جمعرات, جولائی 3, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 12245

’آپ کابینہ کی بات کررہے ہیں زرداری کے لیے جان بھی حاضر ہے‘

0

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ آپ کابینہ کی بات کرتے ہیں زرداری کے لیے جان بھی حاضر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ علیم خان بڑے بھائی ہیں حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے بات بھائیوں میں ہی ختم ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا نام وزیراعلیٰ کے طور پر لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا دماغی توازن کھو چکے ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

مزید پڑھیں: علیم خان کو تھپڑ پڑنے کے بیان پر حمزہ شہباز بول پڑے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اور علیم خان کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا ہے، علیم خان بھائی اور سینئر سیاست دان ہیں، پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر بے پر کی اُڑائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب عبدالعلیم خان کے ترجمان کہتے ہیں کہ جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا مہم چوہدری پرویز الہٰی کو شکست سے نہیں بچا سکتی، سوشل میڈیا پر ایسی بھونڈی حرکتوں سے پرویز الہیٰ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ہار تسلیم کرلیں، ہم سب متحد ہیں، عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔

منحرف اراکین کی بازیابی کیلیے اہم اقدام

0
پی ٹی آئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے نجی ہوٹل میں 24 منحرف آراکین اسمبلی کو بازیاب کروانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سبطین خان کی جانب سے دائر درخواست میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور کے نجی ہوٹل میں 24 پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا ہے، ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہیں، 7 مارچ کو بیرونی سازش کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت سی سی پی او لاہور کو ممبران صوبائی اسمبلی کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوٸے سی سی پی او لاہور سے کل جواب طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی مستعفی

0

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے مستعفی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو استعفیٰ بھجوا دیا۔

عبدالقیوم نیازی نے حقائق سے عمران خان کو گزشتہ روز ملاقات میں آگاہ کیا تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے خلاف سازش، مبینہ ڈیل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی آج واپس کررہا ہوں۔

اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر نے کابینہ کے 5 وزرا کو بر طرف کردیا ، وزرا میں تنویر الیاس ،عبد الماجد خان ، علی شان سونی ، خواجہ فاروق شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی سیاسی بحران سر اٹھانے لگا، وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی نے 4 وزرا کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ترجمان نے بتایا کہ وزراکو مس کنڈکٹ ،بد عنوانی ،مشکوک سرگرمیوں پرآزادکشمیرکابینہ سے نکالا گیا۔

برطرف ہونے والے وزراء میں سردار تنویرالیاس، عبدالماجدخان،علی شان سونی ،خواجہ فاروق اور چوہدری محمد اکبر شامل ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی تھی ، تحریک عدم اعتماد علی شان سونی، ماجد خان اور اکبر ابراہیم کی جانب سے جمع کرائی گئی اور اس پر 25 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود تھے۔

کمسن طالبعلم کے گلے میں‌ ڈھکن پھنس گیا، ٹیچر نے جان کیسے بچائی؟

0

خاتون ٹیچر نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمسن طالب علم کے گلے سے بوتل کا ڈھکن نکال دیا۔

اکثر بچے کھانا کھاتے یا پانی شربت پیتے وقت جلدبازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو والدین اور بچوں دونوں کےلیے مشکل کا باعث بنتا ہے۔

ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اسکول میں بیٹھے ہوئے ایک 9 سالہ طالب علم کے گلے میں پانی پیتے ہوئے ڈھکن پھنس گیا۔

تکلیف سے دو چار طالب علم اپنی جگہ سے اُٹھا اور چیختا چِلاتا ٹیچر کے پاس پہنچا اور اُنہیں بتایا کہ اُس کے گلے میں بوتل کا ڈھکن پھنس گیا ہے جسے ٹیچر نے بروقت عقلمندی کا مظاہرہ کرتے بچے کی جان بچائی اور اس کے آنسو صاف کیے۔

’پاکستان کے دورے نے آنکھیں کھول دیں‘

0

سڈنی: آسٹریلوی نمبر ون بلے باز مارنس لبوشین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ آنکھیں کھول دینے والا تجربہ رہا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو پاکستان میں جیسی سپورٹ ملی لگا اپنے گھر میں کھیل رہے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ سے متعلق لبوشین نے کہا کہ بابر اعظم اگر 196 رنز کی اننگز نہ کھیلتے تو ہم باآسانی جیت جاتے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کے ساتھ یادگار وقت گزرا، آسٹریلوی ٹیم کے دورے پاکستان پر ان کے شکر گزار ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیند کروانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کے قریب گئے تو وہ بھی وہیں ٹھہر گئے جس سے فوٹو گرافرز کو بہترین تصویر ملی۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسا لمحہ تھا جس نے لوگوں کو تفریح فراہم کی، وارنر کی حسِ مزاح بہت زبردست ہے، وہ جان کر وہاں کھڑا ہوا تاکہ تصویر آجائے اور بعد میں ہم دونوں نے سوشل میڈیا پر آنے والے ردعمل کو خوب انجوائے کیا۔

چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، حکومتی بیان جاری

0

کراچی: وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی قیمتوں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، حکومت ایسی میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتی ہے اور یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اس قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوا جیسا کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہماری مانیٹرنگ ٹیموں نے کراچی (جوڑیا بازار)، لاہور (اکبری منڈی) اور اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں کو چیک کیا اور بتایا گیا کہ چینی ریٹیل پر 85 روپے فی کلوگرام جب کہ ہول سیل مارکیٹ میں 82 روپے فی کلوگرام کے ریٹ سے دستیاب ہے۔

البتہ میڈیا میں کچھ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 94 روپے میں چینی فروخت ہونے کی نشان دہی پر اس کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے اور ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزارت نے کہا یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے شناختی کارڈ دیکھنا لازمی ہے تاکہ کثیر مقدار میں اشیائے خورد و نوش کی خریداری کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور عوام کو اشیا رعایتی قیمتوں پر یکساں طور پر دستیاب ہو۔

وزارت کے مطابق ملک بھر میں بشمول یوٹیلیٹی اسٹورز ایک ہی قمیت 85 روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی دستیاب ہے۔

وزارت نے کہا حکومت پاکستان چینی اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی سپلائی اور رعایتی قمتیوں پر دستیابی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے حکم کے مطابق عوام الناس کو رمضان کے مہینے میں تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ڈاکوؤں کی سحری کے وقت وارداتیں : شہری زیورات اور نقدی سے محروم

0
سحری

کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں نے سحری کے اوقات میں وارداتیں کرنے کا وطیرہ بنا لیا، سحری کی تیاریوں اور نیند میں ڈوبے شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، ڈیفنس فیز ٹو میں چار مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر 32 لاکھ سے زائد کی واردات کر ڈالی۔

پولیس نے بتایا چار مسلح ملزمان نے سحری کے وقت واردات کی اور اسلحے کے زور پر 25 تولہ سونا چھینا جبکہ یافتہ پستول اور 30 ہزار کیش بھی لوٹا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایک واقعے میں سحری کے وقت گھر کے باہر بیٹھے تین نوجوان مسلح ملزمان کے ہاتھوں لٹ گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں نوجوانوں کو گلی میں کرسی لگا کر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلی کی دوسری جانب سے دوملزمان موٹرسائیکل پر آئے پیچھے بیٹھے ملزم نے اترتے ہی پستول چیمبر کردی، ایک نوجوان نے گھبرا کر دونوں ہاتھ اوپر کردیے۔

ملزمان نے اطمینان سے تینوں کی مکمل جامع تلاشی لی اور آرام سے موبائل اور کیش لوٹا اور دوسری جانب فرار ہوگئے۔

سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں پر حکم امتناعی ختم

0

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سندھ بھر میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں پر حکم امتناعی ختم کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے سندھ بھر میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیخلاف حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے پرائمری اساتذہ کی پٹیشن خارج کردی ہے اور جے ایس ٹی کی آسامیوں پرمیرٹ پربھرتیوں کاعمل جاری رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے جسٹس محمد جنید غفار اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل علی رضابلوچ نےسندھ حکومت کی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ جے ایس ٹی جدید سائنسی بنیادوں کےتحت بھرتی کیے جارہے ہیں، سماعت پر فریقین کے وکلا نے دلائل بھی دیے۔

عدالت نے پرائمری اساتذہ کی پٹیشن خارج کرکے ٹیچرز کی بھرتیوں کیخلاف حکم امتناعی ختم کردیا اور فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئی بی اےٹیسٹ پاس امیدوارجےایس ٹی کی آسامیوں پر بھرتی ہوں گے اور سندھ بھر میں 19 ہزار جونیئر اسکول ٹیچرز بھرتی ہونگے۔

عدالت نے ساتھ ہی پرائمری اساتذہ کو جے ایس ٹی پر پروموٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔

سڑک کنارے کھڑے افراد کے ساتھ اچانک دل دہلا دینے والا واقعہ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

0

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جو ایک ہولناک منظر پر مبنی ہے۔

راجستھان کی ایک غیر معمولی ویڈیو کو جب انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا تو وہ خوف زدہ ہو گئے، 5 افراد ایک دکان کے باہر موجود تھے کہ اچانک وہ کچھ ہو گیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مکینک کی دکان کے باہر کچھ لوگ کھڑے ہیں اور آپس میں باتیں کر رہے ہیں، کہ اچانک ان کے پیروں تلے سے زمین سچ مچ میں کھسک گئی۔

ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ کھڑے افراد کے قدموں کے نیچے زمین اتنی اچانک دھنس گئی کہ دیکھنے والوں کو بھی جھٹکا لگ جاتا ہے۔

جیسے ہی زمین دھنس گئی چاروں افراد نیچے گر کر غائب ہو گئے اور پاس کھڑی موٹر سائیکل بھی کھسک کر زمین میں بننے والے گڑھے میں گر گئی۔

پاس ہی ایک اور بندہ زمین پر بیٹھے کام میں مگن ہے، وہ بھی زمین میں نمودار ہونے والے خلا میں پھسل کر غائب ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک نالا تھا جس پر بنی چھت اچانک ڈھ گئی تھی، تاہم خوش قسمتی سے گرنے والے افراد کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔

‌پہیلی : کیا آپ بتا سکتے ہیں بلی کس طرف گھوم رہی ہے؟

0
بلی

سوشل میڈیا پر ایک پہیلی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ ہر کوئی اسے مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک بلی کی تصویر کو گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا ہے، وہ اس شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ بلی دائیں جانب گھوم رہی ہے یا اس کا رخ بائیں جانب ہے۔

اسی شش و پنج نے سوشل میڈیا صارفین کو منقسم کردیا ہے جن میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ یہ گھڑی کی سمت میں گھوم رہی ہے اور کچھ کا خیال ہے کہ یہ گھڑی کے مخالف (یعنی اینٹی کلاک) حرکت کر رہی ہے۔

پہلے تو ایسا لگتا ہے کہ بلی صرف ایک ہی سمت میں گھوم رہی ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب آپ اسے کافی دیر تک دیکھتےرہیں گے تو آپ اپنے دماغ سے بلی کی سمت بدلنے کے قابل ہوجائیں گے۔