ہوم بلاگ صفحہ 12244

ہندوتوا ذہنیت کے فروغ میں بھارتی انتہا پسند تنظیم اندھی ہوگئی

0

نئی دہلی: بھارت میں ہندوتوا نظریے کے فروغ میں انتہا پسند تنظیم ‘ہندو مہاسبھا’ اندھی ہوگئی، مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نام پر اسٹڈی سینٹر قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیشن میں ناتھو رام گوڈسے سے منسوب ایک اسٹڈی سینٹر کھولا گیا ہے جہاں بھارت کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو ہیرو کے طور پر پڑھایا جاتا ہے، اور اس کی پوجا بھی کی جاتی ہے، ہندو مہاسبھا نے قاتل کو محبت وطن قرار دے دیا۔

ناتھو رام گوڈسے، تصویر آئی اے این ایس

ہندو مہاسبھا کے جے ویر نامی رہنما کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو یہ جاننا چاہیے کہ ملک کو بچانے کے لیے گوڈسے کے ساتھ ساتھ سبھی محبان وطن نے کس طرح کی قربانیاں دیں۔

اسٹڈی سینٹر میں ناتھو رام کے علاوہ دیگر متنازع شخصیات کے بارے میں ذہنی سازی کی جاتی ہے، بھارت میں ہندوتوا ذہنیت کو فروغ دینے اور حب الوطنی کے نام پر تشدد کو اکسانے پر تنظیمیں کام کررہی ہیں۔

ہندو مہاسبھا کی زبان میں یہ اسٹڈی سنٹر جسے’گیان شالہ‘ کہا جاتا ہے جو گوالیر میں کھولا گیا ہے اور اس میں ہندو مہاسبھا ناتھو رام گوڈسے کو ہیرو بنا کر خودساختہ حب الوطنی کے قصے گڑھے جارہے ہیں۔ مذکورہ ذہنیت کے فروغ کے لیے باقاعدہ ورک شاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مانسہرہ: معمولی غلطی کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

0

مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھنٹے سے میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے پوٹھہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جہاں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعشوں کو لواحقین کے حوالہ کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لگتاہے کے گھر کے افراد رات کو گیس ہیٹر چلا کر بند کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے گیس بھرنے سے ان افراد کے دم گھٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  مستونگ: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 4 افراد زخمی

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مانسہرہ میں پانو روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، پولیس حکام نے بتایا کہ گھر کے افراد رات کو گیس ہیٹر چلا کر بند کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے گیس بھرنے سے چھ افراد کی ہلاکت ہوئی۔

عمان: ریت میں گم ہوجانے والی وادی کے آثار ظاہر

0

مسقط: عمان میں ریت میں دبی ایک وادی کے آثار دوبارہ ظاہرہ ہونے کے بعد اس کے احیا کی کوششیں کی جارہی ہیںِ، مقامی سیاح بڑی تعداد میں اس وادی کو دیکھنے پہنچ گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سلطنت عمان کا قریہ وادی المر 30 برس قبل ریت کے طوفان تلے دب گیا تھا، پرانے باشندوں اور قدیم آبادیوں کے شائقین ٹنوں ریت تلے دبے قریے کے احیا کی کوشش کر رہے ہیں۔

وادی المر قریے میں موجود بعض مقامات کی دیواریں اور چھتیں نظر آرہی ہیں، باقی ماندہ حصہ ریت کے تلے آنکھوں سے اوجھل ہوچکا ہے۔

وادی المر قریہ عمان کے جنوب مشرقی صوبے جعلان بنی بوعلی کی تحصیل میں واقع ہے، یہ دارالحکومت مسقط سے 400 کلو میٹر دور ہے، نظروں سے اوجھل قریوں تک رسائی بے حد مشکل ہے اور وہاں جانے کے لیے کوئی سڑک نہیں ہے۔

عمانی باشندے سالم العریمی نے بتایا کہ وہ اس جگہ کے رہائشی تھے، یہ 30 برس قبل ریت کے طوفان کی وجہ سے نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا۔ ریت کی یلغار کا مسئلہ سلطنت عمان تک ہی محدود نہیں۔ دنیا کے مختلف علاقوں میں ریت کا طوفان بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا رہتا ہے۔

وادی المر قریے کے باشندوں کے لیے ریت کے طوفان کے بعد اپنے قریے میں رہنا ممکن نہیں رہا تھا۔ اس کے کئی اسباب تھے، اس کا محل وقوع ملک کی آبادی سے الگ تھلگ ہے۔ یہاں پانی و بجلی کا نیٹ ورک نہیں۔ یہاں کے باشندے جانوروں کی افزائش پر گزارا کیا کرتے تھے۔ ان کے سامنے وہاں سے چلے جانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں تھا۔

العریمی نے بتایا کہ قریے کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ کئی لوگ اپنے بال بچوں کو لے کر آس پاس کے قریوں میں منتقل ہوگئے تھے تاہم کئی ریت کے طوفان میں دب کر ہلاک ہوگئے۔

ان دنوں قریے کے پرانے باشندوں اور سیر سپاٹے کے شائقین کے ذہنوں میں اس قریے کی یاد ستانے لگی ہے، یہ لوگ اس قریے کے آثار دیکھنے کے لیے وہاں پہنچ رہے ہیں اور خیمے لگا کر چہل قدمی اور کوہ پیمائی کا شوق کر رہے ہیں۔

محمد الغنبوصی نے بتایا کہ اس جگہ کے مکانات ابھی تک موجود ہیں، ان کی تعمیر میں پتھر استعمال ہوئے تھے جس کی وجہ سے مکانات متاثر نہیں ہوئے۔ یہاں 30 مکانات تھے ان میں 150 افراد سکونت پذیر تھے اور مسجد بھی تھی۔

محمد العلوی نے بتایا کہ چند برس قبل جب اس قریے کے کچھ نشانات ابھر کر سامنے آئے تو میری والدہ نے وہاں جانے کی خواہش ظاہر کی تھی، وہ وہاں پہنچ کر پرانی یادیں تازہ کرکے زارو قطار رونے لگی تھیں۔

راشد العامری نے بتایا کہ جب وہ اپنے دو دوستوں کے ہمراہ قریے پہنچے یہ دیکھ کر بے حد عجیب سا لگا کہ قریہ تو نظروں سے اوجھل ہی ہے تاہم ریت کا طوفان کس قدر طاقتور تھا کہ اس کے نشانات آج تک دیکھے جا سکتے ہیں۔

دورہ آسٹریلیا: بھارتی ٹیم کو انجریز نے گھیر لیا، ایک اور اہم کھلاڑی آؤٹ

0

برسبین: دورہ آسٹریلیا پر موجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑی انجریز سے نجات نہ پاسکے ہیں اور ایک کے بعد ایک کینگروز کے خلاف سیریز سے باہر ہونے لگیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت ٹیم سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جسپریت بمراہ ہیں جو انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ نے سڈنی میں فیلڈنگ کے دوران پیٹ میں دباؤ کی شکایت کی تھی، ضروری ٹیسٹ کرانے پر اسٹرین کی شکایت آئی، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد انجری سے چھٹکارہ پانے کے بعد بمراہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بمراہ نے بھارت کی جانب سے بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا، توقع کی جارہی ہے کہ جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کینگروز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران اب تک بھارتی ٹیم کے سات اہم ارکان انجریز کے باعث ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں، ٹیم سے باہر ہونے والوں میں محمد شامی، امیش یادیو، کے ایل راہول، رونڈر جڈیجا، ہنوماوہاڑی، مایہ ناز لیگ اسپنر روی چندن اشون اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

0

کوٹ چھٹہ: انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ڈیرہ غازہ خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں یہ اہم کارروائی کی، گرفتار دو دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوئے، پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صدیق اور وڈان شاہ کے ناموں سے ہوئی۔

گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد ذکر عرف یاسر کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے متعدد تخریبی کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔

کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار، بڑے حملوں کا اعتراف

قبل ازیں گزشتہ سال نومبر میں سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مشترکہ کارروائی کی تھی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے۔

سعودی عرب میں ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، مگر کِن پر؟

0

ریاض: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے) نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے ماتحت صحت کے اداروں کو غیرمعیاری ادویات سے متعلق ہر صورت رپورٹ کرنا ہوگا بصورت دیگر 1 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ماتحت سائنس، ادویہ ساز اور صحت کے ادارے کام کرتے ہیں، اب انہیں پابند کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں غیر معیاری دواؤں یا جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ منفی اثرات والے علاج سے متعلق ایس ایف ڈے اے کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔

ایس ایف ڈی اے نے متنبہ کیا کہ رپورٹ نہ کرنے والے اداروں پر جرمانہ ہوگا، اگر جڑی بوٹیوں اور فارمیسیوں میں رائج دواؤں کے غیر موثر اور غیرمعیاری ہونے کا علم ہوجائے تو ایسی صورت میں ہمیں اطلاع دیا جانا ضروری ہے۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیشتر ادارے اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مضر صحت ادویات یا علاج کے بارے میں ہمیں نہیں بتاتے اور مارکیٹ میں ان کا استعمال بھی جاری رہتا ہے۔

دریں اثنا مریض بھی غیرمعیاری دوائیوں کی شکایت آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

خیرپور: ایک اور ننھی کلی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل

0

خیرپور: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک اور ننھی کلی مبینہ طور پر درندہ صفت کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں سات سال کی بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، نامعلوم ملزمان ننھی کلی مونیکا کو اغوا کرکے کیلوں کے باغ میں لے گئے اور مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سفاک درندوں نے جرم چھپانے کے لیے معصوم بچی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش وہیں چھپا دی، لوگ جب باغ میں پہنچے تو بچی کی لاش ملی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ، پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ اوپیرجوگوٹھ نے واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ بچی کے اوپر لکڑیوں سے بھی وار کیےگئے ہیں، ورثا نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، مقتول بچی کے والد کی مدعیت میں درج مقدے میں تین نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی خیرپور امیرسعود کے مطابق بچی کےجسم سے سیمپل اور فنگرپرنٹس لیے ہیں، علاقےسے کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے،جن سے تفتیش جاری ہے،مکمل تفتیش کےبعد جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

چینی ساختہ کوروناویکسین کے حصول میں بڑی پیشرفت کا امکان

0

اسلام آباد: چینی ساختہ کورونا ویکسین کے حصول کے سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا، ڈریپ کی منظوری پر کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ اجلاس کا آغاز آج ہوگا اور اجلاس 14 جنوری تک جاری رہےگا، چینی کوروناویکسین کی منظوری رجسٹریشن بورڈ کے ایجنڈے میں شامل ہے، ویکسین کی رواں بورڈ اجلاس میں رجسٹریشن کاامکان ہے۔ سائینوفارم (چینی ادویہ ساز گروپ) نے ویکسین کے پاکستان میں رجسٹریشن کی درخواست دی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈریپ سائینوفارم کو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے گا، ڈریپ کی منظوری پرچینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا ہے کہ سائینوفارم کی درخواست میں تکنیکی نقائص ہیں، سائینوفارم کی کوروناویکسین رجسٹریشن کی درخواست نامکمل ہے، سائینوفارم کی درخواست میں اہم دستاویز نامکمل ہیں، سائینوفارم کو مطلوبہ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سائینوفارم نے مطلوبہ دستاویز فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ویکسین سے متعلق ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائینوفارم کوروناویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کاڈیٹا جمع کراچکی ہے، سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے۔

سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹر ہے۔ سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کامجموعی تناسب 79فیصد ہے۔ پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینوفارم سے لینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سائینوفارم سے کورونا ویکسین کی 12لاکھ خوراکیں خریدے گا۔

آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کا قاتل گرفتار ، قتل کی وجہ سامنے آگئی

0

لاہور : پولیس نے آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کے قتل کے مرکزی ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا ، ملزم طاہر نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے ملنے کیلئے رائيڈ بک کی تھی ،دير ہونے پر جھگڑے میں محمد علی کو گولی ماردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کے قتل کے مرکزی ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا ، ملزم طاہر کو دوست محسن کی نشاندہي پرگرفتار کيا گيا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے ٹيکسی ڈرائيور محمد علی کے قتل کااعتراف کرتے ہوئے کہا لڑکی سے ملنے کیلئے رائيڈ بک کی ،دير ہوئی تو ڈرائيور نے گاڑی سےاترنے کاکہا، اسی جھگڑے پر محمد علی کو گولی ماردی۔

پوليس کے مطابق ملزم کے بيان پر مزيد تفتيش کی جارہی ہے۔

گذشتہ روز پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کیساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا ، ملزم طاہرزیر حراست محسن نامی شخص کا دوست ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے 26 سالہ علی کو نامعلوم افراد نے جان سے مار دیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، اس کی دو سال کی بچی بھی ہے، بھوگیوال کا رہائشی علی آن لائن ٹیکسی چلانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہ آیا۔

مقتول کے پریشان حال والد نے تھانہ شالیمار میں اغوا کا پرچہ درج کرایا تھا،بعد ازاں لاہور کے علاقے ساندہ سے اس کی لاش ملی، مقتول کے غم سے نڈھال سسر کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل میری بیٹی سے شادی ہوئی، ملزموں نے ہماری زندگی کا آسرا چھین لیا۔

پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تھی، قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، حکام کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے-

کرونا وبا: برطانیہ کا متحدہ عرب امارات سے متعلق اہم فیصلہ

0

لندن: متحدہ عرب امارات میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کو "ٹریول کوریڈور” فہرست سےنکالنےکا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا فیصلہ یو اے ای میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ٹریول کوریڈورکی فہرست سےنکالے جانے کے بعد یو اے ای کے شہریوں کو برطانیہ میں داخلے کے لئے دس روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا، جس کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، آج سے برطانیہ آنے والے شہریوں کو دس روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ یواے ای سے مسافر منفی پی سی آر ٹیسٹ کےساتھ ہی برطانیہ میں سفر کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: لاک ڈاؤن میں مزید سختی سے متعلق سائنس دانوں کی اپیل

دوسری جانب لندن میں کرونا وائرس کے نئے اسٹرین سے مریضوں میں بے تحاشا اضافے اور اموات کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔