ہوم بلاگ صفحہ 12247

کروناکے باعث رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی انتقال کرگئیں

0

لاہور: پاکستان میں کرونا وبا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے، عالمی وبا کے باعث رکن پنجاب اسمبلی انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کرونا کے باعث دو ہفتے سے شدید علیل تھیں، جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

منیرہ یامین ستی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں تھیں، آپ پنجاب وومن ڈیویلپمنٹ کی رکن بھی تھیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 10ہزار511 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار482نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے کورونا کے فعال کیسز کی تعداد34ہزار49 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 92ہزار 59 تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کو شکست دیدی

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار734، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار835، ، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار229، بلوچستان میں 18 ہزار300، اسلام آباد میں 38 ہزار687 جبکہ آزاد کشمیر 8 ہزار416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے برطانیہ سے پھیلنے والی کرونا کی بی 117 نامی نئی قسم کی پاکستان میں بھی دو افراد میں تشخیص ہوچکی ہے، برطانیہ سے آئے دو افراد میں نئے وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نئے وائرس کی تصدیق گزشتہ ماہ ہوئی تھی، برطانیہ میں آنے والا نیا وائرس دیگر 31 ممالک میں بھی پایا گیا۔

سعودی دارالحکومت میں پولیس کی اہم کارروائی

0

ریاض: سعودی پولیس نے ملکی دارالحکومت میں اے ٹی ایمز کو نقصان پہنچا کر رقم لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ اہم کارروائی ریاض میں کی گئی، گرفتار ملزم نے دو بینک کے اے ٹی ایمز سے رقم چرانے کی کوشش کی لیکن ناکام ٹھہرا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سعودی شہری ہے جس سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

سعودی عرب: متعدد بینکوں کے اے ٹی ایم کیوں بند ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔

الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ مقامی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی ہے، مزید پہلوؤں پر تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی پولیس ماضی میں ایم ٹی ایم لوٹنے والے گروہوں کو بھی گرفتار کرچکی ہے۔

سال 2020 میں کتنے الیکٹرانک چالان ہوئے؟

0

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سال2020کا الیکٹرانک چالان ڈیٹا جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب مین ایک سال کے دوران 19 لاکھ86ہزار464الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے۔ گاڑیوں کے9لاکھ 99ہزار398 جبکہ موٹرسائیکل ورکشوں پر 9لاکھ 49ہزار436چالان ہوئے۔

کمرشل گاڑیوں کے37ہزار630الیکٹرانک چالان بھیجے گئے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گاڑی مالکان نے 15کروڑ97لاکھ 92ہزار700 روپے جرمانہ ادا کیا۔

اتھارٹی نے24ہزار سے زائدای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ خیال رہے کہ یہ ڈیٹا پنجاب کے حوالے سے ہے تاہم اب تک دیگر صوبوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے

0

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید50 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 10ہزار511 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک میں کورونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار482نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے کورونا کے فعال کیسز کی تعداد34ہزار49 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 92ہزار 59 تک جا پہنچی ہے۔

این سی او کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے مزید50مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 10 ہزار511ہوگئیں جبکہ اب تک کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار734، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار835، ، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار229، بلوچستان میں 18 ہزار300، اسلام آباد میں 38 ہزار687 جبکہ آزاد کشمیر 8 ہزار416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے برطانیہ سے پھیلنے والی کرونا کی بی 117 نامی نئی قسم کی پاکستان میں بھی دو افراد میں تشخیص ہوگئی، برطانیہ سے آئے دو افراد میں نئے وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نئے وائرس کی تصدیق گزشتہ ماہ ہوئی تھی، برطانیہ میں آنے والا نیا وائرس دیگر 31 ممالک میں بھی پایا گیا۔

‘عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023 سے پہلے الیکشن ہوں گے’

0

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023 سے پہلے الیکشن ہوں گے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا ملکی مفادات کا تحفظ نہیں صرف اپنا بچاؤ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور سے معاون خصوصی شہباز گل نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت کی گئی، گورنرپنجاب اور شہباز گل نے پی ڈی ایم کو 2023 انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیا اور کہا دو ہزار تئیس سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفاف احتساب پر سمجھوتا نہیں ہوگا، عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023سےپہلےالیکشن ہوں گے، اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم) کا ایجنڈا ملکی مفادات کا تحفظ نہیں صرف اپنا بچاؤ ہے، اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت خوفزدہ نہیں ہوگی۔

دریں اثنا گورنر پنجاب نے کہا 2023 تک جنوری فروری مارچ آتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی، پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں ان کی اسمبلی رکنیت ختم ہوگی، وزیراعظم شفاف اور بلاتفریق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مسائل کا حل مذاکرات ہیں لانگ مارچ اور دھر نے نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت شفافیت اور میرٹ کو حقیقی معنوں میں یقینی بنا رہی ہے، آئین و قانون کی بالادستی کی ذمے داری حکومت پوری کرے گی، عوام اپوزیشن نہیں حکومت کےبیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کاکامیابی سے آگے بڑھنامخالفین کو برداشت نہیں ہورہا۔

مالم جبہ میں سیاحوں کا رقص، پولیس نے ایف آئی آر کاٹ دی

0

سوات : مالم جبہ میں سیاحوں کے رقص کرنے پر انتطامیہ نے ایف آئی آر درج کرکے ہوٹل مالک اور مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے مالم جبہ میں گزشتہ روز سیاحوں کی جانب سے ڈانس کیے جانے کے خلاف پولیس نے ایکشن لے لیا۔

مالم جبہ پولیس نے ہوٹل کے مالک اور مینیجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کے مقامی ہوٹل میں لڑکے اور لڑکیوں نے ڈانس کیا تھا، ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی ہوئی۔

مالم جبہ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور فحاشی پھیلانے پر کی گئی۔

دوسری شادی کا بھیانک انجام، سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگادی،2 بچیاں جاں بحق

0

مظفر گڑھ: جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں دوسری شادی کا بھیانک انجام نکلا، سسر نے اپنے داماد کے گھر میں آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے قریشی چوک میں گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سسرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کےگھر کو مبینہ طور پر آگ لگائی، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال کے درمیان ہیں۔واقعے سے متعلق بچیوں کے والد نے والد عبدالحمید کا کہنا تھا دوسری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، رنجش میں سسر اور اس کے رشتہ داروں نے پہلی بیوی کے بچوں کو آگ لگائی، بچیوں کے والد کے الزام پر پولیس نے سسر سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گذشتہ سال جولائی میں پنجاب پولیس نے چوہرے قتل (چار قتل) کی واردات کا معمہ چند ہی دنوں میں حل کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم مقتول کا لے پالک بیٹا ہے جس نے دوستوں کے ساتھ ملکر زیورات اور رقم ہتھیانے کی خاطر بہیمانہ قتل کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تھانہ فتح شیر کے علاقہ گلستان کالونی میں میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کو نامعلوم ملزمان نے گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت مزید گرگیا

0
سردی کی لپیٹ

کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا، صبح کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس موسم سرما کہیں کراچی میں بسنے کیلئے تفریح کا باعث بن رہا ہے تو کہیں شہریوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہورہی ہے کیونکہ اس سخت سردی میں بھی شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، سسردی کی موجودہ لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی اور صبح و شام میں سرد ہواؤں کے باعث سردی میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

لاڑکانہ جیل میں‌ سرچ آپریشن، پولیس کی مبینہ فائرنگ سے متعدد قیدی زخمی

0

لاڑکانہ : سندھ پولیس نے لاڑکانہ جیل میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، قیدیوں نے پولیس پر پتھراؤ اور جیل میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے لاڑکانہ جیل میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا، پولیس کے جیل میں آپریشن کے دوران قیدیوں نے مزاحمت کرنا شروع کردی۔

قیدیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جبکہ جیل میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی، پولیس کیجانب سے قیدیوں کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس فائرنگ سے متعدد قیدیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے ضلع بھر کی نفری کو جیل میں طلب کرلیا ہے جبکہ رینجرز بھی موجود ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز موجود ہیں اور موبائل فونز کی برآمدگی کےلیے ہی آپریشن کیا جارہا ہے۔

سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے و احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

0

کراچی : سانحہ مچھ کے خلاف نمائش چورنگی سمیت شہر 15 مقامات کو دھرنوں کے باعث بند کردیا گیا، ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے علاقوں میں ٹریفک اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب رونما ہونے والے سانحہ مچھ کے خلاف ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی احتجاج و دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر قائد میں نمائش چورنگی سمیت 15 مقامات پر اس وقت دھرنے جاری ہیں۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ عائشہ منزل ، نیو رضویہ، صفورہ چورنگی اور کامران چورنگی پر دھرنا جاری ہے جبکہ شارع فیصل اسٹار گیٹ، ملیر 15، ناتھا خان پل، نیپا پل پر مظاہرین موجود ہیں اور نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کو بھی احتجاج کے سبب بند کردیا گیا ہے۔

احتجاج و دھرنوں کے باعث سڑکیں بلاک اور ٹریفک کی روانی متاثر بری طرح متاثر ہوچکی ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جارہا ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے متبادل راستے فراہم کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے اور اس مقصد کےلیے علاقوں میں ٹریفک اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کررہے ہیں۔