گرفتار کرلیا، سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے شہری سے 10لاکھ روپے چھین لیے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کراچی کے علاقے تیموریہ میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے شدت پسند کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد انکشافات کیے۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عماد عرف ٹی ٹو نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم عماد نے دوران تفتیش فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا اعتراف کیا۔

ملزم سال2012 میں فرحت عباس زیدی کے گروہ میں شامل ہوا، ملزم عماد نے گلشن اقبال اور اسکاؤٹ کالونی میں مدرسے کے4 طلبہ کو قتل کیا، اس کے علاوہ پیپلزچورنگی کے قریب مذہبی جماعت کے رکن کو بھی قتل کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم عماد نے نے رضویہ میں مخالف جماعت کے رکن کی دکان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیااور پیپلز چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے ایک پیش امام کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم قتل، پولیس مقابلے اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں شہری سے مبینہ 10لاکھ روپے لوٹ لئے گئے، متاثرہ شہری بہرام خان کورنگی کارہائشی ہے، شہری نے واقعےسے متعلق پولیس سے رابطہ کیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا یہ واقعہ سہراب گوٹھ براق پمپ کے قریب پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری بینک سے رقم نکلوا کر جارہا تھاکہ ملزمان نے تعاقب کرکے اسے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، متاثرہ شہری نے فوری طور پر15 پر اطلاع دی تھی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں محمودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سراج عرف پٹنی قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ دوسرا ملزم یوسف عادی جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی گرفتارہوچکا ہے، دونوں ملزمان سے2بغیرلائسنس ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایڈیلیڈ میں عبرتناک شکست، بھارتی اوپنر ناقص کارکردگی کا دفاع کرنے لگے

0

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر پرتھوی شا آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے باوجود اپنی کارکردگی کا دفاع کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر پرتھوی شا ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر اور دوسری اننگز میں 4 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے ، انہیں سابق کرکٹرز اور شائقین کی جانب سےسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پرتھوی شا کو پہلی اننگز میں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں وہ صرف 4 رنز بنا کر فاسٹ بولر پیٹ کمنس کی گیند پرچلتے بنے تھے۔

نوجوان اوپنر نے تنقید سے تنگ آکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب ہم کچھ کرنے جاتے ہیں تو کچھ لوگ حوصلہ شکنی کرنے لگتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ تو یہ کرسکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے۔‘

Prithvi Shaw's Insta story

واضح رہے کہ پرتھوی شا کو آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، پرتھوی شاہ نے 5 ٹیسٹ اننگز میں 42.4 کی اوسط سے 339 رنز اسکور کیے ہیں۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

یاد رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 36 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کینگروز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

علّامہ اقبال کی غزل اور گلوکار شوکت علی

0

شاعرِ مشرق علّامہ اقبال کی ایک خوب صورت غزل قارئین کے ذوق کی تسکین کے لیے پیش ہے جو پاکستان کے نام وَر گلوکار شوکت علی کی آواز میں‌ بے حد مقبول ہوئی۔

شوکت علی پاکستان میں لوک موسیقی کے حوالے سے معروف ہیں۔ انھوں نے نام ور شعرا کا کلام گایا اور ان کی آواز میں ہر غزل اور نغمہ مقبول ہوا۔ ان دنوں شوکت علی علیل ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

انھوں نے 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے دوران اپنی آواز میں متعدد ملی نغمات پیش کیے تھے اور‌ قوم میں جوش و ولولہ پیدا کیا تھا۔ علّامہ اقبال کی اس غزل کو شوکت علی کے علاوہ بھی چند معروف گلوکاروں نے گایا ہے۔ کلام ملاحظہ کیجیے۔

نگاہِ فقر میں شان سکندری کیا ہے
خراج کی جو گدا ہو وہ قیصری کیا ہے

بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے

فلک نے ان کو عطا کی ہے خواجگی کہ جنہیں
خبر نہیں روشِ بندہ پروری کیا ہے

فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا
نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے

کسے نہیں ہے تمنائے سروری لیکن
خودی کی موت ہو جس میں وہ سروری کیا ہے

خوش آ گئی ہے جہاں کو قلندری میری
وگرنہ شعر مرا کیا ہے شاعری کیا ہے

چین کی سرحد کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

0

نئی دہلی: چین کی سرحد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سرحد کے قریب نتھولا کے مقام پر بھارتی فوج کی جیپ موڑ پر برف باری کے سبب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولکتہ منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے کرنل کا بیٹا بھی شامل ہےجس کی عمر 13 سال بتائی گئی ہے۔

بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

علاوہ ازیں ریاست اترپردیش میں ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلکار کی شناخت راجیو کے نام سے ہوئی جو مغربی بنگال میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گاؤں واپس آیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں دو بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں جبکہ 13 سال کے دوران 485 اہلکار ذہنی دباؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

امریکی سیکیورٹی اداروں پر سائبر حملہ، بڑے ملک پر الزام عائد

0
سائبر حملہ

نیو یارک : امریکہ کے جوہری ہتھیاروں کی ذمہ داری سنبھالنے والے نیشنل نیوکلیئر سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس) اور محکمہ توانائی کے نیٹ ورک پر بڑا سائبر حملہ کرکے ہیکروں نے خفیہ معلومات حاصل کی ہے یہ اطلاع امریکی میڈیا کپمنی پالیٹیکلو نے اپنی رپورٹ میں ان افسران کے حوالے سے دی۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن (ایف ای آر سی) اور ایلاماس لیبارٹریز کے علاوہ محکمہ توانائی کے کئی دفاتر کے نیٹ ورک میں مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

امریکہ کی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سائبر حملے سے امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون، وزارت تجارت، ہوم لینڈ سیکیورٹی، مالیات اور محکمہ صحت بھی متاثر ہوئے ہیں، اخباری رپورٹ میں مبینہ طور پر روسی تنظیم کا نام ظاہر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکہ کی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے اس سے پہلے جمعرات کے روز حکومت کے تمام محکموں کو وارننگ دیتے ہوئے بڑے سائبر حملے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے سے امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون، وزارت تجارت، ہوم لینڈ سیکیورٹی، مالیات اور محکمہ صحت بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اے پی ٹی 29 نامی ایک ہیکنگ گروہ اس سائبر حملے کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس گروہ کو دی ڈیوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق مبینہ طور پر روس سے ہے، امریکہ میں روسی سفارتخانہ نے میڈیا کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔

پاکستان کیخلاف کیوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، کپتان کی واپسی

0

نیوزی لینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلیےاسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہفتے سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر اور دوسرا 3 سے 7 جنوری 2021 کو کھیلا جائے گا۔

کیوی اسکواڈمیں کین ولیمسن،ٹام بلنڈل،کائل جیمی سن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولز، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، نیل ویگنر،بی جےواٹلنگ،ول ینگ شامل ہیں۔

کیویز کے خلاف ٹیسٹ میچ کےلیے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پندرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

کپتان اور ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے اظہر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عابد علی، شان مسعود اور فواد عالم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

بابر اعظم کے باہر ہونے کے باعث عمران بٹ کو متبادل کے طور اور حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بولرز میں سہیل خان، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور یاسر شاہ بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم شدید انجری کے باعث پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوئے اور اب ٹیسٹ اسکواڈ سے بھی باہر ہوگئے۔