ممبئی : بھارت کے ایک نوجوان کا اپنی سالگرہ کا خوبصورت دن ایک خوفناک اور درناک دن میں اس وقت بدل گیا جب دوران تقریب اس کے جسم میں آگ لگ گئی۔
سالگرہ ہمارے اور ہمارے آس پاس کے ہر فرد کے لیے خاص مواقع ہوتے ہیں، ہمیں اپنا دن اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کا موقع ملتا ہے۔ کیک کاٹنے سے لے کر ڈانس پارٹیوں تک، سالگرہ کسی کے ذاتی تہوار کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
ہم نے اکثر اپنے عزیز و اقارب میں لوگوں کو سالگرہ کی تقریب دھوم دھام سے مناتے ہوئے دیکھا ہوگا جس میں خصوصاً نوجوان طبقہ بہت زیادہ انجوائے کرتا ہے۔
ایسے مواقعوں پر صاحب تقریب پر انڈوں، کیک یا پاؤڈر جیسی چیزیں پھینکی کر ماری جاتی ہیں، جس سے تمام شرکاء لطف اندوز ہوتے ہیں۔
— कलामुद्दीन प्रॉपर्टी डीलर! (@KalamuddinBasti) April 13, 2022
لیکن بعض اوقات یہ ہنسی مذاق بہت مہنگا پڑ جاتا ہے جس میں جان کے لالے بھی پڑ سکتے ہیں، یا پھر شدید زخمی حالت میں سالگرہ کی مزید تقریب اسپتال کے بستر پر منانی پڑتی ہے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دیکھنے والوں نے اس سے سبق بھی حاصل کیا۔
ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ منگل کے روز 21سالہ نوجوان راہول موریا اپنی سالگرہ کو دھوم دھام سے منانے کیلئے اپنے تمام دوستوں کے ساتھ موجود تھا۔
اس کے دوست کیک کاٹنے کے بعد اس پر اںڈوں کی بارش اور پاؤڈر نما چیز پھینک رہے تھے، راہول موریا کے ہاتھ میں اس وقت ایک تیز جلتی ہوئی موم بتی موجود تھی۔
موریہ کے دوستوں کی ہلڑ بازی اور ایک جلتی ہوئی موم بتی کا حادثے کا باعث بنی۔ پاؤڈر ڈالتے ہی موریا کے جسم میں آگ لگ گئی اور شعلے بلند ہونے لگے فوری طور پر اس کے دوستوں نے آگ بجھا کر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم اگر اس کے دوست آگ کو فوری طور پر نہ بجھاتے تو تو کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف کراچی میں بینکوں کے ملازمین نے احتجاج کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف کراچی میں مختلف بینکوں کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اس فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بینکوں کے ملازمین کا اسٹیٹ بینک کے باہر احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا ک دنیا بھر میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے اور تمام بینکس بند ہوتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کریں۔
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 نے کمائی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، ریلیز کے پہلے دن فلم نے 140 کروڑ بھارتی روپے کی ریکارڈ کمائی کرلی۔
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ کمائی کر کے تمام بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پہلے دن فلم نے باکس آفس پر 140 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی تیلگو فلم آر آر آر کے پاس تھا جس نے ریلیز کے پہلے روز 134 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ مرکزی کردار ساؤتھ انڈین سینما کے اداکار یش ادا کر رہے ہیں۔
کے جی ایف: چیپٹر 2 کے مصنف اور ہدایت کار پرشانت نیل ہیں۔
لاہور : پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب سے قبل ہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی کردی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ ظفر نصراللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ ظفر نصراللہ وزیراعلی اور دیگر افراد کے کہنے پر مبینہ طورپر انتظامی امور میں غیر ضروری مداخلت کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ظفر نصراللہ پر مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات بھی عائد ہوئے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ ظفر نصراللہ کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کل پنجاب اسمبلی میں ہوگی ، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف اور ق لیگ کے کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی مد مقابل ہوں گے۔
حکومتی اتحاد نے 189 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔
اسلام آباد : رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش پہلے سے تیار تھی ، اسی لیےمداخلت کی گئی، سازش نہیں ہوتی تو پھر مداخلت کیوں کی جاتی ہے، سپریم کورٹ سوموٹو لے اور جوڈیشل کمیشن بنائے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ارشد شریف کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں حکومت کی تبدیلی اور سازش پربات ہوئی تھی، مراسلے میں کہا گیا عمران خان نے تنہا روس جانے کا فیصلہ کیا، امریکیوں کوڈس انفارمیشن کس نےدی کہ وزیراعظم نے تنہا فیصلہ کیا، قومی سلامتی کمیٹی کی منٹس کیساتھ بات چیت بھی ریکارڈڈ ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امریکیوں کوآفیشل غلط معلومات دی جاتیں تووہ اس پربات کرتے، مداخلت اس لیےکی گئی کہ سازش پہلے سے تیارتھی، مراسلےمیں نام کے ساتھ عمران خان کونشانہ بنایا گیا۔
دھمکی آمیز خط کے حوالے سے شیریں مزاری نے بتایا کہ ڈونلڈلونےکہاعدم اعتماد ناکام ہوئی توعمران خان کوآئیسولیٹ کریں گے ، عمران خان کوآئیسولیٹ کرنےکے بعد امریکا مد مقابل آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے کہا عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اور عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا ، اس کے بعد ہمارے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی اوروہ غائب ہوئے، سازش پہلے سے تیار تھی اورمداخلت کھل کرکی گئی۔
شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت تبدیلی کیلئے سب سے پہلے میڈیاکواستعمال کیاجاتاہے، حکومت تبدیلی بڑا پروجیکٹ ہوتا ہے ، جسمیں سب کو استعمال کیا جاتا ہے، 1953میں ایران میں حکومت تبدیلی کی واضح مثال موجودہے، 1953 میں پہلے میڈیا کو استعمال کیا گیا اور پھر مصدق حکومت کا تختہ الٹا گیا۔
بائیڈن کے حوالے سے پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا تھا کہ تیسرے ملک میں بائیڈن کہتا ہے روس میں حکومت تبدیل کرنی چاہیے، تیسرے ملک میں کھڑے ہو کر بائیڈن نے ترکی کو بھی دھمکی دی، سری لنکا کو بھی دھمکی دی اوردیکھیں وہاں کیا صورتحال ہے۔
پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی دیکھ لیں حکومت تبدیل کردی گئی ہے، ایک ملزم کو وزیراعظم بنا دیا گیا، کیس ابھی چل رہاہے، منی لانڈرنگ کا کیس ہے اور ملزم کو وزیراعظم بنا دیا گیا، افسران تبدیل ہو رہے ہیں، کیس بند کیے جارہے ہیں۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کابینہ منٹس تبدیل نہیں کرسکتے لیکن ان لوگوں سے بعید نہیں، یہ لوگ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کرتے رہے، کیلبری فونٹ کا واقعہ سب کے سامنے ہے، ان لوگوں سے بعید نہیں کیونکہ قانون یہ مانتے ہی نہیں۔
سپریم کورٹ کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہا سپریم کورٹ کے ججز مراسلے کو کیوں نہیں دیکھ رہے، سوموٹو کیوں نہیں لے رہے ،عدم اعتماد پر سوموٹو لیا جاسکتا ہے تو مراسلے پر کیوں نہیں ، سپریم کورٹ کو مراسلہ بھیجا گیا وہ تحقیقات کا حکم دے۔
امریکا اور بھارت کی جانب سے ڈو مور کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے ہی گئے امریکا اور بھارت نے پاکستان کو دھمکی دی، امریکا اور بھارت نے مل کرپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا، ماضی میں امریکا نے جیسے حکومتیں بدلیں ویسے ہی حکومت بدلی گئی۔
شیریں مزاری نے بتایا کہ ماضی میں میڈیاکواستعمال اورسیاستدانوں کوخریدا جاتا تھا، پاکستان میں بھی اسی قسم کی پالیسی استعمال کی گئی، سازش بنتی ہےاسی لیےمداخلت ہوتی ہے، سازش نہیں ہوتی تو پھر مداخلت کیوں کی جاتی ہے ، براہ راست کہا گیا کہ عمران خان کوعدم اعتماد سے ہٹایاجائے، دھمکی دی گئی عمران خان کونہیں ہٹایاتوسبق سکھائیں گے۔
امریکی سفارتکاروں سے رہنماوں کی ملاقاتوں سے متعلق سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی سفارتکاروں کی میٹنگزکاریکارڈنکال لیں، غیر معمولی صورتحال تونہیں ہوتی جواچانک میٹنگزہوں، سفارتکارفارن آفس کےتوسط کے بغیرایسی ملاقاتیں نہیں کرسکتا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماراایک ہی مطالبہ ہے نئے الیکشن کرائےجائیں، امریکا ان جیسے لوگوں کو کیوں اقتدارمیں چاہتا ہے کیونکہ وہ ان جیسے لوگوں کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بلیک واٹرکو ویزے،ڈرون حملے جنگی اقدامات تھے، عمران خان وزیراعظم بنے تو ٹرمپ نےپاکستان کودھمکی دی تھی، عمران خان نے جواب دیا افغانستان میں 20سال سے بیٹھےہیں، اب امریکا اور بھارت نے ڈومور کی بات کی کیوں جواب نہیں دیاگیا۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اس سازش میں ملوث ہے وہ کیا کمیشن بنائیں گے اور روز دیا کہ سپریم کورٹ کو صورتحال پر کمیشن بناناچاہیے، امریکاکی جانب سے پاکستانی قوم کیخلاف سازش ہوئی ، سپریم کورٹ کا فرض ہے کمیشن بنا کر تحقیقات کا حکم دے۔
سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر ان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی تبصرہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے عمران خان کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے پرانی ویڈیو جمائما کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ لوگوں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
جرمن فٹبال لیگ کے دوران ریفری نے مسلمان فٹبالر کے روزہ کھولنے کیلئے میچ روک دیا، یہ پہلا موقع ہے جب فٹبال لیگ میں میچ روکا گیا ہے۔
ماہ مبارک رمضان میں ہر مسلمان خاص و عام روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرتا ہے، مگر کچھ مقامات پر مسلمانوں کو روزہ کھولنے میں مشکل پیش آتی جیسے کوئی مسلمان کھلاڑی اگر روزہ رکھے تو اسے روزہ کھولنے کےلیے میچ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
لیکن جرمنی میں کھیلی جارہی فٹبال لیگ کے دوران تاریخ رقم ہوئی ہے جہاں ریفری نے ایک مسلمان کھلاڑی کی خاطر میچ روکا تاکہ وہ روزہ افطار کرسکے۔
رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران 65 ویں منٹ میں ریفری میتھیاس جولن نے اچانک میچ کو روک دیا کیونکہ مینز ٹیم کے کھلاڑی موسیٰ نیا کھاتے کو روزہ کھولنا تھا۔
موسیٰ کے روزہ کھولنے کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کردیا گیا جبکہ انہوں نے میچ ریفری کا خصوصی شکریہ ادا بھی کیا۔
جرمن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن نے مسلم کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے میچ ریفریز کو میچ روکنے کی اجازت دے دی ہے۔
جرمن فٹبال لیگ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی مسلم کھلاڑی کیلئے میچ روکا گیا ہو، ریفری کے اس عمل کو بین المذاہب ہم آہنگی اعلیٰ مثال بھی قرار دیا جاسکتا ہے، جہاں کھلاڑی اپنے ساتھی فٹبال کیلئے پانی اور جوس لارہے ہیں۔
For the first time in history, a Bundesliga game was stopped for so that a Muslim player could break his fast during the match.
In the game between Augsburg and Mainz 05, the referee stopped the game at sunset so Moussa Niakhaté could take some fluids. pic.twitter.com/I8oqcP2Xpg
کویت سٹی: کویت کی قدیم مارکیٹ سوق المبارکیہ میں لگنے والی آگ سے متاثرہ دکان داروں کو دوبارہ کاروبار شروع کرنے کے لیے بڑی پیشکش کردی گئی۔
کویٹ خبر رساں ادارے کے مطابق نجی مواصلاتی کمپنی زین کا کہنا ہے کہ وہ کویت کی قدیم اور تاریخی مارکیٹ سوق المبارکیہ میں لگنے والی زبردست آگ سے متاثرہ درجنوں دکانوں کے مالکان کو دوبارہ کاروبار شروع کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈالے گی۔
کمپنی کویت ریئل اسٹیٹ کی طرف سے جمع کروائے گئے بقیہ 6 ماہ کے لیے کرایے کی قیمت برداشت کرے گی اور تباہ شدہ دکانوں کے مالکان کو کویت مارکیٹ اور بڑی مارکیٹ دونوں میں ایک سال کے لیے رعایتی مدت کے ساتھ 6 ماہ مفت سہولت فراہم کرے گی۔
زین نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے سماجی خطرات سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے کے اداروں کے کندھوں پر قومی ذمہ داریاں ہیں، نجی شعبے ملک کی ترقی میں اس کی سرمایہ کاری کے ایک لازمی حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ نجی شعبے کے اداروں کی ذمہ داری، تجارتی سرگرمیوں اور لیبر مارکیٹ کو جدید بنا کر سماجی اور اقتصادی استحکام کو بہتر بنانے اور سماجی تحفظ فراہم کرنے پر عائد ہوتی ہے۔
اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی، شرط ماننے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 کی بجائے پنجاب کی 7 سے 8 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
،ذرائع نے بتایا کہ کراچی کی 1 سمیت سندھ کی چند سیٹوں پر پی پی بھی ن کی حمایت کرے گی، شرط ماننے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان ، اسپیکرقومی اسمبلی، سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔
یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جبکہ پی پی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دی۔
سینئرپی پی رہنما نے کہا تھا کہ کم از کم 15نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم ن لیگ انتخابی الائنس پر الیکشنز کے قریب بات کرنا چاہتی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغامات پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں۔
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان نے مبارکباد دی تھی اور تہنیتی پیغامات بھیجے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
I thank the Custodian of Two Holy Mosques HM King Salman bin Abdulaziz & HRH Crown Prince Mohammed bin Salman for felicitation messages. Pak-Saudi relations are special & marked by exceptional trust. I resolve to work closely to realize our shared vision of strategic partnership!