13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 12248

کرونا کی نئی قسم نے کتنی امریکی ریاستوں میں پنجے گاڑ دیے؟

0

واشنگٹن: عالمگیر سطح پر نہایت مہلک ثابت ہونے والے نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی نئی قسم نے اب امریکا کی 20 ریاستوں میں پنجے گاڑ دیے ہیں، یہ نئی قسم بھی نہایت ہلاکت خیز ثابت ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کا نیا اسٹرین امریکا کی بیس یا اس سے زیادہ ریاستوں میں موجود ہے، یہ بات امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی و متعدی امراض کے ڈائریکٹر فوسی نے کہی۔

انھوں نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا کا برطانیہ والا ویریئنٹ امریکا کی بیس سے زائد ریاستوں میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ دسمبر میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کو وِڈ 19 کے نئے ویریئنٹ کے بارے میں مطلع کیا تھا، جو پرانے ویریئنٹ سے 70 فی صد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

کرونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پیش نظر کئی ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں اور برطانیہ کے سفر کو معطل کر دیا ہے، جس کی وجہ سے یہ زیادہ نہیں پھیل سکا ہے۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28,544 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ انفکیشن سے مزید 632 مریض ہلاک ہوئے.

اس سوال کا جواب کہ کرونا کی یہ نئی قسم زیادہ مہلک ہے؟ کا جواب سائنس دانوں نے نفی میں دیا ہے، تاہم وہ اس کی تیزی سے پھیلاؤ کی صلاحیت سے تشویش میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ خطرہ یہ ہے کہ تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مزید کیسز سامنے آئیں گے اور بوجھ مزید بڑھے گا، اور اس سے طرح اموات میں بھی اضافہ ہوگا۔

ارطغرل غازی ڈرامہ ایک اور ملک میں بہت زیادہ دیکھا جانے لگا

0

سلطنتِ عثمانیہ کے حوالے سے بنائے جانے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو جب اردو زبان میں نشر کیا گیا تو جنوبی ایشیا میں اس ڈرامے کو بہت زیادہ پذیرائی ملی۔

ارطغرل غازی کو اردو زبان میں نشر کرنے کی ہدایت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی جس کے بعد اس کی ہر ہفتے نئی قسط پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے نشر کی جاتی ہے، جس کو ریکارڈ ویوز ملتے ہیں۔

ارطغرل غازی کو ترکش زبان میں اس قدر پذیرائی نہیں مل سکی تھی جتنی اردو میں نشر ہونے کے بعد ملی ہے یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب پر ڈرامے کے حوالے سے بنائے جانے والے چینل کا شمار سب سے زیادہ سبکرائب ہونے والے چلینز میں ہوتا ہے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق روس بھی ترک ڈرامہ سیریز دیکھنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا۔

ترک میڈیا نے روسی خبررساں ایجنسی ’ریا نووستی‘ کی ’عظیم صدی‘ کے نام سے شائع کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ارطغرل غازی کے حوالے سے ایجنسی نے حال ہی میں تجزیاتی رپورٹ شائع کی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ روس، ترکی کے سب سے زیادہ ڈرامہ سیریز دیکھے جانے والے سر فہرست ممالک کی صف  میں شامل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی ٹیم کا تحریک خلافت پر نئی سیزیز بنانے کا اعلان، وزیراعظم کی تعاون کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی مشہور ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس میں مقیم مسلمان ارطغرل غازی کو بہت زیادہ دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس اور دنیا بھر میں دکھائے جانے والے ترک ڈرامے کے خلاصے کو پیش کیا گیا ہے مگر اُس کے باوجود اس کو نہ صرف دیکھا جارہا ہے بلکہ ناظرین کی تعداد بھی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔

مضمون میں ترک ڈرامہ سیریز کے  دنیا کے  کو ایک سو سے زیادہ ممالک میں دکھائے جانے اور  اس سے ہ ترک معیشت میں 500 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہونے کا بھی ذکر کیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عوامی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مقامی چیلنجز نے ٹی وی سیریز اور فلموں کو چھوڑ کر ترک سیریز کو پہلے سے زیادہ جگہ دینا شروع کردی ہے۔

برطانوی دور میں لاکھوں ہندوستانیوں کی موت کا ذمہ دار کون؟

0

‘دا گریٹ بُک آف ہاریبل تھنگز'( The Great Book of Horrible Things) مشہور امریکی مؤرخ میتھیو وائٹ کی وہ کتاب ہے جس میں انھوں نے دنیا کی تاریخ میں‌ سو بدترین سفاکیوں اور ہولناک واقعات کا تذکرہ کیا ہے جن میں‌ بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ اسی کتاب میں برطانوی دور میں ہندوستان میں‌ آنے والے قحط سے ہلاکتوں کو تاریخ کی چوتھی بدترین سفاکی کے طور پر جگہ دی گئی ہے۔ مؤرخ کے مطابق انسانی سفاکی نے دو کروڑ 66 لاکھ ہندوستانیوں کی جانیں لے لی تھیں۔

کہتے ہیں کہ اس تعداد میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران بنگال کے قحط میں ہلاک ہونے والے شامل نہیں‌ ہیں جن کی تعداد 30 سے 50 لاکھ تک تھی۔ اگر یہ تعداد بھی شامل ہو تو ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور میں اور بعد میں براہِ راست برطانوی دور حکومت میں تقریباً تین کروڑ ہندوستانی زندگی سے محروم ہوئے۔

ہندوستان کا شمار دنیا کے سب سے زرخیز خطوں میں ہوتا تھا جسے برطانیہ نے اپنی کالونی بنایا اور یہاں راج کرتا رہا، لیکن جب یہاں انسانوں پر قحط کا قہر ٹوٹا، بھوک نے زندگیاں چھینیں تو برطانیہ کیسے بے نیاز نظر آیا۔ میتھیو وائٹ کے مطابق ہندوستان میں‌ آنے قحطوں کی وجہ ‘تجارتی استحصال’ تھا۔

کسی انگریز نے برطانوی دور کے ایک قحط کے بعد امید اور امکان کے ڈولتے لمحوں اور بکھرتی زندگی کا منظر یوں بیان کیا ہے:

‘دسیوں لاکھ لوگ چند بقیہ ہفتوں تک زندہ رہنے کی آس لیے مر گئے جو انھیں فصل تیار ہونے تک گزارنے تھے۔ ان کی آنکھیں ان فصلوں کو تکتی رہ گئیں جنھیں اس وقت پکنا تھا جب انھیں بہت دیر ہو جاتی۔’

تاریخ شاہد ہے کہ طاقت ور اور مال دار ممالک دنیا کے مختلف خطّوں کی کم زور اور پسماندہ اقوام کی مجبوریوں کا سودا کرنے میں کام یاب ہونے کے بعد ان کے قدرتی وسائل پر نہ صرف قابض ہوئے بلکہ مختلف طریقوں سے ان کا استحصال کرکے اپنا خزانہ بھرتے رہے جسے مشہور فلسفی ول ڈیورانٹ نے یوں عیاں کیا ہے:

‘ہندوستان میں آنے والے خوف ناک قحطوں کی بنیادی وجہ اس قدر بے رحمانہ استحصال، اجناس کی غیر متوازن درآمد اور عین قحط کے دوران ظالمانہ طریقوں سے مہنگے ٹیکسوں کی وصولی تھی کہ بھوک سے ہلاک ہوتے کسان انھیں ادا نہیں کر سکتے تھے۔ حکومت مرتے ہوئے لوگوں سے بھی ٹیکس وصول کرنے پر تلی رہتی تھی۔’

جوبائیڈن نے امریکی تاریخ بدل دی، سیاہ فام وزیر دفاع بن گئے

0

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام کو وزیر دفاع بنا دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق جنرل لائیڈآسٹن کو سیکریٹری دفاع نامزد کیا تھا اور سینیٹ نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

ابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔لائیڈآسٹن عراق میں امریکی فوج کے سربراہ تھے اور 2016 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

ریٹائرڈ فور اسٹار آرمی جنرل کو عہدہ سنبھالنے کے لئے سینیٹ کی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، سینیٹ کی منظوری کے بعد اب سابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام پیٹناگون چیف ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

Joe Biden Picks Lloyd Austin as Secretary of Defense
جوبائیڈن نے آسٹن کو دیرینہ فرنٹ رنر امیدوار پینلگون کے سابق سینئر عہدیدار اور بائیڈن حامی کے طور پر آسٹن کا انتخاب کیا جو سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون ہوتی۔ بائیڈن نے پینٹاگون کے سابق جنرل صلاح کار اور وطن دفاع کے سابق سکریٹری جیہ جانسن پر بھی غور کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوبائیڈن نے آسٹن کو زیر دفاع کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے قبول کر لی

امریکی خاتون کی بڑی غفلت، معصوم جانور کی زندگی خطرے میں پڑ گئی، ویڈیو دیکھیں

0

ٹورنٹو: کینیڈا میں ایک خاتون خانہ کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانور گلہری کی جان اس وقت خطرے میں پڑ گئی جب اس نے ایک تیز دھار چاقو کو اٹھا کر کھیلنا شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چند دن قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک علاقے میں پیش آیا، جب گھر کے پچھلے احاطے کی دیوار پر پڑے چاقو کی چمک دیکھ کر گلہری اس کی طرف بڑھی۔

روزڈیل علاقے کی رہائشی خاتون خانہ اینڈریا ڈائمنڈ نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنا ٹویٹر پر ڈالی، جس میں گلہری کو چاقو سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، گلہری شاید چاقو کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ جب کہ وہ پچھلے احاطے میں آئی تو ایک گلہری کو چاقو ہاتھوں میں پکڑے دیکھ کر دنگ رہ گئی، گلہریاں یہاں اکثر دکھائی دے جاتی ہیں لیکن بدھ کی صبح کا منظر بالکل مختلف تھا، گلہری نے وہ چاقو اٹھایا ہوا تھا جو اس نے وہاں چھوڑ دیا تھا۔

امریکی خاتون نے گلہری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تو اب گلہری بھی چھری چلائے گی، انھوں نے بتایا کہ گلہری کچھ دیر تک چاقو کو چبانے کی کوشش کرتی رہی، اور پھر چھوڑ کر چلی گئی لیکن کچھ دیر بعد پھر آئی اور پھر اسے چبانے کی کوشش کرنے لگی۔

اینڈریا ڈائمنڈ کا دعویٰ تھا کہ گلہری نے خود کو چاقو سے سے زخمی نہیں کیا تھا، تاہم خاتون کی غفلت سے گلہری زخمی بھی ہو سکتی تھی۔

کراچی : 8 سال کا موٹر سائیکل چور بچہ باپ کے ساتھ گرفتار

0
چور بچہ

کراچی : پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کے جرم میں ملوث8سالہ کمسن بچے اور اس کے باپ کو گرفتار کرلیا، ملزم واردات کیلئے بچے کو ساتھ لے کر جاتا تھا۔

کراچی کے علاقے سعید آباد میں علاقہ مکینوں نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے باپ بیٹے کو پکڑلیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ8سال کا کمسن بچہ باپ کے ساتھ بائیک چوری کی متعدد وارداتیں کرچکا ہے، ملزم اس سے قبل بھی بائیک چوری کرنے کیلئے اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر جاتا تھا۔

بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ یہاں سے ایک بائیک چوری کرکے لے جارہے تھے کہ لوگوں نے پکڑ لیا، بچے کے باپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹے کو موٹرسائیکل پر بیٹھا دیکھ کر پولیس اہلکار روکتے نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم اب تک 30سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کرچکا ہے، ملزم چوری کرنے سے پہلے بیٹے کو موٹرسائیکل پربٹھا دیتا تھا، ملزم نعیم کے قبضے سے30موٹرسائیکلوں کے پرزے برآمد کرلئے گئے۔

’ اب اُنہیں کوئی مفتی نہ بولے‘: اہل خانہ نے موبائل چھین کر مفتی قوی کو کمرے میں بند کردیا

0

ملتان: انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی متنازع ویڈیوز کے حوالے سے مشہور مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے موبائل چھین کر انہیں کمرے میں بند کیا اور علاج شروع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کی حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی نازیبا الفاظ پر مبنی اورمتنازع ویڈیوز پر اہل خانہ نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔

اہل خانہ نے مفتی عبدالقوی سے مفتی کالقب واپس لے لیا اور عوام سے اپیل کی کہ اب انہیں صرف عبدالقوی کہہ کر مخاطب کیا جائے۔اہل خانہ نے مفتی عبدالقوی کا موبائل چھین پر انہیں کمرے میں بھی قید کردیا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ’مفتی قوی کا ذہنی اور دماغی علاج کرایا جارہا ہے جبکہ اُن سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا گیا ہے لہذا آئند کوئی بھی اُن کے نام سے ساتھ مفتی نہ لگائے‘۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا

اہل خانہ کے مطابق  عبدالقوی کی حرکتوں سےہماری پوری دنیامیں رسوائی ہوئی اور انہوں نے اپنے کردار کی وجہ سے ہمارے خاندان کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ عبدالقوی سے ملاقات کی ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جن میں سے ایک میں انہوں نے منہ پر طمانچہ بھی مارا تھا۔

بلاول کا وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

0

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا ہم جمہوری طریقے سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئیں گے، ہم جانتے ہیں کہ غیر جمہوری طاقتوں کو سیاست سے کیسے نکالنا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد پر پی ڈی ایم کے اتحادیوں کو بھی منائیں گے، ہمیں وار کرنا ہے تو اسمبلیوں میں کرنا ہے، حملہ کرنا ہے تو آئینی اور جمہوری طریقے سے کرنا ہے، یہ طریقہ یہی ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم اتحادیوں کو بھی تحریک عدم اعتماد پر قائل کریں گے، پھر ہماری چائے کی دعوتوں پر بھی ان کے پسینے نکلیں گے، اور اس کا جو اثر ہوگا وہ دس دس جلسوں کا بھی نہیں ہوگا۔

لاڑکانہ میں خطاب میں بلاول نے کہا وفاقی حکومت نے مشکل معاشی صورت حال میں عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کی بہتری کے لیے کچھ کر سکیں۔

قبل ازیں بلاول بھٹو نے ایئر پورٹ روڈ پر انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیر اعلی ٰسندھ، نثار کھوڑو، جام اکرام اللہ دھاریجو بھی موجود تھے۔ یہ انڈسٹریل زون لاڑکانہ سے 14 کلو میٹر دور ایئر پورٹ روڈ پر قائم کیاگیا ہے، اس پہلے صنعتی زون میں 94 صنعتیں 20 ہزار سے زائد افراد کو روزگار دیں گی۔

اپنے خطاب میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاق کی عوام دشمن پالیسیوں کے سامنے پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے، اس حکومت کے خلاف ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے نکلے ہیں، اس حکومت کو آئینی اور جمہوری طریقے سےگھر بھیجیں گے۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون، راولپنڈی کا نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں‌ بحق

0

راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں ٹک ٹاک ویڈیو سے مشہور ہونے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں حمزہ نامی نوجوان نے ٹرین کی آمد کے عین وقت پٹری کے ساتھ چلنے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کی۔

نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے ٹرین ہارن بجاتی ہوئی آئی مگر حمزہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ہوئی اور وہ رفتار سے آنے والے انجن سے ٹکرا کر ایک طرف گر گیا۔

نوجوان کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حمزہ کی ٹرین سے ٹکر کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کی مگر اُسے  خطرناک ہونے کی وجہ سے خبر کا حصہ نہیں بنایا جارہا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کے شوق نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لےلی

عینی شاہدین کے مطابق حمزہ نامی نوجوان راولپنڈی کے نورانی محلے کا رہائشی تھا اور وہ ویڈیو بنانے کے لیے شاہ خالد کالونی پہنچا تھا۔ پٹری کے پاس پہنچنے کے بعد نوجوان نے جب ہزارہ ایکسپریس نامی ٹرین کو دور سے آتا ہوا دیکھا  ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کی اور اسی دوران حادثہ پیش آگیا۔ واقعے کے بعد 1122 ریسکیو حکام نے لاش کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں نوجوان کی جان جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے نوجوان صرف ویوز کے چکر میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں جس کے دوران وہ اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔

‘پی ٹی آئی کی فنڈنگ قانونی ہے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا’

0

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام فنڈنگ قانونی ہےاور ریکارڈ پر ہے مجھے اگر فارن فنٖڈنگ کیس سے خوف ہوتا تواوپن سماعت کانہیں کہتا، یہ آج آجائیں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائےگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے کے میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیرستان پہلےقبائلی علاقہ تھا اب پختونخواکاحصہ بن گیاہے، وزیرستان بہت پیچھے رہ گیا تھا اب انشااللہ یہاں ترقی ہو گی، وزیرستان کیلئےاسپیشل پیکج دے رہے ہیں، 2 سے3 سالوں میں وزیرستان کےلوگوں کوتبدیلی نظر آئے گی۔

وزیراعظم نے اس موقف کو دہرایا کہ اپوزیشن فارن فنڈنگ کیس کہیں بھی لے کر جائےاوپن سماعت ہونی چاہئے، پی ٹی آئی کی تمام فنڈنگ قانونی ہےاور ریکارڈ پر ہے مجھےاگرفارن فنٖڈنگ کیس سےخوف ہوتاتواوپن سماعت کانہیں کہتا، پرانا الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا وہ پی ٹی آئی کاسب سےبڑا دشمن تھا وہ جاکرہمارےخلاف گیم کررہےتھے، اس وجہ سےفارن فنڈنگ کیس میں تاخیرہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےخلاف فارن فنٖڈنگ کیس بدنیتی پرمبنی تھا آج الیکشن کمشنرپرہمیں اعتماد ہے ایک آدمی جو پی ٹی آئی کادشمن تھاوہ کیس لے کر آ رہا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں یہ آج آجائیں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہو جائےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی فیصلہ کرےگی کہ براڈشیٹ کامعاملہ کیسےحل کیاجائے، برادشیٹ کے معاملے پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، مشرف نے این آراو دیا تھا، پاکستانیوں کےچوری کےاربوں ڈالرباہرپڑےہیں، پیمنٹ اگر نہیں کرتے تو روزانہ 5ہزار پاؤنڈ سود دینا پڑتا، جب روپیہ گرا تھا تو مہنگائی توہونی تھی۔

قرضوں اور مہنگائی سے متعلق وزیراعظم نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں اوپرجاتی ہیں توبڑھانی پڑتی ہیں، پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گےتوخزانےپربوجھ پڑےگا، پاکستان پرسارابوجھ گزشتہ حکومتوں کا چڑھایا ہوا ہے، بدقسمتی کےساتھ ہمیں قیمتیں بڑھانی پڑتی ہیں، ہماری پارٹی کی ساری فارن فنڈنگ لیگل ہے تمام شواہد موجود ہیں، فارن فنڈنگ کیس کی تاخیرمیں دیگرعوامل کارفرماتھے، فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی اوپن ہونی چاہیئے تاکہ ان لوگوں کےچہرےعیاں ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایک شخص سامنےآیاہےجوکہتاہے اس نے800ملین کےقریب اثاثے ریکور کیے مجھےظفرعلی ملااس نےیہ نہیں کہا وہ براڈ شیٹ کانمائندہ ہے، ملک پرمزیدقرضےنہیں چڑھا سکتے اس لئےبجلی کی قیمت میں اضافہ کیاہے، براڈشیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرےگی۔